حضرت علامہ مفتی مسیح احمد قادری مصباحی کے سانحہ ارتحال
حضرت علامہ مفتی مسیح احمد قادری مصباحی کے سانحہ ارتحال پر عزیز ملت سمیت سیکڑوں علما نے پیش کیا اظہار تعزیت
گورکھ پور/ مبارک پور (نورالہدیٰ مصباحی)
بزرگ اور باصلاحیت عالم دین قاضی و مفتی شہر بلرامپور، سابق پرنسپل جامعہ عربیہ انوارالقرآن بلرامپور، خلیفۂ عزیزِ ملت حضرت علامہ مفتی مسیح احمد قادری مصباحی رحمۃ اللہ علیہ کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال پر ملال ہوگیا۔
حضرت موصوف کے انتقال کی خبر سن کر دینی و علمی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی، جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے سربراہ اعلیٰ شہزادہ حضور حافظ ملت عزیز ملت علامہ عبد الحفیظ صاحب دام ظلہ نے کہا کہ علامہ مفتی مسیح احمد قادری مصباحی رحمۃ اللہ علیہ کا سانحہ ارتحال ایک عظیم سانحہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی دینی، علمی اور ملی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرما کر درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اہلِ خانہ، متعلقین، تلامذہ اور عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے۔
سراج الفقہاء مفتی محمد نظام الدین رضوی برکاتی مصباحی شیخ الحدیث و صدر شعبہ افتاء جامعہ اشرفیہ مبارک پور، مفتی بدر عالم مصباحی پرنسپل جامعہ اشرفیہ مبارک پور نعیم ملت مولانا محمد نعیم الدین عزیزی مصباحی استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور، مولانا فیاض احمدبرکاتی مصباحی، مولانا الحاج محمد معین الدین قادری مصباحی
مولانا سلمان ازہری وغیرہ نے اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ
اللہ تعالی اپنے محبوب اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقہ حضرت مفتی مسیح احمد قادری صاحب علیہ الرحمہ کی مغفرت فرمائے، اور ان کی جملہ خدمات دینی کو قبول فرماکر آپ کے درجات کو بلند فرمائے۔آپ کے پس ماندگان، تلامذہ ومحبین کو صبرجمیل عطافرمائے۔ مولانا انوار احمد خان مصباحی پرنسپل دارالعلوم عزیز یہ مظہر العلوم نچلول، مولانا مطلوب احمد خان قادری مصباحی، مولانا الحاج شیر محمد خان قادری، مولانا سید علی نظامی مولانا تجمل حسین امجدی نے اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک وتعالی حضرت مفتی مسیح احمد قادری مصباحی علیہ الرحمہ کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، پس ماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے، مولانا ممتاز احمد مصباحی پرنسپل شمس العلوم گھوسی، قاری رئیس احمد خان قادری نے اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ
بارگاہِ الٰہی میں دعا ہے کہ اللہ رب العزت اپنے محبوب ﷺ کے صدقے حضرت مفتی مسیح احمد صاحب علیہ الرحمہ کی بے حساب مغفرت فرمائے ان کے اعمال و خدمات کو قبول و مقبول فرما کر انہیں جنت الفردوس عطا کرے اور سبھی پسماندگان کو صبر و شکر کی توفیق بخشے، آمین