امتیاز احمد کریمی کی صدارت میں مدارس میں تعلیم و سفارش کے لیے کمیٹی کا تشکیل ہونا فخر کی بات
امتیاز احمد کریمی کی صدارت میں مدارس میں تعلیم و سفارش کے لیے کمیٹی کا تشکیل ہونا فخر کی بات : عبدالسلام انصاری
جناب کریمی پر اردو آبادی کو ہے پورا اعتماد، بہتر نتائج ہوں گے مرتب : محمد رفیع
مظفر پور، 6/ جون (وجاہت، بشارت رفیع) بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے زیر اہتمام مدارس میں تعلیم کے ڈھانچہ کے مطالعہ و سفارش کے لئے ماہرین کی ایک کمیٹی محکمۂ تعلیم کے ذریعہ بہار پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین جناب امتیاز احمد کریمی کی صدارت میں تشکیل دی گئی ہے۔
کمیٹی ایک مہینہ میں اپنے سفارشات حکومت بہار کو پیش کرے گی جس کے مطابق بہار میں مدارس کا تعلیمی نظام نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق ہوگی۔
یہ باتیں مدرسہ بورڈ کے سیکریٹری و ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار جناب عبدالسلام انصاری نے آزاد صحافی محمد رفیع سے بتائی ہے۔
جناب انصاری نے یہ بھی بتایا کہ ڈاکٹر سید عبدالمعین سینیئر مشیرکار، یونی سیف بہار، ڈاکٹر گیان دیو منی تریپاٹھی سابق صدر ڈپارٹمنٹ آریہ بھٹ گیان یونیورسٹی پٹنہ، ڈاکٹر امتیاز عالم پرنسپل بی ایڈ کالج ترکی مظفر پور و صدر ڈپارٹمنٹ ٹیچرز ٹریننگ ایس سی ای آر ٹی پٹنہ اور ڈاکٹر محمد انیس الرحمن سینیئر ٹیچر مدرسہ اسلامیہ راگھو نگر، بھووارا، مدھوبنی جیسے ماہرین تعلیم کو کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا اور میں توقع کرتا ہوں کہ مدارس کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں اس کمیٹی کا اہم رول ہوگا۔
جناب امتیاز احمد کریمی کا اردو زبان اور قوم و ملت کی خدمت کا بہترین رکارڈ رہا ہے اس لئے بہار کے اردو آبادی یعنی مسلمانوں میں ان کی صدارت میں کمیٹی کے تشکیل پانے سے خوشی کی لہر ہے۔
قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی میں رفیع نے جناب امتیاز احمد کریمی و دیگر ممبران کو دل کی گہرایوں سے مبارکباد پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس کمیٹی کے ذریعہ خیر کا معاملہ ہوگا۔
قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی صدر تاج العارفین، سیکریٹری محمد تاج الدین، ریاستی مجلس عاملہ کے رکن محمد رضوان، ندیم انور، رضی احمد، نسیم اختر، محمد امان اللہ، محمد جاوید عالم، ناظر اسرار عارفی، وقار عالم، مظفر پور کے ضلعی صدر شمشاد احمد ساحل، سیکریٹری آفتاب عالم و خازن محمد حماد، تنظیم امارت شرعیہ مظفر پور کے جنرل سیکریٹری صبغت اللہ رحمانی وغیرہ نے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔
نتیش کمار کو مبارک باد پیش کر محمد رفیع نے انڈیا اتحاد کی حمایت کی اپیل کی