اسلام ہی سچا مذہب کیوں قسط سوم

Spread the love

تحریر: سید محمد اکرام الحق قادری مصباحی اسلام ہی سچا مذہب کیوں قسط سوم  قسط اول پڑھنے کے لیےکلک کریں  قسط دوم پڑھنے کے لیے کلک کریں

اسلام ہی سچا مذہب کیوں قسط سوم

قرآنِ مقدس کے چیلینجز

[Chalenges]

:دینِ اسلام کی بنیاد ‘‘قرآنِ مقدس‘‘کے کلامِ اِلٰہی ہونے کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ دشمنانِ دین مِل کر بھی آج تک اُس کے چلیلنجز کا جواب نہ دے سکے اور نہ آئندہ دے سکیں گے ۔
اِس مختصر تحریر میں قرآنِ کریم کے ذریعے پیش کیے گئے چیلینجز کا اِحاطہ تو نہیں کیا جا سکتا ، البتہ اِثباتِ مدعیٰ

[proof of claim]

کے لیے اُن میں سے بعض کا ذکر کیا جا رہا ہے ؛ تاکہ کج فکری

[wrong thinking]

کا شکار ہونے والے یا شکوک و شبہات کی تاریکی میں پھنس جانے والے حضرات اپنے باطل افکار ونظریات

[false thoughts]

پر نظرِ ثانی کرنے کی زحمت گوارا کر سکیں ۔قرآنِ کریم کا یہ دعویٰ ہےکہ تمام انسان اور جنات اِس کلام کی نظیرپیش کرنے سے قاصر ہیں،وہ دونوں مل کر بھی اگر ایسا کلام لانا چاہیں تو نہیں لا سکتے ۔

اللہ عز وجل نے ارشاد فرمایا: (سورۂ اسرا ، آیت نمبر ۸۸:) ترجمہ:اے محبوب ! آپ کہیے کہ اگر تمام انسان اور جن مل کر اِس قرآن کی مثل لانا چاہیں تو وہ اس کی مثل نہیں لا سکیں گے 

خواہ وہ ایک دوسرے کے مدد گار ہوں ۔اِس آیتِ کریمہ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہےکہ تمام انسان و جنات ایک دوسرے کا تعاون کرنے کے باوجود ، اِس جیسا کلام نہیں پیش کر سکتے ۔وہ توعربی تھے ، انھیں اپنی فصاحت و بلاغت پربڑا ناز تھا ، وہ اپنے بالمقابل دنیا کے تمام انسانوں کو گونگا اور زبان دانی میں بےحیثیت

[statusless]

تصور کرتے تھے،ساتھ ہی وہ اسلام کے کٹر دشمن تھے ،اسلام اور پیغمبرِ اسلام کو ختم کرنا اُن کا مِشن تھا ، اسلام کوناحق

[unjust]

ثابت کرنا اُن کا مقصدِ زندگی تھا ۔وہ دینِ اسلام کو باطل ثابت کرنے کے لیے صبح و شام کوششیں کیا کرتے ، سازشیں رچا کرتے اور اُس کی بیخ کنی کے لیےہر ممکن حربہ [tactic]

استعمال کیاکرتے تھے ۔قرآنِ مقدس نےاِس آیتِ کریمہ کے ذریعے اُن کے لیے آسانی فراہم کر دی تھی ، اسلام کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لیےایک سنہری موقع دے دیا تھا اور واضح لفظوں میں یہ فرما دیا تھاکہ.

اگر تم اِس کلام کو کلامِ اِلٰہی نہیں مانتے اور اِس کے بتائے ہوئے راستے کو حق نہیں جانتےتو ایسا کرو کہ تم سب مل کر اِس جیسا کلام پیش کر دو! اگر تم کامیاب ہو گئے توتمہارا مدعیٰ ثابت ہو جائےگا اور اسلام کا باطل و مردود ہوناسب پر روشن ہو جائے گا۔

لیکن سنو! قرآن نازل کرنے والا تمہارا رب تمھیں چیلینج کرتا ہے کہ اگر تم سب مل کر اپنی پوری توانائی

[enegy]

صرف کر ڈالو اور اپنی مدد کے لیے سرکش جنُّوں کو بھی بلا لو تب بھی تم ایسا بے نظیر

[awesome]
کلام پیش نہیں کر سکتے ۔

انہوں نےہر ممکن کوشش کی ،اپنی پوری توانائی خرچ کی اور قرآن کی مثل لانے کے لیے مسلسل شب بیداریاں کیں ؛ مگر ناکام و نا مراد رہے اور پھر’’ کھسیانی بلی کھنبا نوچے‘‘ کے بمصداق تلوار کے زور پر اسلام کو ختم کرنے اور قرآنی تعلیمات کو محو کرنے
[erase]
کے در پے ہوئے ،جس کے نتیجے میں اہلِ توحید و اہلِ شرک کے درمیان بدر ،اُحد، خندق ،خیبر اور حُنَین جیسی خون ریز جنگیں رو نما ہوئیں۔ اگر قرآنِ کریم اللہ کا کلام اور اسلام اُس کا منتخب دین نہ ہوتا تو اہلِ عرب اس چیلینج کا جواب دے کر اُسی زمانے میں اسلام کا خاتمہ کر چکے ہوتے اور آج نہ ہی اسلام کا نام و نشان ہوتا اور نہ ہی یہ تحریر معرضِ وجود
[existence]
میں آتی ۔مگر وہ چاہ کر بھی ایسا نہ کر سکے ، ثابت ہوا کہ یہ قرآنِ مقدس پروردگارِ عالَم کا نازل کیا ہوا کلام ہے ،نہ حضور ﷺ کا بنایا ہوا ہے اور نہ کسی انسان کا گھڑا ہوا ۔

قابلیت اور زبان دانی میں حیرت انگیز کمال رکھنے والے ’’کفارِ عرب‘‘ بالخصوص سردارانِ قریش اگرچہ کلامِ اِلٰہی کے جلال کے سامنے ٹک نہ سکےاوراپنی بے بسی کے باعث قرآن کی مثل لانے سے قاصر رہے

مگر ہٹ دھرمی کے سبب اُس کے کلامِ الٰہی ہونے کا انکار کرتے رہےاور مسلسل یہ شور مچاتے رہے کہ محمد [فداہ ابی و امی]نے گھڑ کر یہ کلام پیش کیا ہے ۔

تواللہ عز وجل نے اپنے چیلینج میں تخفیف کرکے ارشاد فرمایا 🙁 سورۂ ہود ، آیت نمبر ۱۳:) ترجمہ:کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ اِنھوں نے قرآن کو از خود گھڑ لیا ہے ، آپ کہیے کہ پھر تم اُس جیسی گھڑی ہوئی دس سورتیں لے آؤ اور [اپنی مدد کے لیے]اللہ کے سوا جس کو بلا سکتے ہو بلا لو ، اگر تم سچے ہو ۔

اِس آیتِ کریمہ میں اللہ عز وجل نے دشمنانِ دین کو قرآن جیسی صرف دس سورتیں پیش کرنے کا چیلینج دیا ہے ، اور اُن سے فرمایا ہےکہ تم پورے قرآن کی مثل لانے سے قاصر رہے ،پھر بھی اپنے پروپیگنڈے سے باز نہیں آ ئے 

اگر تمہارے عقیدے کے مطابق یہ کلام، اللہ کا نہیں ؛ بلکہ محمد ﷺ کا ہے تواُن کی طرح تم بھی تو عربی اور انتہائی فصیح و بلیغ
[extremely eloquent]
ہو، چلو تم قرآن جیسی دس سورتیں ہی بنا کر دکھا دو ۔تاکہ سب کو پتا چل جائے کہ محمد عربی نے جو کلام پیش کیا ہے وہ خود اُن کا ہے نہ کہ رب تعالیٰ کا ۔
سادَہ سی بات تھی ، وہ دس سورتیں پیش کر دیتے دینِ اسلام کا باطل ہونا ثابت ہو جاتا ؛ مگر انتہائی کوششوں کے باوجود وہ اِس چیلینج کا جواب نہ دے سکے۔

جب اُن کی بے بسی ظاہر ہو گئی تو اللہ نے چیلینج میں مزید تخفیف کی اور فرمایا :(سورۂ بقرہ ، آیت نمبر ۲۳:،۲۴) ترجمہ :اور اگر تم کو اُس کتاب کے کلامِ الٰہی ہونے میں شک ہے جس کو ہم نے اپنے محبوب بندے پر نازل کیا ہے تو اُس کی مانند کوئی ایک سورت بنا کر لے آؤ ، اور اللہ کے سوا اپنے مددگاروں کو بھی بلا لو ، اگر تم سچے ہو ۔

سو اگر تم نہ کر سکے اور ہرگز نہ کر سکوگے تو اُس آگ سے ڈرو جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے، جس کو کافروں کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔

اور جب ایک سورت بھی نہ لا سکے تو چیلینج میں مزید آسانی کرتے ہوئے فرمایا : َ ۔ (سورۂ طور، آیت نمبر ۳۴:) ترجمہ:یہ انکار کرنے والے قرآن کی مثل ایک آیت ہی لے آئیں، اگر اپنے دعوے میں سچے ہیں ۔

اِن آیات میں اللہ رب العزت نے اسلام کے سخت مخالف’’ مشرکینِ عرب‘‘ کو قرآنِ مجید کی سورتوں جیسی ایک سورت ؛ بلکہ ایک آیت لانے کا چیلینج دیا اور ساتھ ہی یہ پیش گوئی

[forecast]

بھی فرما دی کہ ’’ یہ نہیں لا سکیں گے ‘‘ ۔  قرآنِ مقدس کا چیلینج لا جواب اور اُس کی پیش گوئی صحیح ثابت ہوئی

واضح ہوا کہ یہ کسی انسان کا کلام نہیں ؛ بلکہ خالقِ کائنات اللہ عز وجل کا نازل کیا ہوا کلام ہے ۔ اِن آیاتِ کریمہ میں، اللہ عز وجل کی توحید، رسولِ پاک ﷺ کی رسالت اور دینِ اسلام کی حقانیت پر ایسی روشن دلیلیں ہیں جن کا انکارکوئی متعصب ہی کر سکتا ہے ۔ ثابت ہوا کہ اسلام ہی ’’سچا دین‘‘ ہے۔

[جاری]

تحریر: سید محمد اکرام الحق قادری مصباحی
پرنسپل: دارالعلوم محبوبِ سبحانی کرلا ویسٹ ممبئی
پیش کش : نور ایمان اسلامک آرگنائزیشن کرلا ویسٹ ممبئی

قسط اول پڑھنے کے لیےکلک کریں 

قسط دوم پڑھنے کے لیے کلک کریں

ان مضامین کو بھی پڑھیں

 تحریر میں حوالہ چاہیے تو تقریر میں کیوں نہیں 

ہندوستان کی آزادی اور علامہ فضل حق خیر آبادی 

 مذہبی مخلوط کلچر غیرت دین کا غارت گر

قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی 

محبت کریں پیار بانٹیں

ایک مظلوم مجاہد آزادی

عورتوں کی تعلیم اور روشن کے خیالوں کے الزامات

سیاسی پارٹیاں یا مسلمان کون ہیں محسن

شوسل میڈیا بلیک مینگ 

ہمارے لیے آئیڈیل کون ہیں ؟ 

  قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی 

 اتحاد کی بات کرتے ہو مسلک کیا ہے

خطرے میں کون ہے ؟

افغانستان سے لوگ کیوں بھاگ رہے ہیں 

 مہنگی ہوتی دٓاوا ئیاںلوٹ کھسوٹ میں مصروف کمپنیاں اور ڈاکٹرز

۔ 1979 سے 2021 تک کی  آسام کے مختصر روداد

کسان بل واپس ہوسکتا ہے تو سی اے اے اور این آر سی بل کیوں نہیں

ہوائی جہاز ٹکٹ آن لائن بک کرتے ہوے کیسے بچت کریں

ہندی میں مضامین کے لیے کلک کریں 

हिन्दी में पढ़ने क्लिक करें

One thought on “اسلام ہی سچا مذہب کیوں قسط سوم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *