تعلیمی بیداری مہم
تحریر: محمد شاہد علی مصباحی تعلیمی بیداری مہم
تعلیمی بیداری مہم
تحریک علماے بندیل کھنڈ و البرکات ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے جاری “تعلیمی بیداری مہم” کے تحت 15 فروری 2022 کو بعد نماز ظہر ہمیر پور ضلع کے موضع “بسواری” میں تحریک کے اراکین نے تعلیمی بیداری پروگرام منعقد کیا۔
جس میں خصوصی خطاب حضرت علامہ مفتی محمد شریف مصباحی ازہری صاحب کا ہوا۔ حضرت نے نہایت عمدہ اور دل نشین انداز میں مثالوں کی مدد سے گاؤں والوں کو اپنے بچوں کو تعلیم سے منسلک کرنے کے متعلق سمجھایا۔
نیز راقم السطور (محمد شاہد علی مصباحی) نے بھی مسلمانوں کے گرتے ہوے تعلیمی گراف پر تشویش ظاہر کرتے ہوے طلبہ کے ڈراپ آؤٹ ریٹ کو روکنے پر زور دیا اور گاؤں والوں کو بتایا کہ تحریک کی طرف سے جہاں غریب و نادار طلبہ کو کاپی، قلم، پینسل وغیرہ کا انتظام کیا جاتا ہے
وہیں وقت وقت پر ان طلبہ کی رہ نمائی کے لیے قابل اساتذہ کی نگرانی میں ان کے روشن مستقبل کے لیے تربیتی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔
اور جو طلبہ سینٹرل یونیورسٹیز جا کر اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے تحریک، داخلہ ٹیسٹ کا نصاب و دیگر ممکنہ امداد فراہم کرتی ہے۔
اس موقع پر تحریک کے اراکین میں سے کرم فرما حافظ و قاری سلمان رضا صاحب (بسواری) اور محترم جاوید خان صاحب موجود رہے
آپ سب سے تحریک کی ترقی کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔
محمد شاہد علی مصباحی
تحریک علماے بندیل کھنڈ
روشن مستقبل دہلی
Pingback: سول سروسز کی آسامیوں میں اضافہ اب ہوگا سخت مقابلہ ⋆ اردو دنیا ⋆ اہم خبر
Pingback: یوپی الیشکن حجاب پر ہنگامہ ⋆ اردو دنیا رپورٹ :
Pingback: امید کی نئی کرن پیرا میڈیکل ڈپلومہ اورکورسز ⋆ اردو دنیا ⋆ از : محمد شاہد علی مصباحی
Pingback: یونیورسٹی علما کے لیے سراب ہے ⋆ محمد شاہد علی مصباحی