کیا امریکا نے ایک نیا قرآن بنا لیا

Spread the love

کیا امریکا نے ایک نیا قرآن بنا لیا ؟؟

✍ محمد شاہد رضا نعمانی

آج کے اس پرفتن و پرآشوب دور میں سوشل میڈیا پر، خبریں، سچی یا جھوٹی ہوں ، آگ کی طرح پھیلنے لگتی ہیں ، اوپر سے ہماری سادہ لوح قوم اسے اور مزید تشہیر کرنے میں اپنا سارا گھر گھاٹ ایک کردیتی ہے ، افواہوں کو اور بڑھاوا دینا ہماری اور ہمای قوم کا ایک پسندیدہ پیشہ ہے

انہیں مزید تائید و تصدیق کی راہ دینا سارا گڈھ فتح کر لینے کی مترادف ہے، کہیں سے بھی کوئ انگلش آرٹیکل اٹھاکر اس کا ترجمہ پیش کرنا پھر اسے واٹس اپ پر فیس بک پر فوروارڈ کرنا ہمارا محبوب مشغلہ ہے اور وہ ایسا کرکے گمان کرتے ہیں کہ وہ بڑا تیر مار لیئے، تخیلات میں ایسے افکار کا ورود محض ہوائ قلعے تعمیر کرنے کے مترادف ہے۔

حال ہی میں ایک خبر مختلف سوشل میڈیا پلیٹفارموں پر نہایت برق رفتاری کے ساتھ گردش کر رہی ہے، ( خاص کر واٹس اپ )جس کی وجہ سے ایک لوگ ذہنی انتشار کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس خبر کا دعوی ہے کہ امریکہ نے قرآن کی ایک نئ ورژن لکھی ہے، جس کا نام “The Triangle of Monotheism” ہے، اور اس کا دعوی ہے کہ اس کا مقصد مذاہب کے درمیان فاصلے کو کم کرنا ہے.

اس جھوٹے خبر کا دعوی ہے کہ “The Triangle of Monotheism”نامی نئی کتاب کہ اس میں قرآن، تورات اور انجیل کی مخدوش آیات کا مجموعہ شامل ہے

 

اس خبر میں لوگوں سے اس کی تشہیر کرنے پر زور دی گئ ہے جس کا مقصد اسلام کی حمایت حاصل کرنا ہے، اور ساتھ ہی ساتھ اس بات کی ہدایت کی گئی ہے کہ سعودی یا ازہر کی ایڈیشن کو ہرگز ہاتھ نہ۔لگائیں یہ مضمون اس دعوے کی تصدیق کرنے اور عوام کو درست معلومات فراہم کرنے کا مقصد رکھتا ہے. چلیے، ہم اس کی تصدیق کرنے کی کوشش کرتے ہیں.”

The Triangle of Monotheism: پہلا معلومات دینے والا نکتہ یہ ہے کہ کوئی بھی ایسی کتاب جو قرآن، تورات، اور انجیل کی مخدوش آیات شامل کرتی ہو، ایسی کوئی کتاب موجود نہیں ہے

یہ دعویٰ ایک غلط تشہیر ہونے کی ممکنہ مثال ہو سکتی ہے یا پھر ایسے انسانوں کی مخطوط تبدیلی کی کوشش ہو سکتی ہے جو جارج فرینکل کی کتاب “The Three Faces of Monotheism” یہودیت، عیسائیت، اسلام” کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. وائرل خبر کے متضاد ہونے کے باوجود، فرینکل کی کتاب میں ان مذہبی مواد کی کوئی آیات شامل نہیں ہیں.

بلکہ یہ ایک علمی تلاش ہے جو تین اہم مونوتھیسٹ مذاہب کی تشکیل اور تاریخ کی خودسازی پر مبنی ہے. یہ کتاب تجزیاتی اور تاریخی حقائق پر مبنی ہے کہ ان مذاہب مختلف اوقات میں ایک دوسرے کے خلاف کیوں ہوتے ہیں، مگر ان کا ایک ہی خدا پر یقین ہوتا ہے. یہ کتاب کسی بھی مذہب کی تشہیر یا موڑنے کا دعویٰ نہیں کرتی

بلکہ اس کا مقصد ان کی تاریخی اور معاشرتی اثرات کو سمجھنا ہے اور یہ تجویز دیتی ہے کہ توحید انسانیت کے لئے ایک متحد کنندہ قوت بن سکتی ہے.

الحاصل یہ بہت بڑی جھوٹ ہے، اس کا سچائ سے کوئ بھائ چارگی نہیں بلکہ اس کتاب کا کوئ وجود ہی نہیں ہے۔ بلکہ 3 فیسس نامی ایک کتاب ہے (The Three Faces of Monotheism( جسمیں تین مذاہب کی معلومات ہیں۔ اسمیں کسی قسم کی کوئی آیت قرآن، توریت، زبور یا انجیل سے نہیں کوٹ کی گئیں۔ اور دوسرس بڑا جھوٹ یہ پے کہ کویت میں ڈسٹری بیوٹ کی جارہی ہے۔ ایسا کچھ کویت میں نہیں ہورہا وہاں کا قانون بہت سخت ہے۔

تحقیق کئے بغیر پوسٹ لگانا ہماری قوم کا کام ہے۔ خود معلوم نہیں کرتے کہ یہ ہو بھی رہا ہے یا نہیں۔ بس لگ جاتے ہیں پوسٹ کے لائک اور کمنٹ سمیٹنے کے چکر میں۔

✍ محمد شاہد رضا نعمانی

(مشرقی چمپارن)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *