اسلام ہی سچا مذہب کیوں

Spread the love

تحریر: سید محمد اکرام الحق قادری مصباحی پرنسپل: دارالعلوم محبوبِ سبحانی کرلا ویسٹ ممبئی اسلام ہی سچا مذہب کیوں ؟

اسلام ہی سچا مذہب کیوں

دینِ اسلام پروردِگارِ عالَم اللہ تبارک و تعالیٰ کا منتخَب اور پسندیدہ دین ہے ، اُس کی بارگاہِ اقدس میں اِس کے علاوہ کوئی بھی دین مقبول نہیں ہے۔ اپنے کلامِ اَزَلی میں ارشاد فرماتا ہے : (سورۂ آلِ عمران ، آیت نمبر ۱۹:) ترجمہ:بے شک اللہ کے نزدیک[قابلِ قبول ] دین ، اسلام ہی ہے ۔

دوسرے مقام پر اعلان فرماتا ہے : ۔ (سورۂ آلِ عمران ، آیت نمبر ۸۵:)ترجمہ:اور جس نے اسلام کے علاوہ کسی اور دین کو طلب [اختیار]کیا تو وہ اُس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا ۔

اس لیےکوئی شخص کتنا ہی با اَخلاق و با کردار ہو، کیسا ہی شیریں مقال و کشادہ رُو ہو، چاہے جتناجواد و سخی ہو اورخواہ کتنا ہی اَعمالِ صالحہ کا خوگر ہو،اسلام قبول کیے بغیر رب تبارک و تعالیٰ کی بارگاہِ عالی میں اُس کی اور اُس کی نیکیوں کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے ۔

بروزِ قیامت اُس کی ساری نیکیاں اُس کے ناپاک منہ پر مار دی جائیں گے 

اُسے کبھی نہ ختم ہونے والے دردناک عذاب میں گرفتار کیا جائے گا اور اُس سے کہا جائے گا: ذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِیْقِ۔(سورۂ آلِ عمران ، آیت نمبر۱۸۱:)ترجمہ: دوزخ کی آگ کا عذاب چکھو!۔ العیاذ باللہ تعالیٰ منہ۔

یوں تو تمام اہلِ مذاہب بڑے زور دار طریقے سے اپنے دین کی حقانیت کا دعوی کرتےہیں ، اُنھیں اپنے دین کے علاوہ کہیں بھی، کسی طرح کی کوئی صداقت نظر نہیں آتی

مگر جب اس دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لیے دلائل و براہین کا مطالبہ کیا جاتا ہے اور ادیانِ عالَم کی حقانیت کو اُن کی کسوٹی پر پرکھنے کی بات کی جاتی ہے تو حق و صداقت کے میدان میں ’’دینِ اسلام‘‘ کے علاوہ کوئی بھی مذہب ، دور دور تک نظر نہیں آتا ۔ صرف اسلام کا پرچم لہراتا نظر آتا ہےاور اُسی کے جلوے ہر سو دکھائے دیتے ہیں۔

اور یہ ناقابلِ انکار حقیقت بھی ہے کہ مذہبِ اسلام کی حقانیت کے دلائل ،کل کی طرح آج بھی روشن و تابناک اور نا قابلِ رد ّو ابِطال ہیں، کوئی بھی مُنصِف مزاج شخص انھیں رَد کرنے کی جسارت نہیں کر سکتا ۔ یہ الگ بات ہے کہ تعصب و عناد اورجہالت و نادانی کے سبب کروڑوں انسان نورِ ایمان سے محروم ہو کر کفر و شرک اور اِلحاد و اِرتداد کی گھٹا ٹوپ تاریکیوں میں زندگی گزارنے میں فخر محسوس کر رہے ہیں ۔

یہی وجہ ہے کہ مخالفت و دشمنی کی خوف ناک آندھیوں میں بھی اسلام کی شمع جوں کی توں روشن رہی اور دشمنانِ دین متحد ہو نے کے باوجوداس کا کچھ بھی نہ کر سکے ؛ بلکہ دنیا نے دیکھا کہ اسلام پرجتنی شدت و قوت کے ساتھ حملے کیے گئے، وہ اُتنی ہی طاقت و توانائی کے ساتھ پروان چڑھتا گیا

آج بھی اس کی مضبوط و محکَم چٹان کے سامنے کفر کا اتحاد پارہ پارہ نظر آ رہا ہے اور مسلمانوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے ،جسے دیکھ کر اہلِ باطل کا کلیجہ پھٹا جا رہا ہےاور اُن کی چیخیں ہر طرف گونج رہی ہیں۔

اگر آج اسلام کی جگہ کوئی اور مذہب ہوتا تو اُس کا نام و نشان تک باقی نہ رہتا۔ یہ اسلام کی حقانیت کا منہ بولتا ثبوت نہیں تو اور کیا ہے ؟ یوں ہی نہیں فرمایا گیا تھا: ۔(سورۂ صف ، آیت نمبر ۸:)ترجمہ:وہ اپنے مونہوں سے( پھونکیں مار کر) اللہ کے نور(اسلام) کو بجھانا چاہتے ہیں اور اللہ اپنے نور کو پورا کرنے والا ہے ،خواہ کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہو ۔

اسلام کی فطرت میں قدرت نے لچک دی ہےتم جتنا دباؤگے اتنا ہی یہ اُبھرے گانورِ خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زنپھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا

مگر چوں کہ ہمارےدشمن اب پہلے سے بہت زیادہ چست وچالاک ہو چکےہیں، وہ جدید وسائل ِ ابلاغ کے ذریعےمسلمانوں کی فکر کے انتہائی صاف ستھرے دریا کو گدلا کرنے کے فراق میں ہیں

سوشل میڈیا کے ذریعے اُن کے نورانی سینوںمیں گھس کر اُن کا اسلامی شعور اُچکنےمیں تاک میںہیں۔ یہ بد بخت’’ جتیندر تیاگی عرف وسیم رضوی رافضی‘‘ جیسے شیطانوں کو مارکیٹ میں لا کر، بھولے بھالے مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی سعیِ پیہم کر رہےہیں اور اُن کے دلوں کو شکوک و شبہات کے سیاہ دھبوں سے داغ دار کرکے اُنھیں اسلام سے بر گشتہ کرنے کی ناپاک کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ۔

اِس لیے ہم سب کی یہ ذمے داری ہے کہ غیروں پر اسلام کی صداقت کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ ، اہلِ اسلام کے ایمان کی بھی فکر کریں ،دشمنوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام کرنے کے ساتھ ساتھ نونہالانِ اسلام کے سینوں میں جلنے والی شمعِ ایمان کے تحفظ کی کوشش کریں

اوراُنھیں کفر و شرک کے دلدل سے بچانے کی سعیِ بلیغ کریں ۔یہ مضمون اِسی سلسلے کی ایک چھوٹی سی کڑی ہے ، جو نہایت صاف و واضح انداز میں عام مسلمانوں کے لیے رقم کیا جا رہا ہے

قسط وار دینِ اسلام کی حقانیت کو واضح کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اُس کی صداقت پر ایسے دلائلِ عقلیہ پیش کیے جائیں گے جنھیں کوئی بھی با شعور انسان نظر انداز نہیں کر سکتا۔ ممکن ہے کہ یہ سطور شکوک و شبہات کے بادل چھانٹنے اور اہلِ ایمان کو اطمینانِ قلبی کی دولتِ گراں مایہ سے سرفراز کرنے میں کامیابی حاصل کر لیں ۔

بس قارئینِ کرام سے گزارش ہے کہ اِس پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کریں ۔ ان اللہ لا یضیع اجر المحسنین

اسلام کے تمام احکام کی بنیاد قرآنِ مقدس پر رکھی گئی ہے ، قرآنِ کریم خالقِ عالَم اللہ عز وجل کا کلام ہے ، جسے اُس نے عربی زبان میں ، حضرت جبریلِ امین کے واسطے سے

اپنے آخری نبی حضرت سیدنا محمد مصطفیٰ ﷺ پر نازل فرمایا ہے۔ یہ کلام نہ ہی ہمارے نبی ﷺ کا بنایا ہوا ہے نہ جبریلِ امین یا کسی انسان کا گڑھا ہوا ۔ اہلِ ایمان کا یہ دعویٰ بھی ہے اور اعتقاد بھی ۔

اب اگر قرآنِ شریف کا کلامِ اِلٰہی ہونا ثابت کر دیا جائے تو اسلام کی حقانیت آشکار اور اُس کے تمام عقائد و نظریات ثابت ہو جائیں گے ۔ قرآنِ کریم خود کے کلامِ اِلٰہی ہونے کا دعویٰ بھی کرتا ہے اور اُس پر ناقابلِ انکار دلائل بھی پیش کرتا ہے ۔

یہ کلام ،منکرین کو چیلینجزبھی کرتا ہے اور اُن کےلا جواب ہونے کا فیصلہ بھی سناتا ہے ۔ یہ اِجمال ہے ، تفصیل آئندہ کی قسطوں میں ملاحظہ کریں گے ۔

ان شاء اللہ تعالیٰ

[جاری]

تحریر: سید محمد اکرام الحق قادری مصباحی

پرنسپل: دارالعلوم محبوبِ سبحانی کرلا ویسٹ ممبئی

پیش کش نورِ ایمان اسلامک آرگنائیزیشن کرلا ویسٹ ممبئی 70
رابطہ کریں smikram786@gmail.com

ان مضامین کو بھی پڑھیں

 تحریر میں حوالہ چاہیے تو تقریر میں کیوں نہیں 

ہندوستان کی آزادی اور علامہ فضل حق خیر آبادی 

 مذہبی مخلوط کلچر غیرت دین کا غارت گر

قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی 

محبت کریں پیار بانٹیں

ایک مظلوم مجاہد آزادی

عورتوں کی تعلیم اور روشن کے خیالوں کے الزامات

سیاسی پارٹیاں یا مسلمان کون ہیں محسن

شوسل میڈیا بلیک مینگ 

ہمارے لیے آئیڈیل کون ہیں ؟ 

  قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی 

 اتحاد کی بات کرتے ہو مسلک کیا ہے

خطرے میں کون ہے ؟

افغانستان سے لوگ کیوں بھاگ رہے ہیں 

 مہنگی ہوتی دٓاوا ئیاںلوٹ کھسوٹ میں مصروف کمپنیاں اور ڈاکٹرز

۔ 1979 سے 2021 تک کی  آسام کے مختصر روداد

کسان بل واپس ہوسکتا ہے تو سی اے اے اور این آر سی بل کیوں نہیں

ہوائی جہاز ٹکٹ آن لائن بک کرتے ہوے کیسے بچت کریں

ہندی میں مضامین کے لیے کلک کریں 

हिन्दी में पढ़ने क्लिक करें

9 thoughts on “اسلام ہی سچا مذہب کیوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *