سنی دارالعلوم محمدیہ جیورگی کا سالانہ اصلاح معاشرہ کانفرنس و دستار بندی 3/ مارچ کو

Spread the love

سنی دارالعلوم محمدیہ جیورگی کا سالانہ اصلاح معاشرہ کانفرنس و دستار بندی 3/ مارچ کو

صوبہ کرناٹک کا تاریخی شہر گل برگہ شریف کے تعلقہ جیورگی میں واقع مرکزی درس گاہ سنی دارالعلوم محمدیہ جیورگی کا سالانہ جلسہ و دستار بندی نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ مورخہ 3/ مارچ 2023 بروز جمعہ بوقت بعد نماز عصر کو منایا جائے گا۔

مذکورہ تاریخ میں ہونے والے پروگرام کو لے کر جیورگی کے باشندوں میں زبردست خوشی ہے اور سبھی لوگ زور شور سے اس کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں۔

مارچ کی 3 تاریخ کو منعقد ہونے والے اس تاریخی پروگرام میں مشاہیر مشائخ و علماے کرام تشریف لا رہے ہیں
خصوصی طور پر عطاے حضور مفتی اعظم ہند داعی کبیر حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری الحاج شاکر علی نوری بانی سنی دعوت اسلامی ممبئی انڈیا
اور مقرر ہر دل عزیز شہنشاہ خطابت شہزادہ غوث اعظم الحاج سید امین القادری نگراں سنی دعوت اسلامی ممبئی تشریف لا رہے ہیں

سنی دارالعلوم محمدیہ جیورگی نے مختلف شعبوں میں بہت ہی نمایاں خدمات انجام دی ہے۔ اور گزشتہ ایک سال شعبہ اسکول قائم کرکے ادارہ منفرد مقام حاصل کیا ہے

دارالعلوم ہذا سے فارغ ہونے والے لعل و گہر اپنی گوناگوں صلاحیت کا لوہا ملک کے طول و عرض میں درس و تدریس یا خطاب و تحریر، حفظ و قرات جیسے اہم میدان اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں ۔

دارالعلوم کے ناظم اعلیٰ محمد گلزار عالم رضوی نے بتایا کہ ادارہ کے اراکین اور معزز عوام کے ساتھ ادارہ کو تعلیمی میدان میں بہت نمایاں مقام پر لے جانے کے لیے ہمہ تن کوشاں ہیں اور ادارے کا تعمیری کام بھی جاری ہے۔

عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق سنی دارالعلوم محمدیہ، جیورگی میں باضابطہ اسکول کی بھی تعلیم ہوتی ہے جس میں مزیر بہتری لانے کے لیے اراکین شبانہ یوم کوشاں ہیں۔ آنے والے تعلیمی سالوں میں ادارہ تعلیم و تعمیر کے میدان میں بہت کچھ ترقی کرے گا ان شاء اللہ عزوجل معزز عوام سے اسی طرح اپنے اس محبوب ادارے کی تعاون فرماتے رہیں ۔

ادارہ ہذا کے ناظم اعلیٰ حضرت علامہ گلزار عالم رضوی نے بتایا کہ امسال سنی دارالعلوم محمدیہ جیورگی سے فارغ ہونے والے 6 طلبا جن کے سروں پر ملک و ملت کے مشاہیر علما و مشائخ کے ہاتھوں حفظ و قرات کی دستار باندھی جائے گی۔

ادارہ ہذا کے نظم و نسق اور تعلیمی میدان میں طلبا کو ہر ممکن سہولت فراہم کرانے کے لیے منیجنگ ٹیم ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اور بحسن و خوبی اس کو انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔

اللہ رب العزت ادارہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین

رپورٹ :
محمد اویس رضا قادری

سابق امام سادات اسماعیل شفیق مسجد و مدرس دارالعلوم ہذا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *