کیوں کہ مدارس کے وجود میں ہمارا وجود مضمر ہے
کیوں کہ مدارس کے وجود میں ہمارا وجود مضمر ہے !!
انوار الحق قاسمی
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس کرہ ارضی پر مدارس اسلامیہ کا وجود دین متین کی بقا کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
اس کا اعتراف حاسدین اسلام نے بھی کیا ہے اور جس چیز کا اعتراف حاسدین بھی کرلے،وہ بہت ہی عظیم الشان شیئ ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے نشانے پر سب سے زیادہ مدارس ہی رہتےہیں۔
کیوں کہ مدارس ہی وہ کارخانہ علم و ادب ہے ،جہاں دین کے اصل داعی و سپاہی تیار ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ مدارس سے تیار ہونے والے داعیوں پر داعیانہ رنگت پختہ اور ٹھوس ہوتی ہے
جو مضبوط ترین رگڑنے والوں سے بھی زائل نہیں ہوتی ہے ،اسی لیے حدیث میں وارد ہوا ہے کہ ایک عالم ہزار عابد پر بھاری ہے۔
تو جس کارخانہ علم و ادب کی خاصیت اس قدر عظیم ہو ،اس کی صیانت و حفاظت کی ذمہ داری بھی بڑی اور اہم ہوتی ہے۔
اس لیے ہر مسلمان اپنے ذمے یہ ضروری سمجھیں کہ مدارس کی حفاظت و بقا کے لیے اگر جان،مال اور اولاد تک کی قربانیوں کی ضرورت پڑے ،
تو ہم ان کے لیے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ان شاء اللہ کیوں کہ دراصل مدارس کے وجود و بقا میں ہمارا وجود مضمر ہے۔
انوار الحق قاسمی
(ترجمان جمعیت علما روتہٹ نیپال)