مسجد رسول اللہ میں25کروڑ نذرانہ درود و جلوس محمدی وجشن میلاد النبی کا خاص اہتمام کیا گیا 

Spread the love

مسجد رسول اللہ میں25کروڑ نذرانہ درود وجلوس محمدی وجشن میلادالنبی کاخاص اہتمام کیاگیا 

 نوری فائونڈیشن بنگلور سے بڑے ادب واحترام کے ساتھ جلوس محمدی نکالنےکا خاص اہتمام کیاگیا۔دارالعلوم حضرت نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ و مدرسة البنات گلشنِ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے جملہ طلباء وطالبات نے صبح 9بجے مسجد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جلوس محمدی میں بڑے ادب واحترام کے ساتھ مدرسے کا مخصوص اسلامی لباس زیب تن کئے زبانوں کو نعت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے معطر کئے ہوئے ہاتھوں میں پرچم اسلام لئے ہوئے باادب بااخلاق بترتیب جلوس محمدی میں شامل رہے بچوں نے ہاتھوں میں بینرز لیے لوگوں کوولادتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک بادیاں پیش کرتے ہوے شراب نوشی تمباکو اور نشیلی اشیاء کے استعمال سے بچنے کی گذارش کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہے

مدرسہ دارالعلوم حضرت نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ کے مہتمم مسجد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے امام محمد توحید رضاعلیمی صاحب کی دعاسے جلوس محمدی مسجد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے نکلا جلوس میں بڑی تعداد میں طلباء وطالبات شاملِ حال رہے 

دوپہر ڈھائی بجےسیدسجاداحمدآمری کی قیادت میں مسجد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے برادرانِ اسلام کاجلوس نکلا سید سجاد احمد آمری صاحب ضدرمسجدرسول اللہ نے دوران جلوس محمدی جلوس کے آداب بتاتےہوئےدھول تاشہ ناچنے گانے سےبچنے کی ترغیب دلاتے وعظ و نصیحت فرماتے ہوئے تمام عالم اسلام کو جشن ظہورِمصطفیٰ کی مبارک بادیں پیش کیں اوریہ جلوس شریعت اسلامی کی روشنی میں نکالاگیا

نیو گروپن پالیہ بنگلورمحلہ میں گشت کرتاہواعصرتک مسجد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جلوس پہنچا بعد عصر اسلامی پرچم کشائی کی تقریب عمل میں آئی اس موقع پر غباروں کواڑاکراور 12 کبوتروں کو آزاد کر کہ ولڈپیس ڈےمنایاگیا نماز مغرب حضرت مولانا محمد ابراہیم رضا ازہری امام مسجد منورہ اہل سنت والجماعت نے پڑھائی تلاوت حافظ وقاری شعیب رضا کی مولانا حسان ذوقی شاہ آمری نےنظامت کے فرائض انجام دئے مداح رسول جعفر حسین عطاری ومولاناعاقب نوری نے بہت بہتر انداز میں نعت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کی سعادتیں حاصل کیں بعدہ مقرر خصوصی حضور بحرالعلوم پیرطریقت ورہبرشریعت حضرت مولانا محمد رضاءالحق آمری قبلہ محفل جشن ظہورِمصطفیٰ سے عوام الناس سے حقیقت محمدی کےاسرارورموز بیان فرمائے اور دنیا بھر سے 25کروڑنذرانہ درود بھیجنے والوں کے لیےبحرالعلوم نے مخصوص دعا فرمائی محفل کااختتام صلوة سلام پرہوااوردوردراز سے تشریف لائے ہوئے مہمانوں کے لیے لنگر رسول اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیاگیا 

محفل جشن ظہورِمصطفیٰ میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پرسیدسجاداحمدآمری نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں عالم اسلام کومیلاد النبی کی دلی مبارکباداور تہنیت پیش کرتے ہوئےکہاہے کہ محسن انسانیت حضور رحمة للعالمین کی ولادت و بعثت درحقیقت عقیدہ، فکر ذہن اور تہذیب و تمدن کا ایک خوشگوار انقلاب ہے، جس نے مثبت انداز میں انسانی کائنات کی کایا پلٹ کر رکھ دی اور دنیا کا ایک سدا بہار انقلاب سے نہ صرف جغرافیہ بدل دیا بلکہ تاریخ بدل کر ایک نئے اور منفرد تہذیب اور تمدن کی بنیاد ڈالی۔مہتمم دارالعلوم حضرت نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ و امام مسجد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطیب مسجدرحیمیہ میسور روڈجدید قبرستان محمدتوحیدرضاعلیمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیغمبر اسلام کے امن، ہم آہنگی،

راست بازی اور روحانیت کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کے سامنے آپ کے ایمان کے حقیقی چہرے کو پیش کیاجاسکے۔ محمد توحید رضا علیمی نے کہا کہ یہ دن انسانیت کے لئے امن اور روحانیت کے جشن کا دن ہے، امن و ہم آہنگی کے ساتھ رحمۃ للعالمین کے صحیح پیغام کو

پھیلاتے ہوئے ہمیں اپنے روحانی ماضی کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔اس جلسہ میں 

یونس محمد سیٹھ صاحب کی صدارت الماس بابا سیٹھ صاحب کی سرپرستی وسیدسجاداحمدصاحب کی قیادت رہی اس موقع پر محمد توحید رضا علیمی مولانا حسان ذوقی شاہ آمری مولانا عاقب نوری حافظ حافظ محمد شعیب رضا حافظ نعیم آمری مزمل حبیب آمری محمدشبیراحمدآمری جناب وسیم انجینئر عبدالسلام صاحب آمری اور تمام نوری فائونڈیشن بنگلور کے رضا کارحضرات اورکثیرتعدادمیں برادرانِ اسلام آخر تک شریک محفل رہے

منجانب ۔نوری فائونڈیشن بنگلور

9845744221

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *