۔76 واں یوم آزادی: دارالعلوم انوارمصطفیٰ میں شان دار جشن منایا گیا
۔76 واں یوم آزادی: دارالعلوم انوارمصطفیٰ میں شاندار جشن منایاگیا
پرچم کشائی ،ترنگاریلی اور خصوصی نشست کا اہتمام،ملک کی آزادی کےلیے اسلاف کی عظیم قربانیوں سے طلبہ اورعوام کو آگاہ کیاگیا !
باڑمیر،راجستھان[پریس ریلیز] 15 اگست:مغربی راجستھان کی عظیم وممتاز اورعلاقۂ تھار کی مرکزی درس گاہ “دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤ شریف باڑمیر،راجستھان” اور اس کے ماتحت وزیر نگرانی چلنے والے سبھی 80 مدارس ومکاتب میں 76 واں یوم آزادی بڑے ہی جوش وخروش اور عقیدت ومحبت کے ساتھ منایاگیا.
اس سال آزادی کے 75 سال پوار ہونے کی خوشی میں “آزای کا امرت مہوتسو” کے نام سے پورے ملک سمیت ہمارے یہاں باڑمیر ضلع میں بھی “گھر گھر ترنگا ہر گھر ترنگا” “آزادی گورو پد یاترا” اور بھارت جوڑو یاترا” سمیت کئی دیگر مہمات و تقریبات منائی گئیں،ان سبھی پروگراموں کا مقصد باشندگان ہند کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیداکرنا اور ہندوستانی قومی پرچم “ترنگا” کی آن بان اور شان کے بارے میں لوگوں کو معلومات فراہم کرنے کےساتھ اس بارے میں بیداری کو فروغ دینا تھا
معزز علماے اہل سنت سے مودبانہ گزارش
مجاہد آزادی علامہ فضل حق خیر آبادی
ہندوستان کی آزادی اور علامہ فضلِ حق خیرآبادی
جنگ آزادی 1857ء کا روشن باب : قائد انقلاب علامہ فضل حق خیرآبادی
جنگ آزادی میں علماے کرام کی سرگرمیاں
جنگ آزادی میں مسلمانوں کی حصہ داری
چاں چہ اس مہم میں پورے علاقۂ تھار کے لوگوں نے بھرپور انداز میں حصہ لیا اور اپنے اپنے تئیں اجتماعی پروگرام کرنے کے ساتھ ترنگا ریلیاں نکالیں اور قومی پرچم کے تئیں اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا- دارالعلوم انوارمصطفیٰ،درگاہ حضرت پیرسیدحاجی عالی شاہ بخاری اور انوارمصطفیٰ مادھیمک ودھالیہ سہلاؤشریف میں حضرت پیر سیدداون شاہ بخاری نے پرچم کشائی کے طور پر ترنگا جھنڈا لہرایا
دارالعلوم کے طلبہ نے اجتماعی و انفرادی طور پر قومی ویکجہتی ترانے پڑھے،اور انوارمصطفیٰ مادھیمک ودھالیہ کے بچوں نے مختلف رنگارنگ قومی و ثقافتی پروگرامات پیش کرکے لوگوں کامن مونہہ لیا-
بچوں کے پروگرام کی عمدگی سے خوش ہوکر دارالعلوم کے مہتمم وشیخ الحدیث حضرت علامہ الحاج پیر سید نوراللہ شاہ بخاری نے پروگرام میں شامل سبھی بچوں کو نقد انعام ودعاؤں سے نوازا-بچوں کے ذریعہ پیش کیے جانے والے پریڈ کامعائنہ حضرت پیر صاحب قبلہ اور دارالعلوم کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا محمدشمیم احمدصاحب نوری مصباحی نے کیا-
دارالعلوم اور دارالعلوم کے تحت چلنے والے اسکول کے بچوں نے یوم آزادی اور اس کی تاریخ، مجاہدین آزادی کی جاں بازیوں،وطن سے محبت،جنگ آزادی میں علما ومدارس اسلامیہ کا کردار وغیرہ پر مشتمل معلوماتی باتیں اردو،ہندی اور انگریزی زبانوں میں لوگوں کے سامنے رکھیں جب کہ ادیب شہیر حضرت مولانا محمدشمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے یوم آزادی کے موقع پر اس منعقدہ پروگرام کی بہتری پر بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ لوگوں کو یوم آزادی کا حقیقی مطلب و مقصد بتاتے ہوئے اپنے گراں قدر تاثرات لوگوں کے سامنے رکھے
اور انوارمصطفیٰ مادھیمک ودھالیہ کے پرنسپل عالی جناب ماسٹر محمد یونس خان وجملہ اسٹاف بالخصوص ماسٹر شیر محمدخان،ماسٹر احمد رضا صاحب جودھپوری،ماسٹر محمداسحٰق خان،ماسٹر محمد حنیف،ماسٹر طاہرصاحب، ماسٹر مقبول خان و ماسٹر محمدسلیمان اور ماسٹر محمدمرید وغیرہم کی بھی پروگرام میں شریک بچوں کی اچھی تیاری کروانے پر حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ مبارکباد پیش کی
آخر میں نورالعلماء، شیخ طریقت حضرت علامہ الحاج سید نوراللہ شاہ بخاری نے “ملک سے محبت اور مجاہدین آزادی” کے عنوان پر عمدہ اور معلوماتی خطاب کرنے کے ساتھ جنگ آزادی میں شامل ان سبھی جانبازوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی آزادی کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کانذرانہ پیش کیا،ساتھ ہی ساتھ آپ نے اس پروگرام میں شامل سبھی مہمانوں کاشکریہ بھی اداکیا
اور آپ نے اپنے خطاب کے دوران لوگوں کو یہ تاکید وتلقین کی کہ اگر آپ لوگ چاہتے ہیں کہ ہمارا یہ ملک ترقی کرے تو اس کے لیے آپ تعلیم وتعلم کو فروغ دیں،اپنے بچوں کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلانے کی کوشش کریں اور ملک میں امن چین اور شانتی کا ماحول قائم کریں،خود امن چین،آپسی الفت ومحبت اور بھائی چارہ کے ساتھ زندگی بسر کریں اور دوسروں کو بھی چین سے جینے دیں،کسی پر ظلم وستم نہ کریں
اور کسی کی بھی حق تلفی قطعی نہ کریں-اس پر مسرت موقع پر آپ نے لوگوں کو یہ بھی تاکید کی کہ ہم سبھی لوگوں کو چاہییے کہ ہم تاریخ آزادی بالخصوص “جنگ آزادی میں مسلم علماء وقائدین اور عوام کے کردار” کو پڑھیں اور جاننے کی کوشش کریں اور ساتھ ہی ساتھ اپنی نئی نسل کو بھی اس سے آگاہ کریں
کیوں کہ یہ ایک ایک ایسی امانت ہے جس کامنتقل کرنا اس لیے بہت ضروری ہے تاکہ ہماری نئی نسل اسلاف کے عظیم کارناموں اور ان کی قربانیوں پر بجاطور پر فخر کرسکے- بعدہ عمدہ ولذیذ میٹھائیوں سے سبھی شرکاء کے منہ میٹھے کیے گیے-اور لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی- بعدازاں دارالعلوم کے طلبہ واساتذہ وعوام نے “ترنگا ریلی” نکال کر لوگوں کو یہ پیغام دیا
کہ گرچہ ہمارے ملک میں تو یوم آزادی کاجشن ہر سال جوش وخروش سے منایا جاتا ہے، مگر اس سال وطن عزیز کو آزادی حاصل کیے ہوئے 75 سال مکمل ہوگیے ہیں،اس لیے اس کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں-
اسی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے یہ ریلی نکالی گئی ہے،اس ریلی میں بھی طلبہ نے اجتماعی وانفرادی طورپر قومی ویکجہتی ترانے اور گیت گائے اور ساتھ ہی ساتھ اس موقع پر طلبہ وعوام نے “ہندوستان زندہ آباد” یوم آزادی:مبارک ہو جیسے نعرے پرجوش انداز میں لگائے- اس پروگرام میں خصوصیت کےساتھ یہ حضرات شریک ہوئے
حضرت مولانادلاورحسین صاحب قادری صدرالمدرسین:دارالعلوم ھٰذا،حضرت پیرسیدغلام محمدشاہ بخاری،سید مہرعلی شاہ بخاری، سید زمن علی شاہ بخاری،سید جان محمد شاہ بخاری،مولاناخیر محمد صاحب قادری، مولاناحبیب اللہ قادری انواری،
مولاناجمال الدین قادری انواری، مولانا عبدالرؤف صاحب قادری جامعی،مولاناعبدالسبحان صاحب مصباحی، مولاناعلم الدین قادری انواری، مولانااسلام الدین قادری، حافظ وقاری برکت علی قادری،مولانا عبدالحلیم صاحب قادری انواری، حافظ وقاری محمدقمرالدین قادری انواری،قاری ارباب علی انواری،مولانا حکیم سکندرعلی انواری،مولانا محمد عرس سکندری انواری وغیرہم
رپورٹ:باقر حسین قادری برکاتی انواری
خادم:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف
پوسٹ:گرڈیا،تحصیل:رامسر،ضلع:باڑمیر [راجستھان]
Pingback: قرآن و حدیث میں تقویٰ و پرہیز گاری اختیار کرنے کا حکم ⋆ شمیم احمد نوری مصباحی
Pingback: حج کی فضیلت اجر و ثواب اور حج نہ کرنے پر وعید ⋆ محمد شمیم احمد نوری مصباحی
Pingback: سہلاؤ شریف میں 156 واں عرس بخاری و سالانہ جلسۂ دستار فضیلت بحسن و خوبی اختتام پزیر ⋆