پریان فاؤنڈیشن میں کیرئیر گائدنس پروگرام کا انعقاد
پریان فاؤنڈیشن میں کیرئیر گائدنس پروگرام کا انعقاد
سی آئی جی آئی کے زیر اہتمام پریان فاؤنڈیشن کنہیاباری جنتا ہاٹ، کشن گنج بہار میں کیرئیر گائدنس پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں مجگواں پنچایت سے اور کشن گنج کے الگ الگ علاقے سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی.
کیرلا سے ٹرینر کی ایک ٹیم کشن گنج آئی ہے یہ لوگ کشن گنج کے ساتھ پورے سیمانچل کے نوجوانوں کو ٹرینڈ کریں گے اور تعلیمی انقلاب لانے کے لیے جدوجہد کریں گے ان لوگوں کی درینہ خواہش ہے .
سی آئی جی آئ کے جنرل سیکرٹری جناب نظام صاحب خود تشریف لائے ہیں اور سیمانچل میں تعلیمی انقلاب برپا پیدا کرنے اور تمام باشندگانِ سیمانچل سے ساتھ مل کر کام کرنے کی پر زور درخواست کی
نیشنل ٹرینر جناب سلیم صاحب نے بہت ہی مفید اور کارآمد باتیں کیں اور لوگوں کے سوالات کو سن کر تشفی بخش جواب سے نوازا.
جناب سلیم صاحب نیشنل ٹرینر نے کہا کہ سماج کے تمام طبقے کے لوگوں کو ساتھ لانا اور مل کر پورے سیمانچل میں تعلیم کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانا ہے
انہوں نے کہا کہ ہمیں سو نوجوانوں کی ضرورت ہے جنہیں ہم ٹرینڈ کریں گے اور ان لوگوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام آبادی میں دبے کچلے، لوگوں کو نیز غریب مزدور کے بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم دیں گے
پورے سیمانچل میں مدارس و اسکول کی بے شمار تعداد ہے لیکن لوگوں کے اندر معلومات نہیں ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں کو سہی سمت نہیں دے پا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے بچوں کا مستقبل روشن و تابناک نہیں ہو پاتا ہے
نیشنل ٹرینر جناب سلیم صاحب موجود لوگوں سے علاقے کے اسکولز اور مدارس کے بارے میں پوچھا کہ اسکولز و مدارس میں تعلیم کا معیار کیسا اور اس کو کیسے بہتر کیا جاسکتا ہے؟ لوگوں نے کھل کر اپنی باتوں کو رکھا اوراس کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے اور مل جل کر کام کرنے کا عزم و ارادہ کیا
پروگرام کی شروعات مکھیا سلیم انصاری صاحب پرمکھ نمائندہ جناب جواد الحق صاحب نے غریبوں کے درمیان ٹیوبل تقسیم پروجیکٹ کے آغاز سے کیا
کیرلا کی ٹیم میں سی ٹی عبد القادر صاحب
پروجیکٹ ڈائریکٹر پریان فاؤنڈیشن
اور عبد الطیف صاحب، چیرمین برائٹ انڈیا فاؤنڈیشن میں شامل تھے.
پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں مجگواں پنچایت کے مکھیا نسیم انصاری صاحب
پرمکھ نمائندہ جواد الحق صاحب
جناب فاروق ہدوی صاحب پروگرام منیجر پریان فاؤنڈیشن
پریان فاؤنڈیشن کنہیاباری جنتا ہاٹ کشن گنج کے کیریئر کونسلرجناب اکبر رضا علیگ صاحب
ریسورس ڈوپلومنٹ نفیس صابر صاحب
فیضان احمد اسٹنٹ پروفیسر ایم ٹی ٹی سی پورنیہ
اظہار عالم نائب کوڈی نیٹر، پریان فاؤنڈیشن. اس کے علاوے مجگواں پنچایت کے تمام ممبران اور البرکات ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ٹھاکر گنج سے قاری حسن منظر اور مولانا اویس رضا قادری صاحبان ، اس کے علاوے اور بھی بہت سے لوگوں نے شرکت کی