بی پی ایس سی میں مظفر پور کے شکیب نے لہرایا پرچم

Spread the love

بی پی ایس سی میں مظفر پور کے شکیب نے لہرایا پرچم

بی ڈی او کے عہدہ پر ہوں گے فائز، رشتہ دار، خویش و اقارب نے دی مبارک باد

مظفر پور، 29/ اکتوبر (وجاہت، بشارت رفیع)

شکیب احمد ابن مظفر الاسلام، حال مقام سرسید کالونی، مظفر پور نے 67 ویں بی پی ایس سی میں نمایاں کام یابی حاصل کی ہے۔

انہیں 317 واں رینک حاصل ہوا ہے اور وہ بلاک ترقیاتی افسر (بی ڈی او) کے عہدہ پر فائز ہوں گے۔ شکیب احمد نے ابتدائی تعلیم مظفر پور سے حاصل کی بعد ازاں عابدہ ہائی اسکول و ایل ایس کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے کمپیوٹر سائنس میں بی ٹیک کی ڈگری حاصل کی۔

بی پی ایس سی کے امتحان میں انہوں نے پہلی کوشش میں ہی کوالیفائی کرلیا۔ ان کے رشتہ داروں و دوست احبابوں میں کافی خوشی ہے۔ بی پی ایس سی کے رکن جناب امتیاز احمد کریمی، قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع، ماموں ریاض احمد سبکدوش ہیڈ ماسٹر اردو مڈل اسکول مخدومیہ، ایاز احمد ایچ او کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ مظفر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکیب کو ان کی نمایاں کامیابی کے لیے بہت بہت مبارک باد پیش کیا ہے۔

جناب ایاز صاحب نے بتایا کہ شکیب بچپن سے ہی پڑھنے میں کافی ذہین تھا اس لئے وہ کامیاب ہوا اسے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے بہتر مستقبل کے لیے دعا کرتے ہیں۔ جناب ایاز یہ کہتے ہیں کہ 68 ویں بی پی ایس سی بھی شکیب نے دیا ہے ممکن ہے کہ اس کا رزلٹ اس بھی بہتر ہوگا۔

مبارک باد پیش کرنے والوں میں کنیز فاطمہ معلمہ اردو مڈل اسکول پکی سرائے، نوشین فاطمہ معلمہ مڈل اسکول چندوارہ، ماسٹر فیاض احمد اور خویش و اقارب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *