اسلامی شعار ہے حجاب اس کے خلاف پروپیگنڈہ ناقابل برداشت

Spread the love

اسلامی شعار ہے حجاب اس کے خلاف پروپیگنڈہ ناقابل برداشت باحجاب طالبات پر حملہ آور سنگھ کے پروردہ غنڈوں کے خلاف عدالت کرے فوری کارروائی : آل انڈیا امامس کونسل

اسلامی شعار ہے حجاب اس کے خلاف پروپیگنڈہ ناقابل برداشت

یہ آر ایس ایس اور سنگھ پریوار کی اقلیتوں کے خلاف خطرناک سازش

نئی دہلی(اسٹاف رپورٹر)آل انڈیا امامس کونسل کی نیشنل سیکریٹریٹ نے کرناٹک میں پچھلے کئی دنوں سے چل رہی حجاب سے متعلق کشیدگی کو آر ایس ایس اور سنگھ پریوار کی اقلیتوں کے خلاف خطرناک سازش قرار دیتے ہوے کہا کہ 2014 میں وکاس کے نام پر بنائی گئی بی جے پی حکومت کے ذریعے عوام کو مسلسل دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ 2019 میں بی جے پی نے ملک کو تعمیر و ترقی کا جھوٹا خواب دکھا کر عوام سے ووٹ حاصل کیا اور حکومت بن جانے کے بعد ہندوتوا کی راہ پر چل پڑی۔

خوف و دہشت کے ساتھ مسلسل جانی و مالی نقصان نے عوام میں بی جے پی حکومت کے خلاف زبردست بے چینی پیدا کر دیا ہے۔سیکریٹریٹ کمیٹی کا ماننا ہے کہ بی جے پی حکومت ملک، عوام اور دستور سے بڑھ کر “ہندوتوا ایجنڈے” پر کام کر رہی ہے۔

اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیزی، علی الاعلان قتل عام کی دھمکی، ماب لنچنگ، داڑھی، برقع، اذان، دینی تعلیم اور اسلامی نام کے خلاف آئے دن پیش آرہے واقعات اس کی شہادت دیتے ہیں، اسی کا ایک حصہ کرناٹک کے کالجوں میں حجاب سے متعلق مجرمانہ پروپیگنڈہ بھی ہے۔

آر ایس ایس کے ماتحت تربیت یافتہ اے بی وی پی کے تشدد پسند عناصر کا مسلم طالبات پر حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوے اسے انتہائی مجرمانہ سرگرمی قرار دیا ہے۔

سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں پرنسپل، ٹیچر اور اسٹوڈنٹس کا نظریاتی تنگ نظری کا مظاہرہ کرنا نسلوں کے مستقبل کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ ایسے عناصر کو سرکاری نوکریوں پر بحال رکھنا مستقبل میں انتہائی مضر اثرات پیدا کریں گے۔

اس لیے ایسے پرنسپل، ٹیچر اور اسٹوڈنٹس پر فوری قانونی کارروائی نہایت ضروری ہے۔

چناں چہ آل انڈیا امامس کونسل کی نیشنل سیکریٹریٹ حکومت اور عدالت سے مطالبہ کرتی ہے کہ حالات پر قابو پانے کے لیے سرکاری اداروں میں بیٹھ کر نفرت پھیلانے والے عناصر کو فوری طور پر نوکریوں سے برطرف کیا ‌جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کیا جائے

اور تمام جمہوریت پسند اور انصاف دوست بھارتیوں سے اپیل کرتی ہے کہ

۔”سنگھ پریوار اور بی جے پی حکومت کی اقلیت اور ملک مخالف ایجنڈوں کے خلاف مضبوط آواز بلند کریں اور کرناٹکا حکومت اور عدالت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان سنگھی طلبہ کے پیچھے کام کرنے والی طاقتوں کو ڈھونڈ کر انہیں قرار واقعی سزا دے”۔

اسی کے ساتھ آل انڈیا امامس کونسل کی نیشنل سیکریٹریٹ نے اپنے حقوق کے لیے استقامت کے ساتھ کھڑی رہنے والی طالبات اور ملک کی بیٹیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تمام مظلومین کے لیے آئیڈیل قرار دیا۔

ان مضامین کو بھی پڑھیں

امارت شرعیہ کی دینی تعلیمی پالیسی

 بدمزاجی انسانی رشتوں کے لیے زہر قاتل

  تذکرہ مشاہیرادب مشرقی مگدھ

ادب کو اعلیٰ اخلاقی اقدارکے فروغ کا ذریعہ ہونا چاہیے

تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ 

 اسقاط حمل میں کمی

 وزیر اعظم کی سیکوریٹی

ہمارے لیے آئیڈیل کون ہیں ؟ 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *