یوم آزادی
یوم آزادی
دلوں کی کلیاں کھلاتا ہے یوم آزادی
خوشی کا رنگ چڑھاتا ہے یوم آزادی
ہنسی خوشی سے رہیں ہم تمام اہل وطن
اہنسا ہم کو سکھاتا ہے یوم آزادی
مٹا کے بغض دلوں کا ہم ہند والوں کا
سبق وفا کا پڑھاتا ہے یوم آزادی
وطن کے واسطے خونِ جگر بہانے کا
جنون ہم کو دلاتا ہے یوم آزادی
جہاں میں نور سے اپنے اجالا کردے جو
چراغ ایسا جلاتا ہے یوم آزادی
تمام اہل وطن پی کے مست ہوتے ہیں
شراب زیست پلاتا ہے یوم آزادی
یہ ملک ہندو مسلماں سبھوں کا ہے اظہر
امن سے رہنا سکھاتا ہے یوم آزادی
محمد اظہر شمشاد مصباحی
آسنسول بنگال
Pingback: غم ہجراں ستا رہا ہے مجھے ⋆ سبطین رضا شاہی
Pingback: دل نے جو یہ غم و آلام چھپا رکھا ہے ⋆ اردو دنیا محمد اظہر شمشاد