تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے رکن سید برہان الدین تلنگانہ وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کے انتخابی مبصر منتخب
تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے رکن سید برہان الدین تلنگانہ وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کے انتخابی مبصر منتخب
چنئی۔( پریس ریلیز)۔
ریاست تلنگانہ میں آنے والے 30نومبر 2023کواسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے رکن سید برہان الدین کو وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کے لیے انتخابی مبصر کے طور پرمنتخب کیا ہے۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جانب سے تلنگانہ ریاستی انچارج مانک رائو ٹھاکور نے سید برہان الدین کو بھیجے گئے خط میں لکھا ہے کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کانگریس پارٹی کے لیے بہت خاص ہے۔
اس لیے آپ کے تجربے کو دھیان میں رکھتے ہوئے ورھنا پیٹ اسمبلی حلقہ میں پہنچ کر آپ اپنے تجربے کے مطابق کانگریس پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں انتخابی مہم چلا کر کام یابی دلانے میں تعاون کریں۔
تلنگانہ ریاستی انچارج مانک رائو ٹھاکور نے امید ظاہر کی ہے کہ انتخابی مبصر کے طور پر سید برہان الدین اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں گے اور کانگریس امیدوار کو کامیاب بنا کر پارٹی کے امیدوں پر کھرے ثابٹ ہوں گے۔
تلنگانہ میں وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کے سیاسی مبصر کے طور پر منتخب ہونے پر تمل ناڈوکانگریس کمیٹی کے رکن سید برہان الدین نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے عوام اس بار کانگریس کو واضح اکثریت کے ساتھ اقتدار سونپیں گے۔
مجھے امید ہے کہ وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ کا کانگریس امیدوار اس مرتبہ بھاری ووٹوں کے فرق سے اپنے حریف کو شکست دے گا۔ جس کے لیے ہم پورے عزم اور حوصلے کے ساتھ ہماری انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔