سہلاؤ شریف میں 156 واں عرس بخاری و سالانہ جلسۂ دستار فضیلت بحسن و خوبی اختتام پزیر

Spread the love

سہلاؤ شریف میں 156 واں عرس بخاری و سالانہ جلسۂ دستار فضیلت بحسن و خوبی اختتام پزیر

28 طلبہ کودستارعلم وفضل سے نوازاگیا- حسب روایت سابقہ 07 شعبان المعظم 1445ھ مطابق 18 فروری 2024عیسوی بروز : اتوار امسال بھی دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف میں قطب تھار حضرت مخدوم پیر سید حاجی عالی شاہ بخاری علیہ الرحمہ کا 156 واں, حضرت پیر سید علاؤ الدین شاہ بخاری علیہ الرحمہ کا 52 واں و بانئ دارالعلوم انوار مصطفیٰ حضرت پیر سید کبیر احمد شاہ بخاری علیہ الرحمہ کا دسواں ”عرس بخاری وسالانہ جلسۂ دستار فضیلت “ گل گلزار قادریت و برکاتیت،راز دار اسرارطریقت و معرفت ،امین ملت تاج المشائخ حضرت پروفیسر سید محمد امین میاں صاحب قادری برکاتی مدّظلّہ العالی سجادہ نشین:خانقاہِ عالیہ قادریہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کی سر پرستی و پیر طریقت خلیفۂ امین ملت نور العلماء حضرت علامہ الحاج سیّد نور اللہ شاہ بخاری کی قیادت میں شرعی مراسم کی پابندی کرتے ہوئے انتہائی عقیدت و احترام اور شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا ۔

اولاً بعد نماز فجر:اجتماعی قرآن خوانی وخصوصی دعا ہوئی۔

بعدنمازظہر:عرس بخاری و جلسۂ دستارِ فضیلت کی تقریب کی پہلی نشست (مجلس ختم بخاری شریف)کی شروعات حافظ وقاری محمد اسمٰعیل صاحب انواری کے ذریعہ تلاوت کلام ربانی سے ہوئی- بعدہٗ:دارالعلوم و شاخہائے دارالعلوم کے ہو نہار طلبہ یکے بعد دیگرے دینی و مذہبی نیز اصلاح معاشرہ و معمولات اہل سنت کے جواز و استحسان پر مشتمل تقاریر اور بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و الہ وسلم میں نعت نیز بزرگان دین کی شان میں منقبتی اشعار پیش کرتے رہے.

جب کہ مولانا سیداحمدشاہ الحسینی قاضئ شہر بھوج، سید عالی شاہ قادری لوڑوا، کچھ اور حضرت مولانامحمد ایوب صاحب اشرفی نے عمدہ خطابات کیے۔

بعدہ جانشین مفتئ اعظم راجستھان حضرت علامہ الحاج مفتی شیر محمد خانصاحب قبلہ رضوی ،شیخ الحدیث : دار العلوم اسحاقیہ جودھپور ختم بخاری شریف کی مقدس رسم کو ادا کرانے کے لئے منبرنورپر تشریف لائے ۔

اور آپ نے پہلے حضرت امام بخاری و صحیح بخاری شریف کی عظمت وفضیلت، کتب احادیث بالخصوص “صحیح بخاری ” کی ترتیب وتدوین وغیرہ کے بارے میں انتہائی عالمانہ وفاضلانہ خطاب فرمایاپھر درجۂ فضیلت کے سبھی طلبہ کو ”بخاری شریف “کی آخری حدیث کا درس دے کر “ختم بخاری شریف” کی رسم کو ادا کیا۔

 

سہلاؤ شریف میں 156 واں عرس بخاری و سالانہ جلسۂ دستار فضیلت بحسن و خوبی اختتام پزیر

بعد نماز عصر: دارالعلوم کے صدر گیٹ سے جلوس چادر خانقاہ عالیہ بخاریہ کے صاحبِ سجّادہ نورالعلماء پیر طریقت حضرت علّامہ الحاج سیّد نوراللّٰہ شاہ بخاری اوران کے برادران حضرت سیّد پیر ابراھیم شاہ بخاری و سید داون شاہ بخاری نیز دیگر ساداتِ کرام وعلماے ذوی الاحترام کی قیادت میں سندھی مولودشریف کے جلو میں روانہ ہو کر درگاہ شریف پہنچا!جلوس کے درگاہ شریف پہنچنے سے قبل ہی محب گرامی حضرت مولاناباقرحسین صاحب قادری برکاتی نے شیخ طریقت،گل گلزار قادریت وبرکاتیت،تاجدار مارہرہ حضور امینِ ملّت مدّظلّہ العالی کو درگاہ شریف میں عقیدت مندوں کے ازدہام سے بچاتے ہوئے پہنچادیا !. 

درگاہ شریف میں حضور امین ملت مدظلہ العالی وصاحب سجادہ آستانۂ عالیہ بخاریہ ودیگر علماء ومشائخ کے بدست چادرپوشی وگل پاشی کی رسم اداکرنے کے ساتھ اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی ! اور حضور امینِ ملّت مدّظلّہ العالی نے درگاہ شریف میں آرام فرما سبھی بزرگان دین کی ارواح کو ایصال ثواب کرنے کے ساتھ عرس میں تشریف لائے سبھی زائرین کی صلاح وفلاح نیز وطن عزیز میں امن وسلامتی کی خصوصی دعا کی!

بعد نمازمغرب: دوسری مجلس کی بھی شروعات تلاوت کلام اللہ سے ہوئی،اس مجلس میں بھی دارالعلوم و شاخہائے دارالعلوم کے طلبہ نے اپنا دینی و مذہبی نیز ثقافتی پروگرام (نعت و منقبت،تقریر ومکالمہ اور غزل ”سندھی نعت شریف “ٗ) پر مشتمل اردو ۔عربی ، فارسی، سندھی، ڈھاٹی وانگلش زبان میں پیش کیا ۔

بعد نماز عشاء : با قاعدہ علماء کرام کا پروگرام حضرت مولاناقاری محمدجاوید صاحب سکندری انواری کے ذریعہ تلاوت کلام ربانی سے ہوا ۔بعدہ سیدعبدالحمید شاہ بخاری ونجان کچھ،حضرت مولانا حافظ وقاری اللہ بخش صاحب اشرفی،حضرت مولانا حافظ محمدسعید صاحب اشرفی مہتمم وشیخ الحدیث فیضان اشرف باسنی، خطیب مارواڑحضرت مولانا ابوبکر صاحب,مولاناریاست حسین صاحب کمہاری،مولانا محمد اقبال صاحب اشفاقی پھلودی اور مولانا محمدپٹھان صاحب سکندری نے مختلف عنوانات پر مختصر خطابات اور دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف اور اس کے بانی ،ذمہ داران و اساتذہ کی خدمات و کار کردگی پر گراں قدر تاثرات پیش کئے۔

پھر جانشین مفتی اعظم راجستھان حضرت علامہ مفتی شیر محمد خانصاحب قبلہ رضوی نے خصوصی خطاب کیا،بعدہ خطیب الہند حضرت علامہ ومولاناعبیداللہ خانصاحب اعظمی سابق ممبر آف پارلیامنٹ نے انتہائی معرکة الآراء وفکری خطاب کیا-دونوں حضرات نے اپنے خطاب کے دوران قوم مسلم کو تعلیمی میدان میں آگے آنے،آپسی اتفاق واتحاد، اخلاق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اپنانے نیز جملہ اوامرشرعیہ پر عمل پیرا ہونے ومنہیات سے پرہیز کرنے کی تاکید کی۔

خصوصی نعت ومنقبت خوانی کاشرف مداحان رسول قاری محمدشریف صاحب باسنی،قاری عطاؤالرحمٰن قادری انواری جودھپور، قاری محمدجاوید صاحب سکندری انواری،اورحافظ وقاری عبدالمجید انواری میڑتاسٹی نے مختلف مجالس میں حاصل کیا-پھر امسال دارالعلوم سے فارغ ہونے والے 9 طلبہ کو عالمیت وفضیلت2 کو حفظ اور 17 کو سند ودستار قراءت سے نوازاگیا۔

دستاربندی کے بعد شیخ طریقت تاج المشائخ حضورامین ملت مدظلہ العالی نے صدارتی وخصوصی ناصحانہ خطاب سے نوازا-آپ نے اپنے خطاب کے دوران دارالعلوم انوارمصطفیٰ کی عمدہ واطمنان بخش کارکردگی پر خوشی کا اظہار فرمانے کے ساتھ نورالعلماء حضرت علامہ الحاج سیدنوراللہ شاہ بخاری کی خدمات پر ان کی خوب حوصلہ افزائی کی۔

آخر میں دارالعلوم کے مہتمم وشیخ الحدیث حضرت قبلہ سید نوراللہ شاہ بخاری نے عرس میں تشریف لائےسبھی مہمانوں وزائرین کاشکریہ اداکیا-نظامت کے فرائض بحسن وخوبی حضرت مولانامحمد آدم صاحب قادری اشفاقی،حضرت مولانامحمد حسین صاحب قادری انواری و مولانا ریاض الدین سکندری انواری نے مشترکہ طورپر انجام دیا-اس پروگرام میں خصوصیت کے ساتھ یہ حضرات شریک رہے ۔

حضرت مولانا الحاج تاج محمد صاحب کھارچی،شہزادۂ مفتی تھر حضرت مولاناعبدالمصطفیٰ صاحب نعیمی سیڑھوا،حضرت مولانا محمد اکبر صاحب قادری برکاتی علی گڑھ ،مفتی غلام سرور صاحب نعیمی پالیج گجرات،مفتی رجب علی قادری اشفاقی جودھپور، قاری محمدآفتاب صاحب گوٹن،مولانا قاضی محمد اکرم صاحب مع وفد میڑتا، حافظ راشد برکاتی مارہرہ مطہرہ، سیدمٹھن شاہ مٹاری، سید صحبت علی شاہ مٹاری، سید محمد شاہ وانترا ودیگر سادات کرام کچھ گجرات،مولاناالحاج سخی محمد قادری،چیف خلیفہ: جیلانی جماعت ہند،،مولانا علی حسن صاحب اشفاقی،حافظ احمدعلی اشفاقی پیپاڑ، مولاناکمال الدین غوثوی سوڑیار، حافظ احمدعلی اشفاقی، قاری محمدخمیسہ سکندری جیسلمیر وغیرہم ۔

صلوٰۃ و سلام اور قبلہ امین ملت مد ظلہ العالی کی رقت آمیز دعا پر یہ پروگرام اختتام پزیرہوا

رپورٹ:محمدشمیم احمد نوری مصباحی

خادم: دارالعلوم انوار مصطفیٰ

متصل:درگاہ حضرت پیر سید حاجی عالی شاہ بخاری علیہ الرحمہ پچھمائی نگر

سہلاؤ شریف،باڑمیر (راجستھان )

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *