سیکورازم بچانا ہماری ذمہ داری ہےصاحب

Spread the love

از قلم : فیاض احمد برکاتی مصباحی سیکورازم بچانا ہماری ذمہ داری ہےصاحب

سیکورازم بچانا ہماری ذمہ داری ہےصاحب

یقیننا جمہوریت اور سیکولرازم بچانا ہماری ہی ذمہ داری ہے

تین طلاق بل،رام مندر بل،

Caa

سب ہمارے ہی خلاف ہے

اوراگر خدانخواستہ جمہوریت معطل ہوتی ہے

اور ہندوراشٹر گھوست ہوتا ہے تو اس سے ملک کے دلت بھاٸیوں کو کم لیکن ہم مسلم بھاٸیوں کو زیادہ نقصان ہوگا کیوں کہ دلت تو ہندو میں چھپ جائیں گے

لیکن سکھ عیساٸی بودھشٹ اور یہودی افراد کے ساتھ سبھی فرقے کے مسلمان ہندوتوا کا لقمہ بن جاٸیں گے

اس دن سے اللہ کی پناہ! اس لیے جمہوریت بچانا ہماری ہی مجبوری ہے

لیکن ہم سے جمہوریت جبھی بچےگی نا جب ہمارے ووٹ کی کوٸی قیمت ہوگی

بی جے پی نے تو پہلے ہی ہمارے ووٹوں کو معطل کردیا ہے

آج سپا بسپا کانگریس نے بھی بلا شرط مسلم ووٹ لے کر سرکار بننے کے بعد ہمیں نظرانداز کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ایسے حالات میں ہم کیسے صحیح جمہوریت یا حقیقی سیکولرازم کو بچا سکتے ہیں؟

بلا شرط اپنی جان ومال نوکری روزگار کے تحفظ کی یقین دہانی کراٸےبغیر فقط غلامی کے طور پر صرف جھنڈا نعرہ جےکار دری بچھانے کا نام ہی ہمارے لیے جمہوریت ہے کیا؟

نہیں اپنی قیادت مضبوط کرکے اپنے ووٹوں کی قیمت دکھا کر اپنی بات منوا کر باہر سے سیکولر اور اندر سے خود کو ہندتوا کے سب سے بڑے علم بردار بننے والے سبھی سیکولر نما سیاسی وجمہوری منافقوں کو سبق سکھا کر ہی ہم جمہوریت بچاسکتے ہیں

اس کے لیے اس وقت پورے بھارت میں ہر لحاظ سے اویسی سے بہتر کوٸی نہیں اس کے لیے اتحاد بھی ضروری ہے اور ایم آئی ایم  کا پرچار بھی ضروری ہے

یہی وقت ہے پرچار کا یہی وقت ہے قوم کے اندر اپنی قیادت سے متعلق جذبہ پیدا کرنے کا اس وقت پرچار نہیں ہوگا تو کب ہوگا ہم اپنا حق ہی تو مانگ رہے ہیں ؟۔

دھرم سنسد کی طرح کہاں کوٸی مجلس کا نماٸندہ کسی ہندو کوکاٹنے اورمارنے کی بات کرتا ہے ؟

اس میں ہمارے ہندو بھاٸیوں کو کوٸی تکلیف نہیں ہونی چاہیے نہ ہمارے گنگا جمنی بھاٸیوں کے گھاس چارے پیداٸشی گونگوں جمنوں غلاموں کو ایم آئی ایم کواپنے دل پہ لینا چاہیے پلیز ان عیار مکار سیکولر ظالموں کو مات نہیں دے سکتے تو جو انھیں سبق سکھا سکتا ہے اس اویسی کی ہمت بھی مت توڑٸیے


از قلم : فیاض احمد برکاتی مصباحی ، فاٸز کشی نگری

خادمِ درس وإفتا دارالعلوم حبیبہ گلشن رضا جگپال تال

راٸے بریلی یوپی انڈیا

ان مضامین کو بھی پڑھیں

ایک مظلوم مجاہد آزادی

سیاسی پارٹیاں یا مسلمان کون ہیں محسن

شوسل میڈیا بلیک مینگ 

ہمارے لیے آئیڈیل کون ہیں ؟ 

خطرے میں کون ہے ؟

۔ 1979 سے 2021 تک کی  آسام کے مختصر روداد

کسان بل واپس ہوسکتا ہے تو سی اے اے اور این آر سی بل کیوں نہیں

ہوائی جہاز ٹکٹ آن لائن بک کرتے ہوے کیسے بچت کریں

ہندی میں مضامین کے لیے کلک کریں 

हिन्दी में पढ़ने क्लिक करें

 

17 thoughts on “سیکورازم بچانا ہماری ذمہ داری ہےصاحب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *