ادبی پلانٹ کی جانب سے ایک ادبی نششت‎

Spread the love

ادبی پلانٹ کی جانب سے ایک ادبی نششت‎

(محمد شکیل)

اکتوبر بروز اتوار بی بی بگان مسلم گرلز اسکول میں ادبی پلانیٹ کی جانب سے ایک ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف شاعر اکرام آزر صاحب کو ان کے شعری مجموعہ آبنائے خیال پر استقبالیہ بھی دیا گیا 

ادبی پلانیٹ ایک آنلائین پلیٹ فارم ہے جس کی بنیاد معروف صحافی و ادیب جناب احمد بن نذر نے رکھی اس ادارے کی جانب سے یہ پہلی ادبی نشست تھی جو جس کو دو حصوں میں مکمل کیا گیا پہلا حصہ نثری دور پر مشتمل تھا

جس کی نظامت نوجوان شاعر بلال صابر صاحب اور صدارت معروف شاعر عنبر صدیقی صاحب نے کی اس ادبی نشست کی ابتداء تلاوت کلام پاک کے بعد جناب شکیل و دل شاد صاحبان کی نعت خوانی سے ہوئی

اور نثری تخلیقات پیش کرنے میں ڈاکٹر انجم آراء صاحبہ، محترمہ سولین پروین صاحبہ، محترمہ نسرین خاتون صاحبہ، اور محترمہ صوفیہ انصاری صاحبہ شامل ہیں نثری دور کے اختتام پر تمام مضامین کے محاسن و معائب پر ایک صحت مند گفتگو صدر محترم عنبر صدیقی صاحب نے پیش کی

اس کے بعد چائے کا چھوٹا سا وقفہ اور شعری دور کی ابتداء ہوئی جس کی صدارت معروف شاعر فیروز اختر صاحب نے کی اور شعری دور میں جن شعرا نے اپنا کلام پیش کیا

ان میں شمشیر شمیم، ساجد اختر، فرحان قادری، مہتاب عالم، مدثر حسن، شارق ریاض، بلال صابر، حفیظ اشرف، دانش حسین دانش، مرشد عالم مرشد، عالم حسین عالم، سراج الدین نیر،نسیم فائق، اشرف یعقوبی، عنبر صدیقی، اکرام آزر اور صدر محترم جناب فیروز اختر شامل ہیں 

پروگرام میں کلکتہ و مضافات کی نئی نسل اور بزرگوں کی موجودگی نے پروگرام کو کام یابی کی ضمانت بخشی طلبا و طالبات کی شرکت نے پروگرام کو رونق بخشی

اخیر میں صدر محترم جناب فیروز اختر نے پروگرام کو نئی نسل کی آبیاری کی شاندار تمثیل کہہ کر اپنے صدارتی خطبے کا اختتام کیا

اور ادبی پلانیٹ کے معاون بلال صابر صاحب نے تمام شرکاء کا شکریہ کہتے ہوئے نشست کے اختتام کا اعلان کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *