یو ڈائس+ میں اردو میڈیم کو کیا جائے شامل، اور اردو کے لیے چھٹی کی لسٹ الگ سے ہو جاری

Spread the love

یو ڈائس+ میں اردو میڈیم کو کیا جائے شامل، اور اردو کے لیے چھٹی کی لسٹ الگ سے ہو جاری : محمد رفیع

پٹنہ: (وجاہت، بشارت رفیع)

اسکولوں میں بچوں کا ایک یونک آئی ڈی جینیریٹ کیا جا رہا ہے جسے اپار آئی ڈی کا نام دیا گیا ہے۔ اس آئی ڈی کو بنانے کے لئے یو ڈائس+ پر جانا ہوتا ہے اور وہاں اسکول کا میڈیم پوچھا جاتا ہے

لیکن افسوس کہ آپشن میں چاہے وہ ہندی اسکول ہو یا پھر اردو اسکول صرف ہندی ہی دکھاتا ہے مجبوراً اردو اسکول جس کا میڈیم آف تعلیم اردو ہے وہ بھی ہندی بھرنے کو مجبور ہے۔

یہ باتیں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع نے بتائی۔ اس سلسلے میں جناب رفیع نے محکمۂ تعلیم کے ایڈیشنل سیکریٹری جناب ایس سدھارتھ کو ایک مکتوب ارسال کر یہ مانگ کی ہے کہ یو ڈائس میں اردو اسکولوں کے لئے میڈیم اردو کو بھی شامل کیا جائے۔

جناب رفیع نے مزید کہا کہ یہ سب ایک بڑی سازش کے تحت ہو رہا ہے۔ لگاتار اردو اسکولوں کو ہراساں کرنےکی سازش ہو رہی ہے۔

کبھی ایپ میں گڑبڑی تو کبھی یو ڈائس میں تو کبھی جمعہ کی چھٹی کے مسئلے پر، اس طرح اردو اسکول کے وجود کو ہی ختم کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

بہار کا محکمۂ تعلیم یونی فارم سول کوڈ کی طرح کام کر رہا ہے جس سے بڑے خطرے کی سگبگاہٹ معلوم ہوتا ہے۔ جناب رفیع نے صاف صاف کہا کہ بہار کے معزز وزیر اعلی بہار جناب نتیش کمار کے مزاج کے خلاف بھاجپا کے ایجنڈا کو نافذ کرنا چاہتا ہے جو کافی افسوسناک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *