سنگین مسجد و سمنا پور کی وقف زمین معاملے میں مقدمہ درج
سنگین مسجد و سمنا پور کی وقف زمین معاملے میں مقدمہ درج کرنے کے چیف آفیسر کے احکامات پر عمل آوری اور بیڑ ضلع وقف آفیسر کے معطلی کے مطالبے کے لیے یکم / مئی کو وقف آفس پنچکی کے روبرو دھرنیبھوک ہڑتال
بیڑ : بیڑ ضلع میں وقف زمینات بڑے پیمانے پر ہونے کے چلتے لینڈ مافیا کی جانب سے وقف کی زمین ہڑپنے کی کو ششیں سامنے آتی رہی ، گذ شتہ سال اُس وقت کے بیڑ ضلع وقف آفیسر امین الزماں نے زبر دست کا روائی کرتے ہوئے وقف کی زمین کی ہیرا پھیری کرنے والوں کے خلاف مقدمات دائر کرنے کا کام کیا تھا
تا ہم اُن کا تبادلہ ہو جانے کے بعد سے بیڑ ضلع میں وقف زمین معاملے التوا کا شکار دیکھے جا رہے ہیں ، وقف آفیسر ریاض الدین جن پر نہ صرف بد عنوانی کے الزامات ہیں اور وقف بورڈ میٹنگ میں اُن کے خلاف معطلی کی کا روائی کے لیے قرار داد بھی پاس کی گئی ہے جس پر کاروائی نہ کئے جانے کے چلتے اور بیڑ ضلع کے مومن آباد کی سنگین مسجد اور بیڑ کے سمنا پور وقف زمین معاملے میں مقدمات درج کرنے کے وقف بورڈ چیف آفیسر کے احکامات ہونے کے با وجود مقدمہ درج کرنے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے۔
جس کے چلتے سنگین مسجد اور سمنا پور معاملے میں چیف آفیسر کے احکامات کے مطابق مقدمہ درج کرنے اور بیڑ ضلع وقف آفیسر ریاض الدین کے خلاف قرار داد نمبر41/2022 کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے فوری معطلی کے مطالبے کے لیے یکم مئی مہا راشٹر دن کے موقع پر وقف بورڈ پن چکی اورنگ آباد کے روبرو بھوک ہڑتال کا اشارہ درخواست گذار محمد قمر الایمان خان نے وقف آفس میں داخل کردہ درخواست کے ذریعے کیا ہے کی اطلاع بذریعہ پریس نوٹ کے ذریعے کی ہے ۔
اس ضمن میں جاری کر دہ پریس نوٹ میں محمد قمر الایمان خان نے مزید کہا کہ ہے کہ بیڑ ضلع کے سنگین مسجد معاملے میں وقف بورڈ کے چیف آفیسر نے بتاریخ 25/01/2022 کو لیٹر جاری کرتے ہوئے بیڑ ضلع وقف آفیسر کو متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
اسی طر ح بیڑ ضلع کے سمنا پور علا قے کی وقف کی زمین معاملے میں بھی وقف بورڈ کے چیف آفیسر نے بتاریخ 08/03/2023 کو لیٹر جاری کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے ہیں تا ہم ابھی تک ان دونوں معاملات میں مقدمہ درج کرنے کی کو ئی کا روائی نہیں کی ۔
جب کہ بیڑ ضلع وقف آفیسر جن کے خلاف وقف بورڈ میٹنگ میں قرارداد نمبر 41/2022 پاس کرتے ہوئے معطل کرنے اور ڈویژنل سطح کی کا روائی کرنے کی ہدایت ہونے کے با وجود ابھی تک کوئی کا روائی نہیں کی ، اس معاملے میں دستاویزی ثبوت کے ساتھ وقف بورڈ چیف آفیسر کے روبرو تحریری طور پر محمد قمر الایمان خان نے شکایت ۱۰ اپریل کو درج کرتے ہوئے سنگین مسجد اور سمنا پور معاملے میں فوری مقدمات درج کرنے اور بیڑ ضلع وقف آفیسر ریاض الدین کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے اُنہیں معطل کر اُن کی جگہ فرض شناس وقف آفیسر کے تقرری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
جب کہ ۳۰ اپریل تک کا روائی نہ ہونے کی صورت میں یکم مئی مہا راشٹر دن کے موقعسے وقف بورڈ چیف آفیسر کے دفتر کے روبرو بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اشارہ محمد قمر الایمان خان نے اپنی شکایت کے ذریعے دیا ہے ۔