خانقاہ برکاتیہ میں عرس غریب نواز شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا
خانقاہ برکاتیہ میں عرس غریب نواز شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا
از : برکت علی برکاتی جماعت (سادسہ) متعلم جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف
آج ( ٦ ) رجب المرجب (١٤٤٤ھ) مطابق (29) جنوری (2023 ) کو اہل سنت وجماعت کی معروف مشہور خانقاہ ، خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف ، کے تحت چلنے والا ادارہ( جامعہ احسن البرکات ) کے وسیع و عریض کانفرنس حال میں سلطان الھند عطاء رسول خواجۂ خواجگان سرکار غریب نواز علیہ الرحمۃ والرضوان کی چھٹی شریف کی محفل منعقد کی گئی
جس میں جامعہ کے جملہ اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام نے خصوصاً ( ہم سب طلبٔہ جامعہ احسن البرکات کے پیارے ابا حضور حضور رفیق ملت نے بھی شرکت فرمائی) محفل کا آغاز اللہ کے مقدس کلام سے قاری انور صاحب برکاتی نے کیا جس پر پرنسپل صاحب استاذ محترم حضرت علامہ و مولانا محمد ازہری صاحب نے دعائیہ کلمات کہے کہ قاری انور صاحب کی آواز میں اللہ رب العزت مزید مٹھاس پیدا فرمائے مزید ترقیاں عطا فرمائے
اس کے بعد جامعہ کے طلبہ نے حمد و نعت و منقبت سے محفل کو رونق بخشی ،حافظ محمد اکرم صاحب کلام اعلی حضرت پیش فرمایا پھر مولانا فرقان احسنی نے منقبت خواجہ غریب نواز پیش کی اس کے بعد برکت علی برکاتی نے بھی منقبت خواجہ غریب نواز پیش کی پھر مولانا رضوان صاحب نے زبردست خطاب پیش کیا پھر استاذ محترم حضرت علامہ اسلم نبیل ازہری صاحب نے کلام اعلی حضرت پیش فرمایا اس کے بعد استاذ محترم حضرت قاری عرفان صاحب نے منقبت خواجہ غریب نواز پیش فرمائی
اس کے بعد قاری بلال صاحب اور قاری رحمت اللہ صاحب نے منقبت خواجہ غریب نواز پیش فرمائ پھر وہ گھڑی آگئ جس کا شدت سے سب کو انتظار تھا ہزاروں دلوں کی دھڑکن میری مراد( سرکار رفیق ملت سید شاہ نجیب حیدر نوری برکاتی دامت ظلہ العالی) سجادہ نشین (خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف) حضرت نے اپنے نایاب خطاب سے سامعین کے دلوں کو منور فرمایا ، جس میں سے کچھ مفید باتیں آپ کے سامنے ہیں
(1) آپ نے فرمایا کہ منافقت نہیں کرنی چاہیے یہ بہت بری چیز ہے اگر کسی کے اندر کوئی کمی نظر آرہی ہے تو اسی کو بتا دو تاکہ وہ اس میں سدھار پیدا کرے دوسروں کو کہنے سے کوئی فائدہ نہیں ہے آپ نے فرمایا کہ کسی کی بھی چغلی نہیں کرنا چاہیے کسی کی بھی غیبت نہیں کرنی چاہیے دل کو صاف و شفاف رکھنا چاہیے اس لیے کہ آج ہم جس کی چھٹی شریف منا رہے ہیں یعنی سرکار خواجہ غریب نواز علیہ الرحمۃ والرضوان ان کا دل بالکل صاف و شفاف آئینے کی طرح تھا تبھی ان کو دیکھ کر لاکھوں لوگ کلمہ پڑھ کر اسلام میں داخل ہوئے
(2)آپ نے فرمایا بہت ساری ایسی باتیں ہیں جو تمہیں کتابوں میں نہیں ملیں گیں جو ہمیں سینہ بہ سینا حاصل ہوئی ہیں. فرمایا لوگ جب حج کرنے جاتے ہیں اور حج سے واپس آتے ہیں تو سیدھے اپنے گھر جاتے ہیں لیکن سرکار اعلی حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان جب حج کرنے کے لئے تشریف لے گئے تو جب واپس آئے تو سیدھا اجمیر شریف تشریف لے گئے وہاں حاضری دے کر پھر اپنے گھر تشریف لے آئے
(3) آپ نے فرمایا کہ دھوکہ کبھی کسی کو مت دینا اس کے بعد طلبا کو مخاطب کرکے فرمایا تم سب اس جامعہ میں پڑھائی کرنے کے لیے آئے ہو تو محنت سے پڑھائی کرو تمہارے ماں باپ کی تم سے بہت امیدیں ہیں وہ بہت محنت و مشقت کر کے تمہیں خرچہ دیتے ہیں تو تم محنت کرو اور اپنے ماں باپ کے پیسے کو کامیاب بناؤ اس کے بعد تمام اساتذہ کرام اور طلبہ کو مخاطب کر کے فرمایا کہ کہیں پر بھی رہو کبھی کسی کو دھوکا مت دینا
(4)پھر آخر میں آپ نے رب کعبہ کی قسم کھاکر فرمایا کہ میرا دل گندا نہیں ہے فرمایا آدمی کو اپنا دل صاف و شفاف رکھنا چاہیے اس لیے کہ سرکار خواجہ غریب نواز علیہ الرحمۃ والرضوان اپنا دل صاف و شفاف رکھتے تھے ہم کو بھی اپنا دل صاف و شفاف رکھنا چاہیے
(5)محفل کا اختتام ابا حضور حضور رفیق ملت کے دعائیہ کلمات پر ہوا فرمایا کہ جامعہ کے بچے مجھسے بڑی محبت کرتے ہیں اللہ پاک بچوں کو سلامت رکھے اچھا رکھے خوش و خرم رکھے آمین یارب العالمین
Pingback: جامعہ احسن البرکات کی قلمی کہکشائیں ⋆ توفیق احسن برکاتی
Pingback: علم تجوید نہایت ضروری ہے ⋆ رفیع احمد
Pingback: جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف کے دو فارغین کی اعلی تعلیم کے حصول کے لیے جامعۃ الازہر مصر روانگی
Pingback: جامعہ احسن البرکات میں علامہ محمد احمد مصباحی صاحب قبلہ کی تشریف آوری ⋆ نعمان