محمد سراج اور گودی میڈیا

Spread the love

محمد سراج اور گودی میڈیا

مشرف شمسی

ایشیا کپ کے فائنل میں تقریبًا تنہا بھارتیہ کرکٹ ٹیم کے تیز گیندباز محمد سراج نے سری لنکا کو اسکے ہی زمین پر زمین بوس کر دیا ۔

سراج نے چھ وکٹ لیکر سری لنکا کو محض 50 رن پر پوری ٹیم کو آؤٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

حالاں کہ ایک دن پہلے بھارت کی ٹیم اپنے آخری سپر چار میں بنگلہ دیش سے شکست کھا گئی تھی ۔اور سری لنکا نے مضبوط پاکستانی کو اپنے آخری سپر چار میں شکست دی تھی۔لیکن فائنل کی جیت کی تشہیر جس طرح بھارتیہ میڈیا میں ہونی چاہیے بالکل نہیں ہوئی۔

کیوں کہ اس دن ملک میں کچھ بڑے ایونٹ ہو رہے تھے ۔میڈیا اسلئے بھی ایشیا کپ کے فائنل میں جیت کو توجیہ نہیں دی گئی کہ اس جیت کا تذکرہ کیا جاتا تو محمد سراج کا واہ واہ کیا جاتا جبکہ گودی میڈیا کبھی بھی مسلمانوں کو ہیرو بتانے سے گریز کرتی رہی ہے ۔

گودی میڈیا کا کام مسلمانوں سے نفرت پھیلانا رہا ہے اور ایشیا کپ کے فائنل میں ایک مسلمان نے چمتکار دیکھا دیا تھا ۔

ایشیا کپ ہمیشہ سے بھارت کا آسان نوالہ رہا ہے۔کیونکہ ایشیا کپ یا تو بھارت جیتتی ہے یا سری لنکا ۔پاکستان کا ریکارڈ ایشیا کپ میں کافی خراب رہا ہے ۔ایشیا کپ پاکستان ایک یا دو بار ہی جیت پائی ہے ۔

ایشیا کپ ورلڈ کپ کے مقابلے ایک چھوٹا ٹورنامنٹ ہے۔اور ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے اسی سال بھارت میں شروع ہو رہا ہے۔

بھارت کی ٹیم یعنی بھارت کی باؤلنگ اور بیٹنگ کافی بیلنس نظر آ رہی ہے ۔سبھی کھلاڑی فارم میں بھی نظر آ رہے ہیں ۔ساتھ ہی ورلڈ کپ بھارت کی سر زمین پر ہو رہا ہے تو اس کا فائدہ بھارتیہ کرکٹ ٹیم کو ضرور ہوگا۔

بھارت بطور میزبان 2012 میں مہیندر سنگھ دھونی کی قیادت میں ورلڈ کپ جیتا تھا ۔حالانکہ بھارت کے ساتھ ساتھ انگلینڈ اور آسٹریلیا بھی کافی مضبوط ٹیمیں ہیں۔

پاکستان بھی ایک مضبوط ٹیم نظر آ رہی ہے لیکن بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کوئی بھی بڑا ٹورنامنٹ جیتنے میں ناکام رہا ہے ۔

بابر اعظم کی جگہ ٹیم کا کپتان محمد سرفراز کو بنا دیا جاتا تو پاکستان فائنل تک بھی پہنچ سکتا تھا ۔

بھارت کے لیے روہت شرما کی قیادت میں ورلڈ کپ جیتنے کا سنہرا موقع ہے۔اگر بھارت یہ ورلڈ کپ جیتتا ہے تو تیسری بار بھارت ورلڈ کپ جیتے گا۔لیکن بھارتیہ میڈیا کو ذرا بھی بھارت سے لگاؤ ہے تو ہر ایک کھلاڑی کے پیچھے کھڑے رہیں ۔

کرکٹ میں کم سے کم ہندو مسلم اپنے ذہن میں نہ لائیں ۔تبھی ہر ایک کھلاڑی کا حوصلھ بڑھیگا۔ محمد سراج نے مین آف دی میچ کی جیتی رقم کولمبو کرکٹ گراؤنڈ کے گراؤنڈز مین کو دے دیا جو قابل تحسین ہے ۔

محمد سراج نے بڑا دل دکھایا لیکن ہم اپنے ملک کے لوگوں کو بھی اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ پوری طرح کھڑے رہنا ہے تاکہ کسی کو کمتری کا احساس نہیں ہو۔

ممبئی،میرا روڈموبائیل

9322674787

One thought on “محمد سراج اور گودی میڈیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *