ڈاکٹر احمد اشفاق کریم نے اردو تحریک کی ہر ممکن حمایت کا دیا بھروسہ

Spread the love

ڈاکٹر احمد اشفاق کریم نے اردو تحریک کی ہر ممکن حمایت کا دیا بھروسہ

انسان کی پہچان اس کے اچھے کاموں سے ہوتی : ڈاکٹر احمد اشفاق کریم

مظفر پور، 16/ نومبر (وجاہت، بشارت رفیع) قومی اساتذہ تنظیم بہار کی ٹیم نے چانسلر الکریم یونیورسٹی، ڈایریکٹر کٹیہار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل و راجیہ سبھا ممبر ڈاکٹر احمد اشفاق کریم سے آزاد صحافی، قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع کی رہائش پر ملاقات کر اردو کے مسائل سے روبرو کرایا۔

قومی اساتذہ تنظیم بہار کے صدر جناب تاج العارفین نے جناب کریم سے اس بات سے واقف کروایا کہ سرکاری اسکولوں میں اردو کی تعلیم کا نظم نسق بہتر نہیں ہے اس لیۓ کہیں اساتذہ کی بھاڑی کمی ہے تو کہیں اردو کے اساتذہ کی موجودگی کے باوجود بھی اردو کی تعلیم نہیں ہو رہی ہے وغیرہ۔

جناب عارفین نے ڈاکٹر احمد اشفاق کریم سے حکومت تک اردو اساتذہ اور اسکولوں میں اردو کی تعلیم سے متعلق مسائل کو پہنچانے کی درخواست کیا تو ڈاکٹر احمد اشفاق کریم نے قومی اساتذہ تنظیم بہار کے عہدیداروں، اراکین و اردو آبادی کو مطمئن کرایا کہ آپ مسائل لے کر آئیں ہم آپ کی حمایت کے لیے ہر وقت مستعد ہیں۔

انہوں نے مسلمانوں کو وقت سے فائدہ اٹھانے اور اپنی اہمیت کو سمجھتے ہوئے قوم کی فلاح کے لیے کام کرنے کی تلقین کی اور چھوٹے بڑے کسی کام سے گریز نہیں کرنے کا مشورہ دیا۔، کہا انسان کی پہچان اس کے اچھے کاموں کی وجہ ہوتی ہے، اسی سے وہ بڑا ہوتا ہے۔

اس موقع پر سبکدوش استاد الحاج ماسٹر محمد عظیم، انجینیئر شاہنواز ظفر کے ساتھ ہی قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع، سرپرست عبدالحسیب، سیکریٹری محمد تاج الدین، ریاستی مجلس عاملہ کے رکن رضی احمد، نسیم اختر، محمد امان اللہ، وقار عالم، خازن محمد حماد، تنظیم کے متحرک و فعال رکن صبغت اللہ رحمانی، کڈھنی بلاک سیکریٹری قمر اشرف، عاشق حسین، منور انصاری، راجد رہنما محمد سمیع، محمد غفران، محمد فخر عالم، ضیاء الحق، کمال حسن، انجینیئر محمد عمران وغیرہ موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *