قوم مسلم گنگا جمنی تہذیبی ڈھکوسلے سے باہر نکلے
مسلم گنگا جمنی تہذیبی ڈھکوسلے سے باہر نکلے۔
آصف جمیل امجدی۔
[شانِ سدھارتھ]۔
ملک عزیز بھارت کا یہ مقدس محاورہ ” گنگا جمنی تہذیب” دگر ملک کے دانشوران قوم و ملت اپنے آبائی وطن کے باشندگان میں بلاتفریق مذاہب و مسالک کے اخوت و محبت کی روح پھونکنا چاہتے تھے تو فخریہ انداز میں اسے استعمال کرتے تھے۔
یہاں تک کہ قرطاس و قلم میں بھی اسے کشادہ قلبی سے استعمال فرماتے تھے۔ عام بول چال میں ہماری گنگا جمنی تہذیب کی بار بار مثالیں پیش کرتے تھے۔ تاکہ ان کے اندر سے ثقافتی کج فہمی دور ہو۔ اور بلا تفریق مذہب و ملت کے مسرت و شادمانی سے بھری زندگی جی سکیں۔ جس کی وجہ سے ملک کا وقار مزید بلند تر ہوتا چلا جائے گا۔ اور یہ عینی مشاہدہ ہے کہ جنھوں نے
ہماری گنگا جمنی تہذیب کو محض محاورہ نہ رکھا بل کہ اسے ملک و حیات کے لیے جزءلاینفک سمجھا آج وہی دیش ترقی کی شاہ راہ پر تیز گام ہے۔ کیوں کہ کوئی ملک اسی وقت ترقی کر سکتا ہے جب اس کے باشندگان میں آپسی اخوت و محبت ہوگی، جو کہ ملک کے لیے مانند ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اور اسی میں سلامتی و بقا ہے۔
ہمارے ملک عزیز بھارت کی نہ گفتہ بہ جو حالت بنی ہے وہ گنگا جمنی تہذیب کے بہتے دھارے کو ایک خاص رنگ کے ساتھ خاص سمت میں بذریعۂ باد سیاست بہایا جا رہا ہے۔بلا شبہ یہاں پر بنا تفریق مذہب و ملت صدیوں سے قائم پاکیزہ تہذیب کو سیاسی گٹر میں ڈال کر پلید کی جارہی ہے۔
اور خاص مذاہب کے لوگوں کی باقاعدہ پلاننگ و ٹریننگ کے ساتھ یہ ذہنیت دی جارہی کہ قوم مسلم کو حراساں کیا جائے۔ ان کو جانی و مالی نقصان پہنچایا جائے۔ ادھر چند سالوں سے جب سے بی جے پی نے زمام حکومت سنبھالی ہے تب سے قوم مسلم کو نشان زد پر لے لیا گیا ہے۔
کبھی گٸو کشی، اور لڑکیوں کے ساتھ چھیڑخانی کے سنگین معاملات میں پھنساکر انہیں جان سے مار دیا گیا۔ توکبھی کچھ اور ہتھ کھنڈے اپنا کر ان کے گھر بار کوپھونک دیا گیا یا بلڈوزر سے مسمار کردیا گیا گویا قوم مسلم کا جینا دوبھر کردیاگیا۔ مسلمانوں کے خلاف طرح طرح کے اشتعال انگیز بیان سوشل میڈیا پر وائرل کئے جارہے ہیں۔
تو کبھی بھگوادھاری خاص قسم کے لوگ لہراتے ہوۓ ننگے ہتھیار کی ویڈیو وائرل کر رہیں۔ کبھی مساجد پر حملہ کرکے قوم مسلم کو مشتعل کیا جارہا ہے۔ لیکن ان سارے معاملات میں حکومت کچھ کہہ رہی ہے نہ ہی پولیس کوئی کارروائی کررہی ہے۔ کچھ تو بھگوادھاری کی اشتعال انگیز ویڈیو ایسی وایرل ہوئی جس میں باقاعدہ پولیس پرساشن کھڑی ہوئی ہے لیکن بھگوادھاریوں پر کچھ بھی فرق نہیں پڑتا ہے۔
سے قوم مسلم آخر کیا سمجھے؟۔ آج تک کوئی یہ نہیں بتا سکتا کہ کسی مسلمان نے دھاردار ہتھیار نکالی ہو اور اشتعال انگیز بیان کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہو۔ ہمیشہ سے ہم یہاں کی قدیم ریت رواج کے مطابق بلاتفریق مذہب و ملت کے گنگا جمنی مقدس تہذیب کو باقی رکھے ہوۓ ہیں۔
جب بھی کوئی سنگین مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو سب سے پہلے ہم اپنے لوگوں کو سمجھاتے ہیں کہ کوئی ایسا قدم نہ اٹھاؤ جو بھارت کے لیے بدنماداغ ہو۔ بل کہ ہمیشہ سے قوم مسلم نے اس کی فلاح و بہبود کا سامان فراہم کیا۔ آج جب کہ یہ اعلان سوشل میڈیا و پرنٹ میڈیا کے ذریعہ کیا جارہا ہے کہ کوئی بھی ہندو کسی مسلمان سے کچھ بھی خریدے نہ ہی بیچے،
بل کہ یہاں تک بھی کہا گیا ہے کہ جو چیز چاہے وہ زمین ہو یا کچھ اور اگر کسی مسلمان کے ہاتھ پہلے بیچ چکے ہو یا خرید چکے ہو تو اسے واپس کردو/ واپس لے لو گویا مسلمانوں سے ہمارا آج کے بعد سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ کیا یہی گنگا جمنی تہذیب ہے؟
؟۔ کیا مسلمانوں نے اس ملک کی آزادی اور تحفظ و بقا کے لیے کوئی قربانی نہیں دی ہے؟؟؟۔ چاہئیے تو یہ تھا ایسے غلیظ لوگوں سے ملک کو پاک و صاف رکھا جائے لیکن جب رہبر ہی رہزن ہو جائے تو پھر ملک کا حال کیا ہوگا، کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ قوم مسلم اب ہوش کے ناخن لے اور گنگا جمنی تہذیبی ڈھکوسلے سے باہر نکلے۔ بہت ہوگیا اب، بہت برداشت کیا ہم نے، اب مزید سکت باقی نہیں ہے۔
آۓ دن ملک کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں لیکن ان کا کوئی مداوا کرنے والا نہیں ہے۔زعفرانی حکومت تخت نشیں ہوتے ہی ایک نعرہ دیا تھا” سب کا ساتھ سب کا وکاس ” یہ محض ایک ڈھکوسلہ ہے اور حقیقت کا اس سے دور دور تک کا کوٸی واسطہ نہیں۔
سب سے زیادہ غنڈہ گردی اگر کسی حکومت میں دیکھنے کو مل رہی ہے تو وہ آر ایس ایس کے زہریلے خمیر سے نکلی بھگوا (بی جے پی) حکومت ہے۔ 15/ اپریل 2023 ٕ کو عتیق احمد اور ان کے بھاٸی کو پولیس کرمیوں کی کڑی نگرانی میں گولیوں سے بھون دیا جاتا ہے اور اس سے ٹھیک ایک دن قبل عتیق احمد کے بیٹے اسد احمد کو فرضی انکاونٹر کردیا جاتا ہے۔
اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود قوم مسلم ایک دوسرے کو خاموش رہنے اور مصالحت سے زندگی بسر کرنے کی تلقین کر رہی ہے۔ کہ کہیں گنگا جمنی تہذیب کا جنازہ ہمارے ہاتھوں نہ نکل جاۓ۔ اے قوم مسلم اب ہمیں گنگا جمنی تہذیبی ٹھکوسلے سے باہر نکلنے کی اشد ضرورت ہے کیوں کہ ہر آنے والا دن اپنے دامن میں ہمارے لیے عبرتوں کی سوغات لیے رہتا ہے۔ کہ کب تک ظلم و استبداد کی بھٹی میں سلگ سلگ کر ایک ایک کرکے اپنی جان گنواتے رہو گے۔
[مضمون نگار روزنامہ شانِ سدھارتھ کے صحافی ہیں۔]16/اپریل 2023 ٕ 24/رمضان المبارک 1444 ھ
Pingback: حب الوطن من الایمان کا تحقیقی جائزہ ⋆ غلام مصطفیٰ آر۔ایم
Pingback: جی 20 تعارف امیدیں اور ذمے داریاں ⋆ علیزے نجف
Pingback: محمد رفیع کی قوت ارادی مضبوط اور کام بے حد منظم ⋆ پروفیسر شکیل قاسمی
Pingback: محمد رفیع کو مولوی عبدالحق ایوارڈ ملنے پر سبھی طبقوں سے مبارک بادیوں کا سلسلہ جاری
Pingback: اسپتال سے جیل تک ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم نہیں کر رہا ہے ⋆ مشرف شمسی
Pingback: حضرت عمر رضی اللہ عنہ اب کیوں نہیں آتا ⋆ ڈاکٹر مریم خالد
Pingback: سلطان صلاح الدین ایوبی ⋆ اردو دنیا
Pingback: مسجد اقصیٰ کے بارے میں ایک غلط فہمی کا ازالہ ⋆
Pingback: فیمنزم کے سافٹ اثرات اور ہم ⋆ پٹیل عبد الرحمٰن مصباحی
Pingback: عید میلاد النبی ﷺ کا ثبوت فتاویٰ علماے دیوبند کی روشنی میں محمد شمس تبریز علیمی
Pingback: سر سید کے بعد کیا کوئی دوسرا سر سید پیدا ہوگا ⋆ ڈاکٹر اشہر سوداگر
Pingback: ادبی پلانٹ کی جانب سے ایک ادبی نششت ⋆
Pingback: فلسطین کی جنگ آزادی اور مسلم ممالک کا رول ⋆ انس مسرورانصاری
Pingback: قوم یہود مغضوب اور مبغوض تحریر:جاوید اختر بھارتی
Pingback: آف کلر پاکستانی سیمی فائنل میں نہیں پہنچ پائیں گے ⋆ مشرف شمسی
Pingback: صرف مذمت سے کیا ہونے والا ہے ⋆ تحریر: جاوید اختر بھارتی
Pingback: ہودیوں کی ہلاکت شریعت موسوی میں تحریف سے ہوئی تھی ⋆ محمد شہادت حسین فیضی
Pingback: اسرائیل کے لیے مشکل ہے زمینی لڑائی ⋆ مشرف شمسی
Pingback: صہیونی دہشت گردی کا مقابلہ مسلم دنیا کیسے کرے ⋆ محمد علم اللہ، نئی دہلی
Pingback: ہم جنسی کی شادی قانونی نہیں ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: مسئلہ فلسطین عالمی ضابطہ حیات کے پس منظر میں ⋆ ڈاکٹر غلام زرقانی
Pingback: حکومتی سختیاں اور ہمارے رویے ⋆ غلام مصطفےٰ نعیمی
Pingback: کشمیر تباہ ہورہا ہے شادی میں بے جا تاخیر فیشن یا مجبوری ⋆ مفتی قیام الدین قاسمی
Pingback: مدارس اور عصری تعلیم کے امتزاج پر مشتمل ایک بہترین نظام تعلیم ⋆ قیام الدین قاسمی
Pingback: بی پی ایس سی میں مظفر پور کے شکیب نے لہرایا پرچم ⋆
Pingback: عمرہ کرکے واپس لوٹے حضرت علامہ پیر سید نوراللہ شاہ بخاری وحضرت پیرسید داون شاہ بخاری کا جگہ جگہ لوگوں نے کیا شان داراستقبال
Pingback: عربوں کے جھرمٹ میں مسلمانوں کی نسل کشی ⋆ تحریر : جاوید اختر بھارتی
Pingback: ایس ڈی پی آئی نے کی پریس کانفرنس، امیدواروں کے ناموں کا کیا اعلان ⋆ اردو دنیا
Pingback: تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے رکن سید برہان الدین تلنگانہ وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کے انتخابی مبصر منتخب ⋆
Pingback: اپنے خونی بھائیوں تک رب کا پیغام پہنچانے کا سب سے آسان اور موثر طریقہ ⋆ قیام الدین
Pingback: اسلام امن کا داعی ⋆ محمد فرمان الہدیٰ فرمان
Pingback: راہنمائی دنیا کے عظیم ترین کاموں میں سے ایک ہے ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: ایک مثالی شخصیت، ڈاکٹر احمد اشفاق کریم ⋆ محمد رفیع
Pingback: جامعہ خلفا راشدین پورنیہ میں مجلس مشاورت ⋆
Pingback: مظلوم سے ہمدردی بھی اور ظالم سے یارانہ بھی اور اللہ سے دعا بھی جاوید اختر بھارتی
Pingback: ایک فلسطینی سائنس دان ڈاکٹر جمال شہید کا کمال
Pingback: اتر پردیش گورنمنٹ کی نئی چال ⋆
Pingback: ہتھیاروں کے سودا گر ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: بھاجپا کی خوبیوں سے سبق لے کانگریس علیزے نجف
Pingback: ہماری محتاجی ہی ہمارے لیے باعث بربادی ہے ⋆ سیف علی شاہ عدمؔ
Pingback: ⋆ محمد رفیع
Pingback: اینگزائٹی پہ بروقت توجہ دینا ازحد ضروری علیزے نجف
Pingback: قطع رحمی وصلہ رحمی اسلام کی نظر میں ⋆
Pingback: اتراکھنڈ میں یو سی سی ⋆
Pingback: نفرتی کون اویسی یا سیکولر لیڈر ⋆ اردو دنیا ⋆ از قلم : محمد زاہد علی مرکزی
Pingback: صدائے انور تعارف تبصرہ ⋆ اردو دنیا
Pingback: تاب سخن ایک مطالعہ ⋆ اردو دنیا
Pingback: مسلم مخالفین کے خوابوں کی تعبیر ⋆ اردو دنیا
Pingback: جھوٹ کی مَنڈ ی ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: انتخابات میں ضمانت ضبط کی روایت ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: اردو زبان کے طلبہ و طالبات کے ساتھ ناانصافی کا محمد رفیع نے حکومت پر لگایا الزام ⋆
Pingback: نتیش کمار کو مبارک باد پیش کر محمد رفیع نے انڈیا اتحاد کی حمایت کی اپیل کی ⋆
Pingback: عشرۂ ذی الحجہ کی فضیلت اور مسلمانوں کی غفلت ⋆ اردو دنیا
Pingback: امتیاز احمد کریمی کی صدارت میں مدارس میں تعلیم و سفارش کے لیے کمیٹی کا تشکیل ہونا فخر کی بات ⋆ اردو دنیا
Pingback: عیدالاضحی کے دن چھٹی کے لیے محمد رفیع نے وزیر اعلی و محکمۂ تعلیم کے افسران کو لکھا خط
Pingback: حکومت اپنی بلند نظریاتی فیصلوں کا ثمرات فراہم کریں، اساتذہ کو سرکاری ملازم تسلیم کرے
Pingback: مدارس کے کمیٹی کی منظوری کو لے کر سیکریٹری کے مکتوب سے پھیلی بدگمانی ⋆ اردو دنیا
Pingback: مسلم نواز نتیش کمار محمد رفیع
Pingback: حماس کے سیاسی سربراہ مجاہد ملت ڈاکٹر اسماعیل ہانیہ کی عظیم شہادت اور حیات وخدمات پر ایک نظر
Pingback: نہنگوں کے نشیمن جس سے ہوتے ہیں تہ وبالا ⋆ نعمت اللہ محمدناظم قاسمی مکی