انجنیر ارمان الہدیٰ اعلی تعلیم کے لیے امریکہ روانہ

Spread the love

انجنیر ارمان الہدیٰ اعلی تعلیم کے لیے امریکہ روانہ

پٹنہ 16اگست (پریس ریلیز /عبدالرحیم برہولیاوی) ضلع ویشالی کے علمی خانوادہ ،خانوادہ ہدیٰ کے چشم وچراغ ،ماسٹر محمد عطاء الہدیٰ رحمانی کے فرزند اکبر، نامور عالم دین ،نائب ناظم امارت شرعیہ،ناظم وفاق المدارس الاسلامیہ و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی کے بھتیجا انجینیر ارمان الہدیٰ اپنے تحقیقی مقالہ کی تکمیل اور اعلی تعلیم کی غرض سے آج دہلی سے انڈیگو کی فلایٹ سے براہ استنبول امریکہ کے لیے روانہ ہوگیے،اس موقع سے اعز و اقرباء کی بڑی تعداد نے انہیں دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا،وہ نیو ہمپشائر یونیورسٹی (New Hampshire University U. S. A) میں پروفیسر افتخار اعظم کی نگرانی میں اپنا تحقیقی مقالہ پی ایچ ڈی کے لیے مکمل کرینگے

انکے مقالہ کا عنوان ہے _ ( Topic_Health monitoring of floating offshore wind turbines – PHD,University of New Hampshire in Durham,Nevada (USA)_ واضح ہوکہ خانوادہ ہدیٰ ویشالی ضلع کے نامور علمی خانوادوں میں سے ایک ہے۔اس خانوادہ میں دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے ۔اس خانوادہ میں دس حافظ قرآن،چار قاسمی عالم دین ،دو ندوی عالم ،دو مفتی،سات ایم اے،تین پی ایچ ڈی ہولڈر اور تین ڈاکٹر ہیں۔ اگر پیشہ وارانہ جایزہ لیں تو معلوم ہوگا کہ اسکول و مدرسہ ملاکر کل پندرہ اساتذہ تعلیم وتر بیت کے میدان میں بیش قیمت خدمات انجام دے رہے ہیں’اس خانوادہ کے سرپرست مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی صاحب کی ملی ،علمی ،تعلیمی اور فکری خدمات انتہائی وقیع ہیں،ادب تنقید اور صحافت کے میدان میں بھی ان کی ایک الگ اپنی شناخت و

پہچان ہے ملک ہندوستان ہی نہیں بیرون ملک میں بھی روزآنہ ان کے مزہبی، سیاسی، سماجی، ادبی مقالے، مضامین تبصرے کثرت سے شایع ہو رہے ہیں اور پڑھے بھی جارہے ہیں_ اللّٰہ رب العزت اس خانوادہ کو بری نظر اورشرور و فتن سے محفوظ رکھے اور خدمات کے دایرہ کو مزید وسعت بخشے. یہ اطلاع عبدالرحیم برہولیاوی بانی وایڈمن العزیز میڈیا سروسز نے دی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *