نتیش کمار کو مبارک باد پیش کر محمد رفیع نے انڈیا اتحاد کی حمایت کی اپیل کی
نتیش کمار کو مبارک باد پیش کر محمد رفیع نے انڈیا اتحاد کی حمایت کی اپیل کی
مظفر پور: (وجاہت، بشارت رفیع)
لوک سبھا انتخاب 2024 کے نتائج آنے کے بعد سے عوام مختلف خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع نے بہار میں انڈیا اتحاد کی ناکامی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ناکامی کی اصل وجہ مسلمانوں کو، اس کے رہنماؤں کو نظر انداز کرنا ہے۔
جناب رفیع نے کہا ہے کہ جس طرح سے راجد نے راجیہ سبھا ممبر ڈاکٹر احمد اشفاق کریم کو دھوکہ دیا اور ٹکٹ بٹوارے میں مسلمانوں کے ساتھ نا انصافی کی، اشرف علی فاطمی کو دربھنگہ کی جگہ مدھوبنی سے امیدوار بنانا غلط تھا،
لوگوں کا یہ تہمت ہے کہ راجد دربھنگہ اور مدھوبنی دونوں جگہ یادو کو جتانے کے لیے فاطمی صاحب کو قربان کر دیا۔ اس سے مسلمانوں کا ایک بڑا طبقہ ناراض ہو گیا اور جد یو کو ووٹ دینے کے لیے آزاد ہو گیا۔
جد یو کو ووٹ کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی رہی کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے این ڈی اے الائنس میں رہتے ہوئے مسلمانوں کے مدے پر پوری طرح حساس رہے۔
مسلمانوں کے تحفظ، اس کی ترقی، اس کے تعلیم، اردو زبان کی تحفظ و روزگار وغیرہ کے لئے جو کام کیا اور مودی و امیت شاہ کے اسٹیج سے مسلمانوں کے لیے کیے گئے کام کا پرچار کر مسلمانوں سے ووٹ کی اپیل کی
یہی وجہ ہوا کہ مسلمانوں نے بھی نتیش کمار کی پارٹی کو ووٹ دیا اور اس کی رہنمائی میں یقین کا اظہار کیا۔
جناب محمد رفیع نے نتیش کمار کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کی آئین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
اس لیے میں اپیل کرتا ہوں کہ سیکولر و ساماجک خیالات کے رہ نما جناب نتیش کمار انڈیا اتحاد کی حمایت کر ملک میں نفرت پھیلانے والے پارٹیوں کو حکومت سازی سے دور رکھیں۔
Pingback: امتیاز احمد کریمی کی صدارت میں مدارس میں تعلیم و سفارش کے لیے کمیٹی کا تشکیل ہونا فخر کی بات ⋆ اردو دنیا
Pingback: عیدالاضحی کے دن چھٹی کے لیے محمد رفیع نے وزیر اعلی و محکمۂ تعلیم کے افسران کو لکھا خط
Pingback: حکومت اپنی بلند نظریاتی فیصلوں کا ثمرات فراہم کریں، اساتذہ کو سرکاری ملازم تسلیم کرے