قومی اساتذہ تنظیم کے کنوینر محمد رفیع کو عظیم صدمہ

Spread the love

قومی اساتذہ تنظیم کے کنوینر محمد رفیع کو عظیم صدمہ

خسرجمیل احمد کا طویل علالت کے بعد انتقال، ایم پی احمد اشفاق کریم نے جنازے میں کی شرکت

مظفر پور، (وجاہ، بشارت رفیع)

اردو تحریک کے روح رواں، قومی اساتذہ تنظیم کے صوبائی کنوینرو آزاد صحافی محمد رفیع کے خسر جناب جمیل احمد عرف چھوٹو کا انتقال ہوگیا، وہ طویل عرصے سے بمبئی کے ٹاٹا میموریل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی سخت نگہداشت میں تھے، صحت میں سدھار کے بعد وہ چند دنوں قبل مظفرپور آئے تھے

بعد ازاں ان کی طبیعت مزید بگڑنے لگی، جس کے بعد انہیں ایس، کے، ایم، سی، ایچ، مظفر پور میں ٹاٹا میموریل ہسپتال کی شاخ میں بھرتی کرایا گیا جہاں ان کی حالت میں کوئی سدھار نہیں ہوا بالآخر وہ 22 اکتوبر بروز اتوار کی شب میں وہ مالک حقیقی سے جا ملے، مرحوم ایک نیک دل، نیک صفت اور بلند حوصلہ انسان تھے

لوگوں کے ساتھ انتہائی خندہ پیشانی اور خوش اخلاقی کے ساتھ ملتے تھے جس کی وجہ سے اپنے اہل خانہ اور ملنے جلنے والوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے ان کے انتقال سے پورا علاقہ سوگوار ہے خاص طور سے جناب محمد رفیع صاحب کے لئے یہ ایک بڑا صبر آزما لمحہ ہے

مرحوم کی علالت کے دوران جناب محمد رفیع صاحب مسلسل ان کے علاج کے سلسلے میں تگ و دو کرتے رہے، لیکن مشیت ایزدی کے سامنے انسان کی تمام تر کوششیں دھری کی دھری رہ جاتی ہیں اس لئے حکم الہی سے مرحوم کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی، گزشتہ روز بعد نماز ظہر مظفرپور کے مشہری بلاک واقع چک الہ داد گاؤں میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی

جنازہ کی نماز جامع مسجد چک الہ داد کے امام و خطیب جناب حافظ یاسر صاحب نے پڑھائی اور ہزاروں کی تعداد میں علاقے کے افراد، اساتذہ کرام، اور سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی، خاص طور سے ہندوستانی پارلیمنٹ کے راجیہ سبھا میں ممبر پارلیمنٹ،الکریم ایجوکیشنل ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین ، الکریم یونیورسٹی کٹیہار، بہار کے بانی و چانسلراور کٹیہار میڈیکل کالج کٹیہار

بہار کے بانی و چیئر مین کم منیجنگ ڈائریکٹر جناب احمد اشفاق کریم، قومی اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر جناب تاج العارفین سرپرست جناب عبدالحسیب تنظیم کے سیکرٹری جناب محمد تاج الدین قاسمی تنظیم کے صوبائی مجلس عاملہ کے رکن جناب نسیم اختر، جناب رضی احمد، جناب محمد امان اللہ، وقار عالم، ضلع خازن جناب محمد حماد اور صبغت اللہ رحمانی، صحافی شہاب الدین، مظفر عالم

اور محمد عمران کے علاوہ بڑی تعداد میں علاقائی عوام اور معززین نے شرکت کی جس میں چین پور باجد پنچایت کے مکھیا عارف الرحمن عرف سبن، انجینیئر عمران، الحاج ماسٹر عظیم ، ماسٹر شاہ عالم ، الحاج سعداللہ صاحب اور ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں چک الہ داد کے قبرستان میں موصوف کو سپرد خاک کیا گیا۔

جمیل احمد کٹیہار میڈیکل کالج کے ملازم تھے۔ وہ ایم پی ڈاکٹر احمد اشفاق کریم کے عزیز و ان کے بچوں کے لئے قابل احترام تھے۔ یہی وجہ ہے کہ جناب کریم اپنی بیٹی ڈاکٹر ثنا، ڈاکٹر شفا اور علی بابو کو ساتھ لائے تھے۔

جناب رفیع بتاتے ہیں کہ جب سے جمیل احمد بیمار ہوئے تب سے وہ ڈاکٹر احمد اشفاق کریم کی صحیح رہنمائی میں اپنے خسر کا علاج کراتے رہے۔

جناب کریم سے انہیں اخلاقی و اقتصادی دونوں حمایت حاصل ہوتی رہی جس کے لیے جناب رفیع ڈاکٹر کریم صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انہیں انسانی حقوق کا پاسدار و قوم و ملت کا سچا خادم قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *