ایک مظلوم مجاہد آزادی
ایک مظلوم مجاہد آزادی
تحریر: شیر محمد مصباحی
اے میرے وطن کے لوگو! ذرا آنکھ میں بھر لو پانی! جو شہید ہوئے ہیں ان کی ذرا یاد کرو قربانی! 1757ء سے ہی مسلم حکمراں انگریزوں کے خلاف محاذ آرائی میں سرگرم عمل تھے. لیکن یہ جنگیں صوبائی سطح پر رونما ہوئیں
لیکن ہندو مسلم کے کچھ عیار و مکار و حریص و وظیفہ خوار افراد کے سبب شکست پر شکست ہوتی گئی یہاں تک کہ انگریزی حکومت کا اثر و رسوخ تمام صوبہ جات میں قائم ہو گیا اب ضرورت تھی کہ ملکی سطح پر انگریزوں کے خلاف ہمہ گیر جنگ کی جائے
اس کے لیے ہمیشہ کی طرح علماے اسلام نے جہاد کا علم بلند کر دیا اور جمعہ کے دن جامع مسجد سے ایک شیر دل چیتا جگر عظیم مجاہد آزادی نے اعلان جہاد کر دیا کہ اب مسلمانوں پر انگریزوں کے خلاف جہاد فرض ہے۔
پھر کیا ہوا صرف ایک آواز پر نوے ہزار سپاہ انگریزوں کے خلاف جنگ کے لیے سینہ سپر ہو گئے
وہ مظلوم مجاہد تحریک آزادی کے علم بردار علامہ فضل حق خیر آبادی ہیں جن کی عظیم قربانیوں کو آج خود مسلمان ہی بھلا بیٹھے ہیں غیروں کی سازشوں کا کیا شکوہ! خدارا اپنی تاریخ کی حفاظت کرو اور اپنی نئی نسل کو تحریک آزادی کے علم بردار علامہ فضل حق کی قربانیوں سے آگاہ کرو!
انہیں بتاؤ! انگریزوں کے خلاف فتوی جہاد جاری کرنے کے جرم میں، ظالم حکم رانوں نے تحریک آزادی کے علم بردار علامہ فضل حق خیرآبادی کو گرفتار کر کے کالا پانی کی سزا کے طور پر جزیرۂ انڈومان بھیج دیا گیا جزیرۂ انڈومان کالا پانی کے اسیران و محبوسین کو جن غم اندوہ سزاؤوں کا سامنا کرنا پڑا انہیں پڑھتے ہوئے قلب و جگر کانپ اٹھتا ہے
- کثرت مدارس مفید یا مضر
- نفرت کا بلڈوزر
- ہمارے لیے آئیڈیل کون ہے ؟۔
- گیان واپی مسجد اور کاشی وشوناتھ مندر تاریخی حقائق ، تنازعہ اور سیاسی اثرات
- مسجدوں کو مندر بنانے کی مہم
- اورنگزیب عالمگیرہندوکش مندرشکن نہیں انصاف کا علم بردارعظیم حکمراں
- سنیما کے بہانے تاریخ گری کی ناپاک مہم
- مسلم نوجوانوں پر نصیحتوں کا پہاڑ
معزز علماے اہل سنت سے مودبانہ گزارش
مجاہد آزادی علامہ فضل حق خیر آبادی
جنگ آزادی 1857ء کا روشن باب: قائد انقلاب علامہ فضل حق خیرآبادی
ظلم وستم کی اس لرزہ خیز داستان کو علامہ فضل حق خود ہی تحریر فرماتے ہیں کہ: ’’دشمن کے ظلم وستم نے مجھے دریائے شور کے کنارے ایک بلند و مضبوط، نا موافق ہوا والے پہاڑ پر پہنچادیا، جہاں سورج ہمیشہ سر پر رہتا تھا۔ اس میں دشوار گزار راہیں اور گھاٹیاں تھیں، جنھیں دریائے شور کی نہریں ڈھانپ لیتی تھیں
اس کی نسیمِ صبح بھی گرم و تیز ہوا سے زیادہ سخت اور اس کی نعمت زہر ہلاہل سے زیادہ مضر تھی۔اس کی غذا حنظل سے زیادہ کڑوی، اس کا پانی سانپوں کے زہر سے بڑھ کر ضرر رساں، ہوا بدبودار اور بیماریوں کا مخزن تھی۔ مرض سستا اور دواگراں ۔ بیماریاں بے شمار،خارش وقوبا (وہ مرض جس سے بدن کی کھال پھٹنے اور چھلنے لگتی ہے) عام تھی- یہاں کی معمولی بیماری بھی خطرناک ہے۔
بخار موت کا پیغام، مرض سرسام اور برسام (دماغ کے پردوں کا ورم) ہلاکت کی علت تام ہے۔ بہت مرض ایسے ہیں جن کا کتب طب میں نام ونشان نہیں۔ نصرانی ماہر طبیب مریضوں کی آنتوں کو تنور کی طرح جلاتا اور مریض کی حفاظت نہ کرتے ہوئے آگ کا قبہ اس کے اوپر بناتا ہے۔مرض نہ پہچانتے ہوئے دوا پلا کر موت کے منھ کے قریب پہونچادیتا ہے۔
جب کوئی ان میں سے مرجاتا ہے تو نجس وناپاک خاکروب جو درحقیقت شیطانِ خناس یا دیو ہوتا ہے اس کی ٹانگ پکڑ کر کھینچتا ہوا غسل و کفن کے بغیر اس کے کپڑے اتار کر ریت کے تودے میں دبا دیتا ہے۔ نہ اس کی قبر کھودی جاتی ہے، نہ نماز جنازہ پڑھی جاتی ہے۔ اگر مسلمان کی خود کشی مذہب میں ممنوع اور قیامت کے دن عذاب و عتاب کو باعث نہ ہوتی تو کوئی بھی یہاں قید و مجبور بناکر تکلیف ما لا یطاق نہ دیا جا سکتا اور مصیبت سے نجات پالینا بڑا آسان ہوتا۔ (باغی ہندوستان، ص۷۹ )
(علامہ فضل حق نے قید تنہائی میں رہتے ہوئے ’’الثورۃ الہندیہ‘‘ تحریر کی- جو انقلاب آزادی کا ایک مستند ترین ماخذ ہے- اس کتاب پر مولانا ابوالکلام آزاد نے تعارف لکھا- مختلف لوگوں نے اس کا ترجمہ کیا- المجمع الاسلامی مبارک پور سے ’’باغی ہندوستان‘‘ کے نام سے شائع ہوا) لہٰذا 1857ء کی اس کرب انگیز حالات میں مجاہد جنگِ آزادی علامہ فضل حق نے جس بے باکی اور حق گوئی کا مظاہرہ کیا اسے فراموش کرنا عدل و انصاف کے گلے پر چھری چلانا ہے- آپ کی جرآت آمیز جذبے کا اظہار کرتے ہوئے مولانا انتظام اللہ شہابی اکبر آبادی لکھتے ہیں:
“1859ء میں سلطنت مغلیہ سے وفاداری یا فتواے جہاد کی پاداش یا جرم بغاوت میں مولانا ماخوذ ہوکر سیتاپور سے لکھنؤ لائے گئے- مقدمہ چلا، مولانا موصوف کے فیصلے کے لیے جیوری بیٹھی ایک اسیر نے واقعات سن کر بالکل چھوڑنے کا فیصلہ کیا- سرکاری وکیل کے مقابل خود مولانا بحث کرتے تھے- بلکہ لطف یہ تھا کہ چند الزام اپنے اوپر خود قائم کیے اور پھر خود ہی مثل تار عنکبوت عقلی و قانونی ادلّہ سے توڑ دیے۔
جج یہ رنگ دیکھ کر پریشان تھا اور ان سے ہمدردی بھی بھی، کرے تو کیا کرے! ظاہر یہ ہو رہا تھا کہ مولانا بری ہو جائیں گے سرکاری وکیل لاجواب تھے……
دوسرا دن آخری دن تھا۔ آپ نے اپنے اوپر جس قدر الزام عائد کیے تھے ان کو ایک ایک کر کے رد کیا اور جسم مُخبر نے فتویٰ کی خبر دی اس کے بیان کی توثیق و تصدیق کی اور فرمایا: پہلے اس گواہ نے سچ کہا تھا اور رپورٹ بلکل صحیح لکھوائی تھی۔ اب عدالت میں میری صورت دیکھ کر مرعوب ہو گیا اور جھوٹ بولا- وہ فتوی صحیح ہے- میرا لکھا ہوا ہے۔
اور آج اس وقت بھی میری وہی رائے ہے- چنانچہ اس کے بعد بے حد رنج کے ساتھ عدالت نے حبسِ دوام کا حکم سنایا۔ آپ نے مسرت سے منظور کیا یہ جج آپ سے کچھ کام سیکھ چکا تھا۔ ( غدر کے چند علما ص37-38 مطبوعہ دہلی)۔
کچھ دنوں کے بعد بعض با اثر افراد نے اپنی کوشش سے آپ کے لیے نامۂ نجات حاصل کر لیا- ادھر آپ کے فرزند نے بھی قید و بند کی صعوبتوں سے آزادی کا پروانہ لے لیا تھا- لیکن صد ہزار افسوس کہ جس دن آپ کے صاحبزادے اور معتقدین رہائی کا پروانہ لے کر کالا پانی پہنچے تو ایک جنازہ پر نظر پڑی- معلوم ہوا کہ 12/صفر 1278ھ 1861ء کو حضرت نے وطن کی آزادی میں صعوبتوں کو جھیلتے ہوئے جان، جاں آفریں کے سپرد کر دی۔ لوگ سپرد خاک کر نے جا رہے تھے۔
لہذا آپ حضرات بھی بصد حسرت و یاس تدفین میں شریک ہوئے اور بے نَیلِ مَرام واپس لوٹے- اے میرے وطن کے لوگوں ذرا آنکھ میں بھر لو پانی جو شہید ہوئے ہیں ان کی ذرا یاد کرو قربانی
شیر محمد مصباحی
ڈائریکٹر: البرکات ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ٹھاکر گنج
Pingback: مجاہد آزادی علامہ فضل حق خیر آبادی ⋆ تحریر: محمد زاہد علی مرکزی
Pingback: گاندھی کا بھارت ،سراج الدین قریشی کی حق گوئی اور آر ایس ایس ⋆ اردو دنیا ⋆ تحریر: محمد احمد
Pingback: مہنگی ہوتی دوائیاں لوٹ کھسوٹ میں مصروف کمپنیاں اور ڈاکٹرز ⋆ از محمد ہاشم قادری مصباحی
Pingback: آسام کے مختصر روداد ⋆ اردو دنیا
Pingback: علم دین حاصل کرنا سب مسلمانوں پر فرض ⋆ از قلم : محمد اظہر شمشاد رضوی
Pingback: میرج بیورو کے ذریعہ کرائی گئیں شادیاں کتنی کام یاب کتنی ناکام ⋆ تحریر: ہاشم قادری مصباحی
Pingback: نئی دنیا اور نئے کاروبار ⋆ اردو دنیا از قلم : پٹیل عبد الرحمن مصباحی
Pingback: اپنے کام پر دھیان دیں ⋆ اردو دنیا
Pingback: یوم آزادی ہندوستانیوں کو مل کر رہنے کا پیغام دیتی ہے ⋆ اردو دنیا ⋆ از : محمد اظہر شمشاد
Pingback: کسانوں کا آندولن حقائق کی روشنی میں سمجھیں ⋆ بلال احمد نظامی مندسوی
Pingback: تفریح کے نام پر آوارگی کب تک ⋆ از قلم: غلام مصطفیٰ نعیمی
Pingback: دینی مدارس میں عصری علوم کی شمولیت مدرسہ بورڈ کا حالیہ ہدایت نامہ ⋆ از: ڈاکٹر غلام زرقانی
Pingback: میرے قتل پہ آپ بھی چپ ہیں اگلا نمبر آپ کا ہے ⋆ تحریر: مفیض الدین مصباحی، کشن گنج
Pingback: مذہبی مخلوط کلچر غیرت دین کا غارت گر ⋆ اردو دنیا تحریر:- خالد ایوب مصباحی شیرانی
Pingback: غلطی کرنے والے کو سزا دینے کے طریقے ⋆ اردو دنیا ⋆ تحریر: حافظ محمد ہاشم قادری مصباحی
Pingback: تری پورہ وزٹ کے لیے اگرتلا میں تیئس گھنٹے ⋆ اردو دنیا ⋆ تحریر: خالد ایوب مصباحی
Pingback: تری پورہ وزٹ کے لیے اگرتلا میں بتیس گھنٹے ⋆ اردو دنیا ⋆ تحریر: خالد ایوب مصباحی
Pingback: محبت کریں پیار بانٹیں ⋆ اردو دنیا ⋆ ترتیب: محمد اویس
Pingback: کارٹونوں کی بڑھتی تخریب کاریاں لمحۂ فکریہ ⋆ اردو دنیا ⋆ از قلم : محمد شاہد علی مصباحی
Pingback: ہاں سیاست بھی ہے امراض ملت کی دوا ⋆ اردو دنیا از قلم : جاوید اختر بھارتی
Pingback: مسلمانوں اٹھو بیدار ہو جاؤ ⋆ اردو دنیا ⋆ از قلم : محمد اظہر شمشاد
Pingback: افسوس کہ شرم ان کو مگر نہیں آتی ⋆ اردو دنیا از : افتخار احمد قادری
Pingback: تبلیغی اعتبار سےجلسے کیسے کام یاب ہوں ⋆ اردو دنیا ⋆ از : ابو ضیا غلام رسول سعدی کٹیہاری
Pingback: دل سے دلی بھیک میں ملی تھی آزادی ⋆ اردو دنیا از : معصوم مراد آبادی
Pingback: ہوائی جہاز ٹکٹ آن لائن بک کرتے ہوے کیسے بچت کریں ⋆ اردو دنیا
Pingback: کسان بل واپس ہوسکتا ہے تو سی اے اے اور این آر سی بل کیوں نہیں ⋆ اردو دنیا احمد حسن سعدی
Pingback: پیگاسس جاسوس سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی پر مقدمہ درج ⋆ اردو دنیا
Pingback: ہم نے چاہا ہی نہیں چاہنے والوں کی طرح ⋆ ColorMag Pro ⋆ از قلم : خلیل احمد فیضانی
Pingback: سوشل میڈیا کا استعمال اور ہمارے بچے و بچیاں ⋆ ColorMag Pro از :محمد مقتدر اشرف فریدی
Pingback: کثرت مدارس مفید یا مضر ⋆ اردو دنیا ⋆ تحریر: محمد شاہد علی مصباحی
Pingback: پردے کی اہمیت قرآن و حدیث کی روشنی میں ⋆ اردو دنیا تحریر: ساغر جمیل رشک مرکزی
Pingback: اسلام تربیت اولاد کی اہمیت ⋆ اردو دنیا ⋆ محمد احمد حسن سعدی امجدی
Pingback: اکھیلش اویسی سے اتحاد کیوں کرے ⋆ اردو دنیا ⋆ تحریر: غلام مصطفےٰ نعیمی
Pingback: مسلمانان جھارکھنڈ سے دردمندانہ اپیل ⋆ اردو دنیا ⋆ از : ڈاکٹر غلام زرقانی
Pingback: حج جیسی اہم عبادت کو بلا روکٹوک پوری طرح سے جاری رکھا جاے ⋆ محمد ہاشم قادری مصباحی
Pingback: انصاف بھی ضروری ہے اور مساوات بھی ضروری ہے ⋆ اردو دنیا ⋆ تحریر:جاوید اختر بھارتی
Pingback: امام کی محبت مسجد سےانتظامیہ کی خد مت امام کی ⋆ اردو دنیا ⋆ از: محمد ہاشم قادری مصباحی
Pingback: کیا اردغان اپنی خارجہ پالیسی تبدیل کر رہے ہیں ⋆ اردو دنیا ⋆ رپورٹ
Pingback: جنگ آزادی میں مسلمانوں کی حصہ داری ⋆ اردو دنیا از: محمدمحفوظ قادری
Pingback: مجاہد انقلاب حضرت مفتی عنایت احمد کاکوروی علیہ الرحمہ ⋆ ابوہریرہ رضوی مصباحی
Pingback: تحریک آزادی اور امارت شرعیہ ⋆ اردو دنیا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: یوم آزادی ⋆ اردو دنیا محمد اظہر شمشاد مصباحی
Pingback: جنگِ آزادی میں مسلمانوں کا کردار ⋆ اردو دنیا از قلم: محمد فداء المصطفٰے
Pingback: یوم آزادی مبارک ہو ⋆ اردو دنیا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: مدرسہ انوار القرآن جواہر نگر میں پرچم کشائی کا انعقاد ⋆ اردو دنیا محمد طاہر ندوی
Pingback: ہمیں فخر ہے کہ ہم ہندوستانی ہیں ⋆ اردو دنیا محمد توحیدرضا علیمی
Pingback: ۔76 واں یوم آزادی: دارالعلوم انوارمصطفیٰ میں شان دار جشن منایا گیا ⋆ باقر حسین قادری
Pingback: تحریک آزادی و مدارس اسلامیہ اور حالات حاضرہ ⋆ اردو دنیا جاوید اختر بھارتی
Pingback: ہوڑ سے ہڑبونگ تک ⋆ اردو دنیا غلام مصطفےٰ نعیمی
Pingback: عالم کو بخشا گیا جب وجود جدید ⋆ اردو دنیا ⋆ عبداللہ فیض سنڈیلوی
Pingback: کتابوں کا تاج محل صولت پبلک لائبریری ⋆ اردو دنیا ازقلم: محمد محفوظ قادری
Pingback: امام بخاری مختصر سوانح حیات ⋆ اردو دنیا محمد توصیف رضا قادری علیمی
Pingback: اعلیٰ حضرت اسلام اور شریعت کے سچے محافظ تھے ⋆ محمد افتخار حسین رضوی
Pingback: شرپسند عناصر کا ظلم وتشدد اور مسلمانوں کی پریشانیاں محمد افتخار حسین رضوی
Pingback: طالبان علوم اسلامیہ اور علماے کرام اسلام کی مقدس جماعت ⋆ افتخار حسین
Pingback: دوریاں مٹانا ضروری ہے لیکن مذہبی یا مسلکی ⋆ تحریر : جاوید اختر بھارتی
Pingback: امت مسلمہ کا مذہبی زوال ایک لمحہ فکریہ ⋆ افتخار حسین رضوی
Pingback: مختصر حالات امام مسلم نیشاپوری قدس سرہ العزیز ⋆ محمد توصیف رضا قادری
Pingback: احساس ذمے داری سب سے بڑا سرمایہ ہے ⋆ اردو دنیا از : محمد افتخار حسین رضوی
Pingback: ماہ رجب میں تبارک کی روٹی و کونڈوں کی شرعی حیثیت ⋆ محمد محفوظ قادری
Pingback: مقالہ نگاری سے متعلق کچھ اہم باتیں ⋆ از: محمد ایوب مصباحی
Pingback: قرآن و حدیث میں تقویٰ و پرہیز گاری اختیار کرنے کا حکم ⋆ شمیم احمد نوری مصباحی
Pingback: دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف ایک مختصر تعارف ⋆
Pingback: حج کی فضیلت اجر و ثواب اور حج نہ کرنے پر وعید ⋆ محمد شمیم احمد نوری مصباحی
Pingback: دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف میں تقریب افتتاح بخاری شریف ⋆
Pingback: کوئی کسی سے کم نہیں ہے ⋆
Pingback: یوم آزادی اور جلتا ہندوستان ⋆ مفتی محمد رضوان احمد مصباحی
Pingback: سوانح حیات حضرت امام ابو جعفر طحاوی ⋆ محمد اشفاق عالم امجدی علیمی
Pingback: بد مذہبوں سے دوری کیوں ضروری ہے ⋆ فرحان المصطفے نظامی
Pingback: سہلاؤ شریف میں 156 واں عرس بخاری و سالانہ جلسۂ دستار فضیلت بحسن و خوبی اختتام پزیر
Pingback: ہندوستان کی آزادی میں مسلمانوں کا عظیم کردار ⋆ محمد عبدالحفیظ اسلامی
Pingback: تحریک آزادی کا مختصر تاریخی جائزہ ⋆