کشن گنج کے نسیم کو ظالموں نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا

Spread the love

کشن گنج کے نسیم کو ظالموں نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا

بہت دکھ کی بات

کشن گنج دیگل بنک کمہیا گاؤں کے محمد۔ نسیم صاحب کو ممبئی واشی میں آوارہ  ٹپوریوں نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا، غلطی صرف یہ تھی کہ وہ بہاری مہاجر مزدور تھے۔

دراصل نسیم صاحب اور ان کے دوسرے ساتھی ممبئی واشی میں ایک مصالحہ فیکٹری میں کام کرتے تھے۔

گزشتہ رات کھانا پکانے کے بعد نسیم کا ایک ساتھی لنگی پہن کر باہر گلی میں چلنے لگا، اسی دوران ایک لُکھا ٹپوری اسے بہاری بہاری کہہ کر تنگ کرنے لگا۔

اور پھر ہنگامہ ہوا یہاں تک کہ بات لڑائی تک پہنچ گئی اسی درمیان کشن گنج کے تقریباً 10 سے 12 لوگوں کو لاٹھیوں اور سلاخوں سے پیٹا گیا۔ سب لوگوں کا خون بہایا گیا

نسیم صاحب اپنے لوگوں کو بچانے کے لیے گیے تھے ان ظالم بے رحموں نے انہیں اتنی بری طرح سے لاٹھی ڈنڈے اور لوہے کے لرڈوں سے مارا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ دیئے ۔ افسوس کا مقام ہے کہ کشن گنج کے سبھی لیڈر سوئے ہوئے ہیں، 24 گھنٹے گزر گیے اب تک کسی نے آواز تک نہیں اٹھائی۔ اس معاملے کو سوشل میڈیا پر بھی سرد خانے میں ڈال دیا گیا ہے۔ الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا میں بھی بہاری مہاجروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

آپ سے ایک توقع ہے، اس معاملے کو اتنا عام کریں کہ تمام قصوروار پکڑے جائیں اور سب کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے۔

#JusticeForNaseem

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *