ذاکر حسین فاؤنڈیشن نے مدر ٹریسا ایوارڈ سے نوازا
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اسکالر کو ذاکر حسین فاؤنڈیشن نے مدر ٹریسا ایوارڈ سے نوازا
بیگو سراءے 19 فروری (پریس ریلیز) ڈاکٹر ذاکر حسین فاؤنڈیشن کا سالانہ اجلاس بروز اتوار نہایت تزک و احتشام کے ساتھ میرس روڈ پر واقع ہوٹل لیمن ٹری میں منایا گیا
جس میں فاؤنڈیشن کی انیسویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں نفسیات اور ذہنی صحت جیسے مختلف شعبوں میں سو سے زائد کارکنان کو انعام و اعزازات سے نوازا گیا اس موقع پر ذاکر حسین فاؤنڈیشن کے تمام اراکین موجود تھے
مہمان خصوصی پروفیسر پرویز مسرت وائس چانسلر انٹیگرل یونیورسٹی لکھنؤ، پروفیسر سفیان بیگ پرنسپل ذاکر حسین کالج، پروفیسر اسلم پرویز سابق وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، پروفیسر راشد نہال، پروفیسر ریحان خان پرو وائس چانسلر دلی کوشل اودھمتا یونیورسٹی
پروفیسر شاہد پرنسپل جواہر لعل نہرو چکستا کالج.واضح ہو کہ محمد شہباز حسین علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے الیکٹرانکس انجینئرنگ کے شعبے میں پی ایچ ڈی کے طالب علم ہیں، جناب پروفیسر محمد حسن صاحب کے اشراف میں اپنے پی ایچ ڈی مقالے کو تیار کر رہے ہیں
موصوف بیگوسرائے ضلع کے بلیا انومنڈل کے صالح چک پنچایت کے رہنے والے ہیں اور الحاج محمد برکت حسین کے فرزند ہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات بھی انجام دینے میں کافی متحرک رہتے ہیں لاک ڈاؤن کے اس مصیبت زدہ دور میں جہاں مسافروں کو نئے نئے مشکلات کا سامنا کر پڑ رہا تھا وہیں مسافروں کی امداد و تعاون کرنے والے گمنام لوگوں کی کمی نہیں ہے ایسی ہی ایک مثال نیو دہلی سے میزورم جا رہی شارمک اسپیشل ٹرین میں سوار مسافر مزدوروں کے ساتھ پیش آیا تھا
در اصل کرونا کے پہلے لاؤکڈاؤن کے وقت ایک شارمک اسپیشل ٹرین دلی سے میزورم جا رہی تھی. بیگوسرائے ضلع میں برونی کٹیہار ریلکھنڈ کے لکھمنیا ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین رکی تو ریلوے کے کنارے واقع قصبہ گاؤں کے انسانیت نواز لوگ اور صالح چک کے نیک دل انسان محمد شہباز حسین کی ٹیم نے میزورم، بنگال، منی پور جیسے مشرقی صوبوں کے شارمک ٹرین کے مسافرین کو کھانے پینے کی اشیاء اور شیرخوار بچوں کے لیے دودھ کا بہتر انتظام کرایا تھا
ان گاؤں واسیوں کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے اس بہترین عمل کی تعریف پہلے ہی میزورم کے وزیر اعلیٰ جورانگ تھانگا، بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار، منی پور کے وزیر اعلی این بیرین سنگھ، سنجے کمار آئ اے ایس صدر شعبہ تعلیم، آئ ایف ایس آفیسر نندا، راجد کے با وقار نیتا سابق ایم ایل سی ڈاکٹر تنویر حسن، اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ پیما کھانڈو نے ٹیوٹر پر اس نیک عمل کی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہویے بیگوسرائے کے عوام کی تعریف کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا
اس سے پہلے انڈین ریلوے سینٹرل ڈویژن کے چیف اور میزورم کے وزیراعلیٰ جورام تھانگا نے خط لکھ کر سماجی کارکن محمد شہباز حسین سمیت صالح چک پنچایت اور قصبہ کی انسانیت نواز عوام کی تعریف و تحسین پیش کی تھی
انہوں نے کہا تھا کہ ایسے نوجوانوں کے رہتے ہوے انسانیت ہمیشہ زندہ رہے گی جتنے بھی خواتین و حضرات حوصلہ افزائی اور دعاؤں کے لیے اس موقع پر تشریف فرما تھے، شہباز حسین نے سبھی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا