تذکرہ مشاہیرادب مشرقی مگدھ
مبصر :مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی تذکرہ مشاہیرادب مشرقی مگدھ
تذکرہ مشاہیرادب مشرقی مگدھ
ابو الکلام رحمانی (ولادت ۲؍ اگست ۱۹۴۹ئ) بن عبد الجبار ونبیہ خاتون مرحومین کی جائے پیدائش تو یحیٰ پور شیخ پورہ ہے ، لیکن اب مستقل رہائش ۳/۲۱ مومن پور کولکاتہ میں ہے، تعلیم ایم اے تک پائی ہے
مطلب ہے کہ خاصے پڑھے لکھے قلم کار ہیں، تحقیقی مقالے، ناول ، افسانے، انشائیے اور مزاحیہ کالم اخبارات ورسائل میں چھپنے کے بعد کتابی شکل میں بھی محفوظ ہیں
روزنامہ آبشار کو لکاتہ میں ان کا مزاحیہ کا لم ’’تکلف بر طرف‘‘ اور ہفتہ وار ’’میرا ملک‘‘ کولکاتہ میں ’’گستاخی معاف‘‘ کے عنوان سے جو کالم مقبول ہوتے رہے وہ در اصل انہیں کے لکھے ہوئے ہیں، جسے انہوں نے ’’رحمانی‘‘ اور ’’میرا جوگن‘‘ کے نام سے اشاعت پذیر کروائے
اردو ادب کی جو خدمت انہوں نے کی ہے اس کے لیے بہار اردو اکیڈمی ، مغربی بنگال اردو اکیڈمی، ہولی برائٹ فاؤنڈیشن مٹیا برج، انجمن فکر جدید کولکاتہ وغیرہ نے انہیں انعامات واعزاز سے نوازا ہے
ان کے تحقیقی مضامین کے تین مجموعے تحریر وتذکرہ ، تحقیق وتلاش اور تذکرہ مشاہیر ادب – مشرقی مگدھ ۷۴۰ ۱؍ تا ۱۹۶۰ء منظر عام پر آکر دادتحقیق قارئین سے وصول کر چکے ہیں، اس سلسلے کی تیسری کتاب تذکرہ مشاہیر ادب – مشرقی مگدھ ابھی میرے سامنے ہے
یہ در اصل ابو الکلام رحمانی صاحب کا وہ تحقیقی مقالہ ہے جو انہوں نے پی اچ ڈی کے لیے پروفیسر ڈاکٹر عبد المنان صاحب کی نگرانی میں لکھا تھا، مقالہ بعض نا گزیر حالات کی وجہ سے یونیورسٹی سے سند قبول تو نہیں پا سکا
لیکن اس بہانے ایک اچھی تحقیقی وتاریخی کتاب ہمارے سامنے آگئی۔ شیخ پورہ اور مشرقی مگدھ کا یہ ادبی منظر نامہ ابو الکلام رحمانی صاحب کے ’’کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے‘‘ سے شروع ہو کر سید عبد الرحیم کی ’’منزل‘‘ پر ٹھہرتا موضوع کتاب تک پہونچتا ہے
حصہ نثر میں اکیس(۲۱) شخصیات پر تحقیق کی روشنی ڈالی گئی ہے، شہود عالم شہود نے ابو الکلام بحیثیت انشائیہ نگار کی حیثیت سے ابو الکلام رحمانی کی انشائیہ نگاری پر ’’بھولا بسرا‘‘ کے ذیل میں جوروشنی ڈالی ہے، اسے بھی آخر میں کتاب کا حصہ بنا دیا گیا،اس طرح پوری کتاب دو سو ترسٹھ (۲۶۳) صفحات پر مشتمل ہے ۔
صفحہ ۲۶۴ پر ڈاکٹر شاہ تحسین احمد کی تصویر احسان شناشی کے طور پر دی گئی ہے، کیونکہ وہ ابوالکلام رحمانی کے استاذ پروفیسر شاہ مقبول احمد پچنوی کے صاحب زادہ ہیں اور ان کا خصوصی عملی تعاون شامل رہا ہے
کتاب کے مندرجات سے یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ تعاون تحقیق میں رہا ہے ، یا اشاعت میں، اس کتاب کی ناشرہ فرخندہ عزمی کلام ہیں جو ابو الکلام رحمانی صاحب کی دختر نیک اختر ہیں، اور پیشہ معلمی سے وابستہ ہیں۔مگدھ کا اطلاق ایک زمانہ میں پورے جنوبی بہار پر ہوا کرتا تھا، یہ علاقہ انتہائی مردم خیز رہاہے
کیوں کہ اسی علاقہ میں دِسنہ ، استھانواں، ہرگاواں، گیلان، بہار شریف، اور نالندہ واقع ہے، جگر کی زبان میں کہیں تو سجدہ طلب راہ کا ہرذرہ لگتا ہے اور جدھر سے گذر جائیے وہ کوچہ جاناں کے حدود میں معلوم ہوتا ہے۔
اس علاقہ کی کئی نامور شخصیات پر تفصیلی کام ہوا تھا، لیکن آفتاب علم وفن کے ساتھ کئی ذرات تھے ، جو بعد میں ذرہ سے آفتاب بن گئے، ضرورت تھی کہ ان حضرات کے تذکرے بھی محفوظ ہوجائیں، تاکہ آئندہ نسلوں کے لیے وہ مشعل راہ بن سکیں۔
ابو الکلام رحمانی کے مقدر میں اللہ رب العزت نے یہ کام رکھا تھا اور انہوں نے طویل محنت کے بعد اس کام کو مکمل کر دیا ۔
یہ کتاب شیخ پورہ اور مشرقی مگدھ کے ادبی منظرنامہ کے دوسرے حصہ اور باب سوم سے شروع ہوتی ہے ، اس مقالہ کا پہلا حصہ ’’تذکرہ مشاہیر ادب شیخ پورہ ‘‘ کے عنوان سے ۲۰۰۵ء میں چھپی تھی، جو میری نظر سے نہیں گذری
مشرقی مگدھ کے ادبی منظرنامہ کے حوالہ سے اس علاقہ کی ادبی قدر وقیمت عصری تقاضے ، عظیم آباداسکول کے اثرات کا ذکر کرکے باب سوم کو لپیٹ دیا گیا، اس کتاب کے چوتھے باب میں شیخ پورہ اور مشرقی مگدھ کی نثر نگاری کی اہم خصوصیات پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔
تحقیق کا عمل چیونٹی کے منہ سے دانہ دانہ جمع کرنے کا عمل ہے، اس کام میں جو پریشانی ہوتی ہے اور کرب جھیلنا پڑتا ہے اسے کچھ وہی لگ سمجھ سکتے ہیں
جنہوں نے اس وادیٔ پُرخار میں کبھی قدم رکھا ہو، اس اعتبار سے جناب ابو الکلام رحمانی صاحب کی یہ کتاب قابل قدر بھی ہے اور لائق تحسین بھی، ان کے اندر قوت اخذ بھی ہے اور طاقت عطا بھی، اور پھر سید عبد الرحیم صاحب جیسا دست راست ان کو حاصل ہے اس لیے یہ کام اور بھی وقیع ہو گیا ہے۔
تبصرہ نگار عموما خوگر مدح ہوتا ہے، لیکن اس کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ان کمیوں اور کوتاہیوں کا بھی ذکر کردے جو اس نے دوران مطالعہ پایا
چناں چہ ان میں سے ایک یہ ہے کہ جن ادبا وشعرا کی تاریخ ولادت ووفات تک یقینی رسائی نہیں ہو سکی ان کی زمانی تعیین بیسویں صدی کا اول نصف یا نصف ثانی لکھ کرکی گئی ہے ، کئی شعراء وادباء کی تاریخ ولادت ورحلت کا ذکر نہیں کیا گیا ہے ، کئی میں ولادت کا ذکر ہے تو وفات غائب اور کہیں وفات کا ذکر ہے تو ولادت غائب ، ایسا کم لوگوں میں ہے
لیکن ہے، تذکرہ میں تاریخ ولادت ورحلت کا ذکر نہ ہو تو مضمون کے دُم بریدہ اور نا قص ہونے کا احساس ہوتا ہے، اہل علم کے نزدیک یہ تحقیق کا نقص سمجھا جاتا ہے
اس تحقیقی کتاب میں یہ نقص کھلتا ہے، کتاب کے سر ورق پر بارہ گاواں ومضافات کا نقشہ دیا گیا ہے جو معلوماتی اور گاؤں کی مکانی حیثیت کو سمجھنے مین معاون ہے، اس کتاب پر نظر ثانی وترتیب کا کام سید عبد الرحیم نے کیا ہے، ان کی محنت بھی قابل ستائش ہے۔
اصلا کتاب کی طباعت ۲۰۱۴ء میں ہوئی، ہم تک تبصرہ کے لیے دیرمیں پہونچی کتاب ڈائمنڈ آرٹ پریس کولکاتہ سے چھپی ہے، قیمت پانچ سو روپے دو سو چونسٹھ صفحات کے لیے بہت زائد ہے
یوں بھی اردو کے قاری کی قوت خرید کم ہوتی ہے، بی ۳/ ۲۱ مومن پور روڈ کولکاتہ اور راپتی اپارٹمنٹ ۴۹ ڈنٹ مسن روڈ کولکاتہ ۲۳ سے حاصل کر سکتے ہیں، جن لوگوں کو علاقہ کی تاریخ ، تہذیب اورادبی خدمات کے جاننے کا شوق ہو ان کے لیے یہ کتاب بڑا علمی ذخیرہ ہے۔
تبصرہ نگار : مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ
ان مضامین کو بھی پڑھیں
ادب کو اعلیٰ اخلاقی اقدارکے فروغ کا ذریعہ ہونا چاہیے
ہندوستان کی آزادی اور علامہ فضل حق خیر آبادی
مذہبی مخلوط کلچر غیرت دین کا غارت گر
عورتوں کی تعلیم اور روشن کے خیالوں کے الزامات
۔ 1979 سے 2021 تک کی آسام کے مختصر روداد
کسان بل واپس ہوسکتا ہے تو سی اے اے اور این آر سی بل کیوں نہیں
ہندی میں مضامین کے لیے کلک کریں
Pingback: بدمزاجی انسانی رشتوں کے لیے زہر قاتل ⋆ اردو دنیا از : مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: نوجوانوں کی معاشی پریشانیوں کوکیسے دورکیا جائے ⋆ اردو دنیا ⋆ از قلم : مفتی قیام الدین قاسمی
Pingback: شراب ام الخبائث ⋆ اردو دنیا از : مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: امارت شرعیہ کی دینی تعلیمی پالیسی ⋆ اردو دنیا ⋆ از : مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: زاویۂ نظر کی آگہی میرے مطالعہ کی روشنی میں ⋆ تبصرہ نگار : عبدالرحیم برہولیاوی
Pingback: ازدواجی زندگی ایک تاثر ⋆ اردو دنیا از قلم : انوارالحسن وسطوی
Pingback: نقوش آگہی ⋆ اردو دنیا ⋆ تبصرہ نگار : مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: تنقید پارے ⋆ اردو دنیا ⋆ مبصر : مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: اجتماعی کاموں میں زبان ودل کی نرمی اورسمع وطاعت ضروری ⋆ از : محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: وزیرمکیش سہنی کی چھٹی ⋆ اردو دنیا ⋆ از :مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی اور آوازۂ لفظ و بیاں ⋆ اردو دنیا ⋆ مبصر : فخرالدین عارفی
Pingback: روزگار کے موقعوں کی تلاش ⋆ اردو دنیا ⋆ از قلم : مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: انسان کے فطری تقاضے ⋆ اردو دنیا ⋆ از قلم : مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: بہار میں اسکولوں کی صورت حال ⋆ اردو دنیا ⋆ از : مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: جسم فروشی پر عدالت کا فیصلہ ⋆ اردو دنیا ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: ملازمتوں کے وعدے ⋆ اردو دنیا از : مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: زیارت حرمین شریفین ⋆ اردو دنیا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: سال نوکی آمد مرحبا ⋆ اردو دنیا
Pingback: بند آنکھ سے دیکھ تماشا دنیا کا ⋆ اردو دنیا محمد طاہر ندوی
Pingback: ڈاکٹر سرور عالم ندوی کی کتاب سیرت نبوی کے نایاب گوشے ⋆ ڈاکٹر نور السلام ندوی
Pingback: آزادی کے بعد بہار کے اردو ادبی رسائل ⋆ اردو دنیا مبصر : فخرالدین عارفی
Pingback: آزادی کے بعد بہار کے اردو ادبی رسائل ⋆ اردو دنیا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: مادرری زبان میں پیشہ ورانہ تعلیم ⋆ اردو دنیا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: ڈاک کا دم توڑتا نظام ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: مکتوب اور مراسلہ نگاری کی روایت ⋆ اردو دنیا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: بدعتی کا کوئی عمل قبول نہیں ⋆ اردو دنیا شمشیر عالم مظاہری دربھنگوی
Pingback: جمعیۃ علما ہند نے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے ⋆ اردو دنیا
Pingback: سنیاس سے اقتدار تک ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: اسپتال سے جیل تک ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی