مدرسہ سلیمیہ فیض الاسلام میں انعامی مقابلہ

Spread the love

مدرسہ سلیمیہ فیض الاسلام میں انعامی مقابلہ

کمرہٹی، (کلکتہ58) 19فروری 2023ء بروز اتوار مدرسہ سلیمیہ فیض الاسلام شعبہ پرائمری میں انعامی مقابلہ کی تقریب سجائی گئی جس کی نظامت مدرسہ سلیمیہ فیض الاسلام کے استاد اسلامی اسکالر محمد فیروز عالم علاںٔی نے کی

تقریب کا آغاز محمد فراز عالم کی خوش الحان تلاوت سے ہوا اور محمد اویسی رضا نے اپنی رس گھولتی آواز سے بارگاہ نبوت میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

اس کے بعد مدرسہ ہٰذا کے تین طلبہ نے علامہ اقبال کی نظم” بچوں کی دعا” سے محفل کی کارروائی کو آگے بڑھایا۔۔۔۔!
یہ مقابلہ قرأت، نعت شریف، اردو اور بنگلہ زبان میں، تقریر اردو اور انگریزی زبان میں، دینیات اور جنرل نالج (4 گروپ) میں ہوا

جس میں کل 80 بچوں نے حصہ لیا، قرآت میں 25،نعت شریف میں 30، تقریر میں 4 ،دینیات میں 20 اور جنرل نالج جس میں 4 گروپ شامل تھا قرأت میں پہلا پوزیشن محمد نہال دوسرا پوزیشن محمد فراز

تیسراپوزیشن محمد کبیر خان نے حاصل کی، دوسرا مقابلہ نعت شریف میں پہلا پوزیشن اویس رضا، دوسرا پوزیشن نور محمد ،تیسرا پوزیشن احمد رضا نے حاصل کی، تقریر میں پہلا پوزیشن محمد توصیف رضا دوسرا پوزیشن محمد ذیشان، تیسرا پوزیشن محمد سنی نے حاصل کی

دینیات میں أول پوزیشن محمد ریحان نے حاصل کی، دوم پوزیشن محمد ارسلان رضا ،سوم پوزیشن محمد نیاز رضا

پانچواں مقابلہ جنرل نالج میں گروپ( الف ) کے بچوں نے انعام حاصل کی جس میں توصیف ، احتشام ،دنہال ،اسد شامل تھا ۔


اس پروگرام میں جسٹس کی حیثیت سےماہر علوم دینیہ و عصریہ حضرت علامہ مفتی محمد مزمل حسین مرکزی وماہر لسانیات حضرت علامہ مفتی معظم مصباحی ،خصوصی مہمانان خلیفہ حضور تاج الشریعہ ،مفتی بنگال ، حضرت علامہ مفتی محمد مختار عالم رضوی واستاذ الاساتذہ حضرت حافظ وقاری محمد حیات عالم رضوی صاحبان تھے۔


پروگرام کے ڈائریکٹر محمد فیروز عالم علاںٔی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حصہ لینے والےطلبہ کو مبارکباد پیش کیے۔


آخر میں مہمان خصوصی حضرت علامہ مفتی محمد مختار عالم رضوی کی رقت آمیز دعاؤں کے ساتھ یہ انعامی مقابلہ کا پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔


رپورٹ : انجمن فیضان نوری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *