عیدالاضحی کے دن چھٹی کے لیے محمد رفیع نے وزیر اعلی و محکمۂ تعلیم کے افسران کو لکھا خط
عیدالاضحی کے دن چھٹی کے لیے محمد رفیع نے وزیر اعلی و محکمۂ تعلیم کے افسران کو لکھا خط
مظفر پور، : (وجاہت، بشارت رفیع)
عیدالاضحی 2024 کا چاند نظر آچکا ہے۔ چاند کے مطابق 17 جون کو عیدالاضحی ہے۔
لیکن تعطیل نامہ کے مطابق 17 جون کو سرکاری اسکول کھلے ہیں۔ اس لئے قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے وزیر اعلی بہار، ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار و ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن بہار کو ایک مکتوب ارسال کر مانگ کی ہے کہ وہ تعطیل نامہ میں معمولی ترمیم کر اردو اسکولوں میں 18 سے 20 کی جگہ 17 سے 19 جون تک اور ہندی اسکولوں میں 18 جون کی جگہ 17 جون کو چھٹی کا اعلان کرے تاکہ مسلم اساتذہ کو عیدالاضحی کا تہوار منانے کا موقع فراہم ہوسکے۔
جناب رفیع نے کہا کہ تعطیل نامہ میں چاند کے مطابق ترمیم کی گنجائش ہوتی ہے اس لئے لازمی طور پر اس میں ترمیم ہونی چاہیے۔
جناب رفیع نے کہا کہ اس معاملہ میں سکریٹریٹ وزیر اعلی خصوصی طور پر توجہ دیں اور جلد از جلد اردو اسکولوں میں 17 سے 19 اور ہندی اسکولوں میں 17 جون کو چھٹی کی ہدایت صادر کی جائے۔
نتیش کمار کو مبارک باد پیش کر محمد رفیع نے انڈیا اتحاد کی حمایت کی اپیل کی
Spread the loveنتیش کمار کو مبارک باد پیش کر محمد رفیع نے انڈیا اتحاد کی حمایت کی اپیل کی مظفر … Continue readingنتیش کمار کو مبارک باد پیش کر محمد رفیع نے انڈیا اتحاد کی حمایت کی اپیل کی