راجستھان کی مرکزی دینی درس گاہ دارالعلوم اسحاقیہ کا66 واں سالانہ جلسہ دستار بندی و ختم بخاری شریف 3مارچ کو

Spread the love

راجستھان کی مرکزی دینی درس گاہ دارالعلوم اسحاقیہ کا66 واں سالانہ جلسہ دستار بندی و ختم بخاری شریف 3مارچ کو

راجستھان کی مرکزی دینی درس گاہ دارالعلوم اسحاقیہ جودھپور کا سالانہ جلسہ دستار بندی و ختم بخاری شریف 3مارچ 2024ء مطابق 21شعبان المعظم1445ھ بروز اتوار جا نشین مفتی اعظم راجستھان حضرت علامہ الحاج مفتی شیر محمد خان صاحب رضوی کی سر پرستی میں نہایت ہی عقیدت و محبت سے منایا جائے گا


جس میں 17 عالم و فاضل 2 حافظ 9قراء سند ودستار علم وفضل سے نوازے جائیں گے-
اس دینی ومذہبی پروگرام میں ملک وملت کے نامور علماء وخطباء کی شرکت ہوگی خصوصیت کے ساتھ شہزادۂ نعیم الاولیاء پیرطریقت حضرت علامہ سیدکلیم اشرف صاحب اشرفی الجیلانی وشہزادۂ کلیم الاولیاء حضرت علامہ سید جمال اشرف صاحب اشرفی الجیلانی جائس شریف

حضرت مفتی ولی محمدصاحب رضوی سربراہ اعلیٰ سنی تبلیغی جماعت باسنی،حضرت قاری صوفی عبدالوحید صاحب قادری مہتمم فیضان اشفاق ناگور شریف،نورالعلماء حضرت علامہ پیرسیدنوراللہ شاہ بخاری مہتمم وشیخ الحدیث دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤشریف، سید السادات حضرت قاری سید محی الدین اشرف اشرفی الجیلانی ناظم اعلیٰ دارالعلوم فیاضیہ،حضرت علامہ سید محمد صدیق صاحب جیلانی موربی گجرات،حضرت پیر سیدصداقت علی جیلانی بغدادی ناگورشریف کی شرکت ہوگی

جب کہ خصوصی خطباء میں مصلح قوم وملت حضرت علامہ محمدسعیداختر صاحب قبلہ بھوجپور،مراداباد،فاضل اسحاقیہ خطیب راجستھان حضرت علامہ ومولانا عبیداللہ حیدری صاحب و مقررشعلہ بار حضرت علامہ ومولانا محمد ہاشمی صاحب کاشی پور قابل ذکرہیں

ان حضرات کے علاوہ راجستھان گجرات یوپی ایم پی ہریانہ اور ملک کے مختلف علاقوں سے فضلاءِ اسحاقیہ ودیگر علما ومشائخ کی بھی تشریف آوری ہوگی- لھذا عوام اہل سنت سے محبانہ اپیل ہیکہ ان مبارک و مسعود تقریبات میں شرکت فرما کر دنیا و آخرت کی بھلائیوں سے ہمکنار ہوں


پروگرام کی تفصیل کچھ اس طرح ہے
بعدنمازظہر:دارالعلوم سے متصل زندہ شاہ مسجد میں ختم بخاری شریف وخصوصی دعا- بعدنمازعشاء : مدرسہ فاطمة الزهراشاخ دارالعلوم اسحاقیہ چیرگھر کے سامنے ساڑھے نوبجے دارالعلوم کے طلبا کا دینی علمی پروگرام و جلسۂ دستاربندی وتقاریر علماے کرام ،ساڑھے بارہ بجے صلوٰة وسلام ودعا پر اختتام

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *