بدمزاجی انسانی رشتوں کے لیے زہر قاتل
از قلم : مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب نائب امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ بدمزاجی انسانی رشتوں کے لیے زہر قاتل
بدمزاجی انسانی رشتوں کے لیے زہر قاتل
امیر شریعت سادس حضرت مولانا سید نظام الدین صاحب ؒ فرمایا کرتے تھے کہ آپ کی صلاحیت بہت اچھی ہو، لیکن مزاج صحیح نہیں ہو تو لوگ آپ سے دور بھاگنے لگیں گے، بالکل اسی طرح جس طرح گُہمن سانپ کے لعل کے حصول کا خواہش مند ہر آدمی ہوتا ہے
لیکن اس کی جو پھُنکار ہوتی ہے اس سے ڈر کر آدمی اس کے قریب نہیں جاتا، اسی طرح با صلاحیت انسان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی خواہش ہوتی ہے،
لیکن اس کی بد مزاجی، بے قابو زبان اور بد اخلاقی کی وجہ سے انسان اس سے دوری بنائے رکھنے میں عافیت سمجھتا ہے، تاکہ وہ عزت نفس کے ساتھ جی سکے، جو لوگ بد مزاجوں سے قربت رکھتے ہیں، وہ کبھی بھی ذلیل ہو سکتے ہیں اور ان میں بے غیرتی کے جراثیم تیزی سے پروان چڑھنے لگتے ہیں۔
نفسیات کی زبان میں ایسے لوگوں کو’’ ٹیکسک رویہ ‘‘کا انسان کہا جاتا ہے، اس رویہ میں صرف بُرے تجربات ہی شامل نہیں ہوتے، کچھ ایسے معاملات بھی ہو تے ہیں، جنہیں آپ معمولی سمجھ کر گزر جاتے ہیں
لیکن وہ آپ کے دل کے نہاں خانوں میں جگہ بنا لیتے ہیں، تحت الشعور میں دبی یہ چنگاریاں مایوسی اور تناؤ کی شکل میں باہر آکر دوسروں کو رسوا کرنے کا کام کرتی ہیں
اس لیے ایسے لوگوں کی شناخت کرکے انہیں اپنی زندگی سے نکال دینے میں ہی عافیت ہے ۔ اگر آپ ایسے لوگوں کو اپنی زندگی کا حصہ بناتے رہے تو اس کا بُرا اثر آپ کی خود اعتمادی پر پڑتا ہے
اگر آپ کسی بات کو سچ سمجھتے ہیں تو اسے سچ کہنے کا حوصلہ جٹائیے،ہمیشہ خاموش رہ جانا مسئلہ کا حل نہیں ہوتا ، کئی بار اہم معاملات پر اپنی رائے رکھنی بھی ضروری ہوتی ہے۔جیسا کہ معلوم ہے بد مزاجی ایک رویہ ہے
رویہ انسانی شخصیت کا بیان ہوتا ہے، برطانیہ کے سابق وزیر اعظم سرونسنٹ چرچل(۱۹۶۵-۱۹۷۴) کے مطابق رویہ ایک معمولی سی چیز ہے، لیکن انسانی شخصیت میں اس کی بڑی اہمیت ہے۔
رویہ کا انحصار بڑی حد تک انسان کے اپنے طرز فکر پر ہوتا ہے اگر وہ تکبر اور ترفع کا شکار ہے، ’’انا‘‘ کا اسیر ہے تو اس کے بدمزاج ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، ایسے لوگ اپنے رویہ پر قابو پانے میں ناکام ہوتے ہیں، وہ اگر زبان سے کچھ نہ بولیں تو ان کے چہرے بولنے لگتے ہیں، ان کی بد مزاجی کے آثار ان کے چہرے سے ظاہر ہونے لگتے ہیں
ایسے لوگوں پر جذباتی تاثر فوری طور پر غالب آجاتا ہے، ان کی شخصیت کی سب سے بڑی کمزوری ان کی انفعالیت ہوتی ہے، ایسا شخص اخلاق عادات کے اعتبار سے مضبوط نہیں ہوتا
اپنا فائدہ نظر آئے تو کچھ بھی کر گذرتا ہے، انفعالیت دربار خداوندی میں تو اچھی چیز ہے، لیکن بندوں کی بارگاہ میں یہ شخصیت کی کمزوری کو نمایاں کرتا ہے۔ بد مزاجی ایک منفی رویہ ہے، اس رویہ کا عادی شخص دوسرے کے کاموں میں خامیاں نکالنے اور تنقید کرکے نفسیاتی تسکین حاصل کرتا ہے۔
بد مزاج آدمی کا رویہ دھمکی آمیز بھی ہو سکتا ہے، وہ آپ کو نقصان پہونچانے کے درپے بھی ہو سکتا ہے، اس کے باوجودیہ یاد رکھنا چاہیے کہ بد مزاجی فطرت نہیں ہے
جسے بدلا نہ جا سکے، یہ ایک چال چلن ہے، جسے مثبت رویہ اور صحیح سوچ کے ذریعہ بدلا جا سکتا ہے، اپنی سوچ کو مثبت اور غیر ضروری اندیشوں کے خول سے باہر لائیے
دوسروں کا اکرام واحترام کیجئے، ان کی باتوں کو غور سے سنئے اور جو درست ہوں ان کو اہمیت دیجیے اور اس پرعمل کیجئے، بد مزاجی ختم ہوجائے گی، لیکن اگر کوئی شخص ہٹلر اور مسولنی کی طرح ڈِکٹیٹر بن کر بد مزاجی ختم کر نا چاہے تو یہ ناممکن العمل ہے، اس کا علاج صرف رویوں میں تبدیلی ہے۔
رویے مثبت ہوں گے تو بد مزاجی ختم ہوگی، منفی ہوں گے تو تبدیلی کبھی نہیں آئے گی،رویوں کی تبدیلی کا یہ کام بد مزاج شخص خود بھی کر سکتا ہے اور خارجی دباؤ سے بھی بد مزاجی ختم ہو سکتی ہے
یہ خارجی دباؤ کئی قسم کے ہو سکتے ہیں، جن کا انتخاب حالات اور ماحول کے اعتبار سے کیا جا سکتا ہے، ان میں سے ایک یہ ہے کہ بد مزاج شخص کے اندر سے تکبر کو نکالنے کی کوشش کی جائے
اللہ کی بڑائی کا استحضار اذان واقامت کے کلمات کا جواب بھی اللہ کی بڑائی کے تصور کو ذہن نشیں کرنے میں بہت معاون ہوتا ہے، بد مزاج شخص کے ذہن میں اگر یہ بات بٹھادی جائے کہ تم بڑے نہیں ہ
، اللہ بڑا ہے اور واقعہ یہ ہے کہ عہدے مناصب کی بلندی پر پہونچنے کے باوجود تم سب محتاج ہو، بے نیاز ذات صرف اللہ کی ہے تو بد مزاجی دور ہوجائے گی، اور لوگ بد مزاج کی بد مزاجی سے محفوظ ہوجائیں گے۔
انفرادی زندگی سے الگ ہو کر اگر ہم اجتماعی تنظیموں اور اداروں کی بات کریں اور اس پر کوئی بد مزاج شخص کا تسلط ہو تو اس کی بدمزاجی کے اثرات اجتماعی نظام پر پڑتے ہیں، اور اداروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے
شریعت نے اسی وجہ سے اجتماعی کاموں میں خصوصیت کے ساتھ مشورے پر زور دیا ہے، وَشَاوِرْ ھُم فِی الاَمْر، وَامُرْھُم شُوْرَی بَیْنَھُم‘‘ کا حکم اسی نقصان سے بچنے کے لیے ہے
اس پر جس قدر مضبوطی سے عمل ہوگا فرد کی اصلاح بھی ہوگی اور اجتماعی تقاضوں پر بھی عمل کیا جا سکے گا۔بد مزاج شخص کے دل میں سختی ہوتی ہے، اس کا دل اسی کے سامنے نرم ہوتا ہے جس سے اس کا کوئی مفاد وابستہ ہو یا اسے نقصان کا خطرہ ہو یعنی ’’جلب منفعت‘‘ اور’’ دفع مضرت‘‘ اس کی زندگی کا نصب العین ہوجاتا ہے
وہ اگر کسی کے سامنے سرنگوں ہوتا ہے تو نفع کا حصول مد نظر ہوتا ہے یا نقصان سے بچنا ، اس کے علاوہ وہ دوسروں کو اپنی بد مزاجی سے محروم کرتا رہتا ہے، ایسے بد مزاج شخص کا اکرام کوئی دل سے نہیں کرتا؛ بلکہ اس کی مضرت رسانی کے خوف اور ڈر سے کرتا ہے
اسی کو حدیث میں یُکْرَمُ الرجُلُ مَخَافۃَ شَرِّہِ سے تعبیر کیا گیا ہے اور جب معاملہ یہاں تک پہونچ جائے تو حدیث میں مسلسل اور متواتر مصائب کے نزول کی بات کہی گئی ہے، بالکل اسی طرح جس طرح دھاگہ ٹوٹ جانے سے تسبیح کے دانے مسلسل گرنے لگتے ہیں۔
بد مزاج لوگوں کے ساتھ خود بد مزاج بن جانا صحیح نہیں ہے، اس سے آپ کی سوچ منفی بنتی ہے اور یہ آپ کے لیے پریشانی کا باعث ہوا کرتی ہے، ان حالات میں قرآنی ہدایات ’’ادفع بالتی ھی احسن‘‘ یعنی خوش اسلوبی سے معاملات کو ٹالنے کی ہے
ایسے لوگوں کو معاف کر دینا یا انہیں محبت کے ذریعہ قریب کرنا بھی ایک حل ہے، بعض لوگوں کی رائے ہے کہ اگر آپ کے اندر قوت بر داشت ہے تو صبر بھی کر سکتے ہیں۔
لیکن یہ بد مزاج شخص کے لیے دوا کا نہیں مرض بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔
ماہر نفسیات نے اس بات کی صراحت کی ہے کہ بد مزاجی کی بڑی وجہ دوسروں پر غالب آنے کی بے جا ہوس ہوتی ہے ، بد مزاج آدمی اپنی زور دار آواز اور بُرا بھلا کہہ کر دوسروں کو مغلوب کرنا چاہتا ہے، عام طور پر سا منے والا چوں کہ بد مزاج نہیں ہوتا
اس لیے وہ خاموش رہ جاتا ہے، جس سے بد مزاج انسان کاحوصلہ بڑھتا ہے، وہ اپنی منوانے پر مصر ہوتا ہے۔ آپ ایسے لوگوں کی بات مانتے مانتے اپنی شخصیت کھو دیتے ہیں،ا ٓپ کی فکر اور سوچ بھی کہیں گم ہوجاتی ہے
اور آپ کا شمار ان لوگوں میں ہونے لگتا ہے؛ جس کی کوئی اپنی فکر نہیں ہوتی ۔آپ کی خاموشی کو لوگ آپ کی بزدلی سے بھی تعبیر کر سکتے ہیں۔
اپنی شخصیت کی حفاظت کے لیے دباؤ کے اس ماحول سے نکلنا بھی ضروری ہے، ورنہ آپ دوسروں کی دیکھا دیکھی اور دباؤ میں بہت سارے غلط ، صحیح فیصلے لینے اور قبول کرنے پر مجبور ہوجائیں گے، ایسے موقع سے ضروری ہے کہ آپ جذبات میں نہ آئیں، پر سکون رہیں، کبھی کبھی ہنسی مذاق میں ٹال سکتے ہوں تو ٹال دیجئے
اپنی بات کھل کر رکھیے اور اپنے طرز عمل سے بتا دیجئے کہ عزت نفس میرے پاس بھی ہے اور مجھے اس کی حفاظت کرنی اچھی طرح آتی ہے ۔ بد مزاجی بد اخلاقی کا ایک حصہ ہے، اور بد اخلاقی شریعت میں انتہائی مذموم ہے۔ بدمزاجی کبھی تو خود پرستی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے
اور کبھی دوسروں کو حقیر سمجھنے کی وجہ سے، ایک اور وجہ اپنے مقصد اور منصوبوں میں ناکامی ہوا کرتی ہے، آپ نے اپنا ایک ہدف بنا رکھا ہے، اس ہدف تک پہونچنے میں اگر آپ ناکام ہوجاتے ہیں، یا اس میں تاخیر ہو رہی ہے تو آپ کے اندر بد مزاجی پیدا ہوجاتی ہے
بد مزاج آدمی کے پاس سر تو ہوتا ہے لیکن اس میں غور وفکر کرنے والا دماغ کمزور پڑ جاتا ہے، ایسے میں بد مزاج آدمی اندر ہی اندر جلتا رہتا ہے، سلگتا رہتا ہے، اس جلنے اور سلگنے کا نقصان دوسروں کو تو پہونچتا ہی ہے خود اس کی اپنی ذات کوبھی پہونچ جاتا ہے
ماچس کی تیلی کو آپ نے دیکھا ہے اس کے پاس سر ہوتا ہے، دماغ نہیں ہوتا اس لیے ذراسی رگڑ سے جل اٹھتا ہے اور اپنے جسم کو خاکستر کر دیتا ہے، بد مزاج آدمی کا دیر سویر یہی حال ہوتا ہے۔
بدمزاجی اپنے ساتھ بہت سارے منفی رویوں کو بھی ساتھ لاتی ہے، بد مزاجی کی وجہ سے حسد ، جلن ، بغض وعداوت، چغل خوری وغیرہ انسانی زندگی میں گھر کر لیتے ہیں، یہ رویہ انسانی رشتوں کے لیے زہر قاتل ہوتا ہے۔
اس کا علاج اپنے رویے میں تبدیلی ہے، جب تک رویوں میں تبدیلی نہیں آئے گی ، بدمزاجی ختم نہیں ہوگی۔
تحریر: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
نائب امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ
Pingback: دم توڑتی جمہوریت ⋆ اردو دنیا از : مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: شراب ام الخبائث ⋆ اردو دنیا از : مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: ہمیں اپنا محاسبہ کرنا چاہیے ⋆ اردو دنیا ⋆ تحریر: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: امارت شرعیہ کی دینی تعلیمی پالیسی ⋆ اردو دنیا ⋆ از : مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: بھارت میں تاریخ بدلنے کی مہم ⋆ اردو دنیا ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: ہر حال میں شکر گذاری لازم ہے ⋆ از: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: اسلامی شعار ہے حجاب اس کے خلاف پروپیگنڈہ ناقابل برداشت ⋆ اردو دنیا ⋆ آل انڈیا امامس کونسل
Pingback: بھارت کا عام بجٹ حاشیہ پرعوام ⋆ اردو دنیا ⋆ تحریر: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: بنیادی دینی تعلیم کے سا تھ معیا ری عصری تعلیم ہما را امتیاز ⋆ مفتی محمد ثنا ء الہدی قاسمی
Pingback: خود کفیل نظام مکاتب کو رائج کیجئے ⋆ اردو دنیا ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: امارت شرعیہ کی عصری تعلیمی پالیسی ⋆ اردو دنیا ⋆ از : مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: اجتماعی کاموں میں زبان ودل کی نرمی اورسمع وطاعت ضروری ⋆ از : محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: قرآن کریم صحت کے ساتھ پڑھنا پڑھانا دین کی بڑی ضرورت ⋆ اردو دنیا مفتی ثناءالہدیٰ قاسمی
Pingback: دین سے دوری ⋆ اردو دنیا ⋆ از :مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: ذاکر حسین فاؤنڈیشن نے مدر ٹریسا ایوارڈ سے نوازا ⋆ اردو دنیا ⋆ رپورٹ
Pingback: سول سروسز کی آسامیوں میں اضافہ اب ہوگا سخت مقابلہ ⋆ اردو دنیا ⋆ اہم خبر
Pingback: تحفۃ الافادات فی شرح مقدمہ مشکوٰۃ ⋆ اردو دنیا ⋆ مبصر: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: با کمال صحافی کمال خان ⋆ اردو دنیا ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: نشہ کا کھیل اور شراب بندی ⋆ اردو دنیا ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: ہمیں اپنی ترجیحات طے کرنی چاہیے ⋆ اردو دنیا ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: ہماری خانگی زندگی اور بچوں کی ذہنی نشو ونما ⋆ اردو دنیا ⋆ از: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: اردو صحافت دو سو سال کا تاریخی سفر ⋆ اردو دنیا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: عیادت ہم دردی غم گساری اور دل جوئی کا نبوی طریقہ ⋆ اردو دنیا
Pingback: وزیرمکیش سہنی کی چھٹی ⋆ اردو دنیا ⋆ از :مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: پُر امن زندگی ⋆ اردو دنیا ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: رمضان المبارک پیغام مؤمنوں کے لیے رحمتوں کا ہے ⋆ اردو دنیا ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی اور آوازۂ لفظ و بیاں ⋆ اردو دنیا ⋆ مبصر : فخرالدین عارفی
Pingback: روزگار کے موقعوں کی تلاش ⋆ اردو دنیا ⋆ از قلم : مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: رشتوں کی پہچان ⋆ اردو دنیا ⋆ تحریر: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: بچوں کی کتابیں تعارف وتذکر ہ ⋆ اردو دنیا ⋆ مبصر: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: بہار میں اسکولوں کی صورت حال ⋆ اردو دنیا ⋆ از : مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: سری لنکا دیکھو مجھے جو دیدۂ عبرت نگاہ ہو ⋆ اردو دنیا تحریر: مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی
Pingback: مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی میری نظر میں ⋆ اردو دنیا ⋆ محمدامام الدین ندوی
Pingback: وطن کی فکر کرو لوگو ⋆ اردو دنیا ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: یو پی ایس سی امتحان کے نتائج ⋆ اردو دنیا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: تحفظ دین وقت کی بڑی ضرورت ⋆ اردو دنیا از : مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: سال نوکی آمد مرحبا ⋆ اردو دنیا
Pingback: حج عشق الٰہی کا مظہر اور ایک جامع عبادت ⋆ اردو دنیا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: ڈاکٹر سرور عالم ندوی کی کتاب سیرت نبوی کے نایاب گوشے ⋆ ڈاکٹر نور السلام ندوی
Pingback: آوازۂ لفظ و بیاں ایک مطالعہ ⋆ اردو دنیا ⋆ ڈاکٹر احسان عالم
Pingback: آزادی کے بعد بہار کے اردو ادبی رسائل ⋆ اردو دنیا مبصر : فخرالدین عارفی
Pingback: علاج بالتدبیر ⋆ اردو دنیا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: آزادی کے بعد بہار کے اردو ادبی رسائل ⋆ اردو دنیا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: مادرری زبان میں پیشہ ورانہ تعلیم ⋆ اردو دنیا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: ڈاک کا دم توڑتا نظام ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: مکتوب اور مراسلہ نگاری کی روایت ⋆ اردو دنیا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: فائیو جی نیٹ ورک ⋆ اردو دنیا
Pingback: یادوں کے چراغ ڈاکٹر محمد نجات اللہ صدیقی ⋆ اردو دنیا مفتی محمد ثنائ الہدیٰ قاسمی
Pingback: بدعتی کا کوئی عمل قبول نہیں ⋆ اردو دنیا شمشیر عالم مظاہری دربھنگوی
Pingback: جمعیۃ علما ہند نے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے ⋆ اردو دنیا
Pingback: سنیاس سے اقتدار تک ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: موبائل کی دنیا ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: عمرہ کی ادائیگی لمحہ بلمحہ دم بدم ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی