بھاگل پور میں مختلف ثقافتی پروگرام منعقد ہوگا
بھاگل پور میں مختلف ثقافتی پروگرام منعقد ہوگا
بھاگل پور 22 دسمبر2022
سانسکرتک سمنوے سمیتی ، بھاگل پور کے ذریعہ ہر سال یکم جنوری کو ، مقامی سینڈیس کمپاؤنڈ میں مختلف ثقافتی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں ۔
آئندہ یکم جنوری کے پروگرام کے لیے آج دن میں سمیتی کی میٹینگ ،سینڈیس کمپاؤنڈ میں جناب رام شرن کی صدارت میں ہوئی ۔
طے کیا گیا کہ قبل کے مقام پر ہی اس سال بھی پروگرام منعقد ہوگا ، جس میں ڈرامہ ، گیت ، کویتا ، شاعری کے ساتھ بچوں کے لیے ڈرائینگ ،کرافٹ، کھیل کود کے متعدد پروگرام منعقد ہوں گے۔
کتابوں اور آرٹ اینڈ کرافٹس کی نمائش وغیرہ بھی ہوگی۔اس میلہ کا موضوع ،، مشترکہ ثقافت ، مشترکہ وراثت ،، ہوگا۔
اس میں پروگرام کا آغاز دن کے 11 بجے ہوگا۔ اس ثقافتی میلہ کو کام یاب بنانے میں پریدھی ، اپٹا،آلیۓ،تال نرتیہ سنستھان،ایکتا ناٹیہ منچ ، گاندھی شانتی پرتیسٹھان ، مادھیم ، انجمن باغ و بہار،رنگ گرام ،بنگالی سماج،دیشا گرامین منچ وغیرہ تقریباً دو درجن ثقافتی تنظیم سرگرم ہیں۔
صفالی یوا کلب کی جانب سے بچوں کے لیے دیش بھکتی گیت ، اسپورٹس ، تقریر وغیرہ کے مقابلے ہوں گے۔
نشست میں شری رام کشور،راجیش جھا،سنجیو کمار دیپو،ڈاکٹر حبیب مرشد خاں ،شویتا بھارتی،ارجن شرما،گوتم کمار،اجول گھوش،اکرام حسین شاد،میتھلیش کمار ،کومل ، ادے ، راہل ، منوج کمار وغیرہ نے مشورے میں حصہ لیا ۔
ادے جی نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ ، نگر نگم اور اسمارٹ سیٹی کمیٹی کو مطلع کر دیا گیاہے۔ راہل راج نے شکریہ ادا کیا۔
Pingback: انجمن باغ و بہار میں یاد کیے گئے با ل ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ یافتہ ⋆