انٹرنیٹ کے فوائد و نقصانات

Spread the love

انٹرنیٹ کے فوائد و نقصانات

رشحات قلم: محمد حماد اشرف ضیائی
(مربت پور،کٹیہار،بہار)

جدید دور میں انٹرنیٹ سے کون واقف نہیں، انٹرنیٹ کی ایجاد نے کثیر شعبہ ہاے زندگی میں انقلاب برپا کر دیا، اس نے بہت سارے کام بالکل آسان کر دیے بلکہ چند سالوں پہلے تک بہت سارے وہ امور جو ناممکن تصور کیے جاتے تھے ان کو بھی ممکن بنا دیا۔ انٹرنیٹ ایک ایسا جال ہے جس نے پوری دنیا کو باہم مربوط کرکے سمیٹ دیا ہے۔

انسان زندگی کو آسان، آرام دہ اور پُرسکون بنانے کے لیے نت نئی ایجادات کرتا رہتا ہے ان ایجادات سے بہت فائدے ہوتے ہیں تاہم بہت سارے نقصانات بھی ظاہر ہوتے ہیں اسی طرح باکمال ایجاد انٹرنیٹ میں بھی دونوں پہلو ہیں، بہر حال نقصان کی بنسبت فائدے زیادہ ہیں۔

انٹرنیٹ کے فوائد بے شمار ہیں، انٹرنیٹ کے ذریعے لمحوں میں دنیا کے کسی بھی کونے میں پیغام رسانی ممکن ہے، اسی کے ذریعے دور بیٹھے ہوئے شخص ہم نہ صرف بات کر سکتے ہیں بلکہ ویڈیو کال کے ذریعے اپنے مخاطب کو دیکھ بھی سکتے ہیں اپنی پسندیدہ شخصیت کے بیان، مضامین اور کتابوں سے استفادہ کرسکتے ہیں اتنا ہی نہیں براہ راست تعلیم و تعلم بھی کر سکتے ہیں، ایک بہت بڑی تعداد آن لائن تعلیم و تعلم سے منسلک بھی ہے۔

انٹرنیٹ نے جدید میدانوں میں کاروبار اور تجارت کے مواقع فراہم کیے ہیں آج انٹرنیٹ کے ذریعے لاکھوں افراد خرید و فروخت کر رہے ہیں۔
تفریح میدان میں بھی بہت ساری سہولیات مہیا ہیں مثلا موسیقی، ٹی وی شوز اور ویڈیو گیمز وغیرہ ایسی سہولیات ہیں کہ گھر سے نکلے بغیر انسان ان سے لطف اندوز ہو سکتا ہے اور اپنی تفریح کا سامان مہیا کر سکتا ہے۔ غرض کہ انٹرنیٹ نے کثیر جہات سے ہمیں بہت فائدہ پہنچایا اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

ہر ٹیکنالوجی کا مثبت اور منفی دونوں پہلو ہوتا ہے تو انٹرنیٹ نے بھی جہاں زندگی کو آسان بناکر خوب فائدہ پہنچایا وہیں وہیں اس کے منفی اثرات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں۔ اس کی وجہ سے انسان بظاہر دور بیٹھے شخص سے تو قریب ہو جاتا ہے لیکن اس میں اتنا مستغرق ہو جاتا ہے کہ آس پاس کے قریبی لوگوں کے جسمانی طور پر قریب ہوتے ہوئے بھی دور ہو جاتا ہے۔

انٹرنیٹ پر کثیر مقدار میں فحش مواد موجود ہیں جو انسان کو اخلاقی انحطاط و پستی کی طرف لے جاتے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں حیا سوز ویڈیوز کی ویب سائٹس دستیاب ہیں جو لاکھوں افراد کو بربادی کے دہانے پر پہنچا رہی ہیں۔ انٹرنیٹ نشہ کی صورت بھی لے سکتا ہے مثلا ویڈیو گیمز اور فحش ویڈیوز وغیرہ کی لت کا لگ جانا کسی نشہ سے کم نہیں ہے۔ اور آئے دن اس کا مشاہدہ بھی ہوتا ہے۔
انٹرنیٹ کے ذریعہ دھوکہ دھڑی بھی عام ہوتی جا رہی ہے ڈیجیٹل چور ہر طرف گھوم رہے ہیں اور لوگوں کو انٹرنیٹ کا استعمال کرکے بے وقوف بناکر ان سے پیسے لوٹتے ہیں، اس طرح کی خبریں بھی عام طور پر سننے کو مل جایا کرتی ہیں۔
الغرض انٹرنیٹ ضرورت کے مطابق صحیح اور بامقصد استعمال ہمارے لیے بہت مفید ہے اور بے ضرورت بلا مقصد استعمال کرنا ضرر رساں ہے۔جدید دور میں انٹرنیٹ سے کون واقف نہیں، انٹرنیٹ کی ایجاد نے کثیر شعبہ ہاے زندگی میں انقلاب برپا کر دیا، اس نے بہت سارے کام بالکل آسان کر دیے بلکہ چند سالوں پہلے تک بہت سارے وہ امور جو ناممکن تصور کیے جاتے تھے ان کو بھی ممکن بنا دیا۔ انٹرنیٹ ایک ایسا جال ہے جس نے پوری دنیا کو باہم مربوط کرکے سمیٹ دیا ہے۔

انسان زندگی کو آسان، آرام دہ اور پُرسکون بنانے کے لیے نت نئی ایجادات کرتا رہتا ہے ان ایجادات سے بہت فائدے ہوتے ہیں تاہم بہت سارے نقصانات بھی ظاہر ہوتے ہیں اسی طرح باکمال ایجاد انٹرنیٹ میں بھی دونوں پہلو ہیں، بہر حال نقصان کی بنسبت فائدے زیادہ ہیں۔

انٹرنیٹ کے فوائد بے شمار ہیں، انٹرنیٹ کے ذریعے لمحوں میں دنیا کے کسی بھی کونے میں پیغام رسانی ممکن ہے، اسی کے ذریعے دور بیٹھے ہوئے شخص ہم نہ صرف بات کر سکتے ہیں بلکہ ویڈیو کال کے ذریعے اپنے مخاطب کو دیکھ بھی سکتے ہیں اپنی پسندیدہ شخصیت کے بیان، مضامین اور کتابوں سے استفادہ کرسکتے ہیں اتنا ہی نہیں براہ راست تعلیم و تعلم بھی کر سکتے ہیں، ایک بہت بڑی تعداد آن لائن تعلیم و تعلم سے منسلک بھی ہے۔
انٹرنیٹ نے جدید میدانوں میں کاروبار اور تجارت کے مواقع فراہم کیے ہیں آج انٹرنیٹ کے ذریعے لاکھوں افراد خرید و فروخت کر رہے ہیں۔
تفریح میدان میں بھی بہت ساری سہولیات مہیا ہیں مثلا موسیقی، ٹی وی شوز اور ویڈیو گیمز وغیرہ ایسی سہولیات ہیں کہ گھر سے نکلے بغیر انسان ان سے لطف اندوز ہو سکتا ہے اور اپنی تفریح کا سامان مہیا کر سکتا ہے۔ غرض کہ انٹرنیٹ نے کثیر جہات سے ہمیں بہت فائدہ پہنچایا اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

ہر ٹیکنالوجی کا مثبت اور منفی دونوں پہلو ہوتا ہے تو انٹرنیٹ نے بھی جہاں زندگی کو آسان بناکر خوب فائدہ پہنچایا وہیں وہیں اس کے منفی اثرات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں۔ اس کی وجہ سے انسان بظاہر دور بیٹھے شخص سے تو قریب ہو جاتا ہے لیکن اس میں اتنا مستغرق ہو جاتا ہے کہ آس پاس کے قریبی لوگوں کے جسمانی طور پر قریب ہوتے ہوئے بھی دور ہو جاتا ہے۔

انٹرنیٹ پر کثیر مقدار میں فحش مواد موجود ہیں جو انسان کو اخلاقی انحطاط و پستی کی طرف لے جاتے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں حیا سوز ویڈیوز کی ویب سائٹس دستیاب ہیں جو لاکھوں افراد کو بربادی کے دہانے پر پہنچا رہی ہیں۔ انٹرنیٹ نشہ کی صورت بھی لے سکتا ہے مثلا ویڈیو گیمز اور فحش ویڈیوز وغیرہ کی لت کا لگ جانا کسی نشہ سے کم نہیں ہے۔ اور آئے دن اس کا مشاہدہ بھی ہوتا ہے۔

انٹرنیٹ کے ذریعہ دھوکہ دھڑی بھی عام ہوتی جا رہی ہے ڈیجیٹل چور ہر طرف گھوم رہے ہیں اور لوگوں کو انٹرنیٹ کا استعمال کرکے بے وقوف بناکر ان سے پیسے لوٹتے ہیں، اس طرح کی خبریں بھی عام طور پر سننے کو مل جایا کرتی ہیں۔
الغرض انٹرنیٹ ضرورت کے مطابق صحیح اور بامقصد استعمال ہمارے لیے بہت مفید ہے اور بے ضرورت بلا مقصد استعمال کرنا ضرر رساں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *