جمعیۃ علما ہند نے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے

Spread the love

جمعیۃ علما ہند نے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے

جمعیۃ علما ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے ملک کے ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ مولانا نے کہا کہ جمعیۃ علما ہند (ارشد مدنی پبلک ٹرسٹ تعلیمی امدادی فنڈ اور مولانا حسین احمد مدنی چیریٹیبل ٹرسٹ) اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے میدان میں ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد کرے گی۔


جمعیۃ علما ہند کے سربراہ مولانا سید ارشد مدنی کی طرف سے ہفتہ کو جمعیۃ علما ہند کے مرکزی دفتر دہلی سے جاری کردہ اعلامیہ میں تعلیمی سال 23-2022 کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ “قوم کے ان ہونہار ضرورت مند اور مستحق طلبہ وطالبا سے مالی اعانت کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں

جو کسی سرکاری معروف ادارے میں انجینئرنگ، میڈیکل، ایجوکیشن، جرنلز م یا کسی بھی ٹیکنکل پروفیشنل تربیتی کورس میں زیر تعلیم ہوں اور گزشتہ سال کے امتحان میں کم از کم 70 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں اور مالی دشواری کی بنا پر اس کی تکمیل پر قدرت نہ رکھتے ہوں۔

اعانت کے امیدوار مجوز و درخواست فارم پر کر کے صرف بذریعہ ڈاک 9 جنوری 2023 تک دفتر جمعیۃ علما ہند میں جمع کرائیں۔
درخواست کا فارم جمعیۃ علماہند کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لو ڈکریں۔
۔(1) میرٹ کی بنیاد پر مختلت کو رسز کے طلبا کو مناسب امداد دی جائے گی
۔(2) اسکالرشپ کے متعلق سبھی امور میں ذمہ داروں کا فیصلہ آخری ہوگا۔


یہاں کلک کر کے ڈاؤنلوڈ کریں در خواست فارم
Click for download form:

اس پتہ پر بھیجیں۔
JAMIAT ULAMA-I-HIND (Arshad Madani) Public Trust Taleemi Imdadi Fund
1, BAHADUR SHAH ZAFAR MARG, NEW DELHI-110002
E-mail:-imdadifund@gmail,com
Ph.:011-23233547

 بدمزاجی انسانی رشتوں کے لیے زہر قاتل

  تذکرہ مشاہیرادب مشرقی مگدھ

ادب کو اعلیٰ اخلاقی اقدارکے فروغ کا ذریعہ ہونا چاہیے

تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ 

ہمارے لیے آئیڈیل کون ہیں ؟ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *