عبدالسلام انصاری نے کریمی صاحب کو مدرسہ کی ڈائری و کیلینڈر کا تحفہ پیش کیا
عبدالسلام انصاری نے کریمی صاحب کو مدرسہ کی ڈائری و کیلینڈر کا تحفہ پیش کیا
مدارس میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لیے نئی بحالی پر ہوئی گفتگو
امتحان کے بعد نئی بحالی پر سنجیدگی سے ہوگا عمل : عبدالسلام انصاری
پٹنہ: بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے سیکریٹری و ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار جناب عبدالسلام انصاری نے بہار پبلک سروس کمیشن پٹنہ (بی پی ایس سی) کے رکن جناب امتیاز احمد کریمی کو سال 2024 کا مدرسہ بورڈ کی ڈائری و کیلینڈر کا تحفہ پیش کیا۔
اس موقع پر قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع، ڈھاکوی اکیڈمی آف انڈر گریجویٹ لرننگ کے ڈائریکٹر منہاج ڈھاکوی، راجکمار و امیش پرساد موجود تھے۔
گفتگو کے درمیان مدارس میں تعلیمی نظام کو درست کرنے کے لیے نئے اساتذہ کی بحالی پر یہ بات صاف ہوئی کے اس سلسلے میں سالانہ امتحان کے بعد سنجیدگی کے ساتھ پہل ہوگی۔
جناب امتیاز احمد کریمی نے کہا کہ مدارس خالی ہیں مدرسین نہیں ہیں تو تعلیم کیسے ہوگا۔
اس پر جناب عبدالسلام انصاری نے کہا کہ ہم لوگ اس کوشش میں لگے ہیں کہ امتحان کے بعد کچھ مسائل ہیں جسے بہت جلد حل کر لیا جاۓ گا۔ جناب کریمی صاحب نے کہا اگر نہیں ہوتا ہے تو آپ ہمیں دے دیں، میں بی پی ایس سی کے ذریعہ بہت جلد بحالی کرا دونگا اور بی پی سی سے بحال ہونے والے بہت اچھا رزلٹ دیں گے اور ہماری بچوں کو معیاری تعلیم حاصل ہو پائے گا۔
اس درمیان محمد رفیع نے کہا کہ کئی مدارس ایسے ہیں کہ جہاں ایک بھی استاد نہیں ہے ایسے میں مدارس میں تعلیم کو یقینی بنانا مشکل ہے اس لئے بحالی کے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کر کے جلد سے جلد بحالی کرانا ہی عقلمندی ہے۔ جناب رفیع نے کہا کہ جب مدارس میں اساتذہ ہوں گے تو بچے بھی داخلہ لیں گے اور تعلیمی نظام بھی بہتر ہوگا۔
Pingback: عبدالقیوم انصاری میں وہ قوت تھی کہ انہوں نے ٹو نیشن تھیوڑی کی مخالفت کی ⋆