حضرت علامہ ڈاکٹرانواراحمد خان بغدادی کی عالمی کانفرنس میں شرکت

Spread the love

حضرت علامہ ڈاکٹرانواراحمد خان بغدادی کی عالمی کانفرنس میں شرکت

گورکھ پور ، 29 ستمبر ( نمائندہ ) مرکز دراسات القرآن والسنہ قازان تا تارستان روس کے زیر اہتمام مورخہ 28 ستمبر 2022ء بروز بدھ قرآنیات کے موضوع پر آٹھویں ایک روزہ انٹرنیشنل اسلامی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

ہمارے ملک بالخصوص اتر پردیش کے لیے اعزاز اور شرف کی بات ہے کہ اس عالمی کانفرنس میں ہمارے عزیز ملک ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوۓ بحیثیت مندوب و مقالہ نگار حضرت علامہ ڈاکٹر انوار احمد خان بغدادی صدرالمدرسین دار العلوم علیمیہ جمدا شاہی کی شرکت ہوئی۔

اس کانفرنس میں آپ نے التفسیر المقاصدی للقران الکریم کے عنوان پر عربی زبان میں ایک وقیع مقالہ پیش کیا اور اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا۔

علامہ ڈاکٹر انوار احمد خان بغدادی مختلف علوم وفنون میں مہارت رکھنے کے ساتھ عربی زبان وادب اور فن تفسیر و علوم قرآن میں خصوصی اور امتیازی شان کے مالک ہیں ۔

جس پر عربی زبان میں آپ کی درجنوں کتابیں اور سیکڑوں مقالات شاہد ہیں ۔

موصوف نے بغداد عراق سے بی اے اور ایم اے مکمل کرنے کے بعد الحرف والصناعات في القران الکریم کے اہم موضوع پر علوم قرآن میں جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔

علامہ ایک عرصے سے ہندوستان میں عربی صحافت کے میدان میں جد وجہد کر رہے ہیں ، آپ کی کوششوں اور محنتوں سے مجلہ المشاہد کی شکل میں عالمی صحافت کے بازار میں اہل سنت ہند کا وجود قائم ہے۔

ماہنامہ عالم عرب اور عربی حلقوں میں بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ حضرت علامہ ڈاکٹر انوار احمد خان بغدادی اس وقت دار العلوم علیمیہ جمدا شاہی سے ایک طویل رخصت لے کر بلغار تا تارستان روس میں مقیم ہیں جہاں انہیں باغار اسلامک اکادمی میں گیسٹ پروفیسر کے طور پر مدعو کیا گیا ہے ۔

مذکورہ بالا کانفرس میں وہیں سے شرکت کے لیے گئے تھے۔اس کانفرنس میں مختلف ملکوں سے عظیم علمی اور ادبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں سے کچھ کے نام ۔۔۔  شیخ ڈاکٹر شمیح احمد عثامنہ اردن، شیخ ڈاکٹر غانم قدوری الحمد عراق ، شیخ ڈاکٹر سالم قدوري الحمد عراق، شیخ ڈاکٹر احمد یوسف شکری ناشراردن ، شیخ ڈاکٹر محمد عبداللہ قائد الوائلی بحرین، شیخ ڈاکٹر عبد الکریم ابراہیم عوض مصر، شیخ ڈاکٹر عبد محمدعلی عطافی مراکش قابل ذکر ہیں۔

رپورٹ : نورالہدی مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *