ڈاکٹر سعود اعظم رحمانی نے ڈاکٹر وسیم الرحمن کی کامیابی پر کیا استقبالیہ تقریب کا اہتمام
ڈاکٹر سعود اعظم رحمانی نے ڈاکٹر وسیم الرحمن کی کامیابی پر کیا استقبالیہ تقریب کا اہتمام
محمد رفیع کی قیادت میں محمد تاج الدین، نسیم اختر، ربانی منہاج وغیرہ نے پھولوں کا گلدستہ کیا پیش
مظفر پور، یکم مئی (وجاہت، بشارت رفیع) ڈاکٹر سعود اعظم رحمانی (سبکدوش ایگریکلچر افسر) نے اپنے لخت جگر ڈاکٹر وسیم الرحمن کے ذریعہ یونین پبلک سروس کمیشن 2024 میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کی خوشی میں ایک شاندار دعوت استقبالیہ کا اہتمام کٹرا بلاک کے ہتھوڑی پنچایت واقع ٹھکہی گاؤں میں اپنی رہائشگاہ پر کیا۔
اس موقع پر جوق در جوق لوگ آتے رہے اور ڈاکٹر وسیم الرحمن اور ڈاکٹر سعود اعظم رحمانی کے ساتھ ان کے دونوں صاحبزادے ندیم الرحمن، احتشام الرحمن و گھر کے تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتے رہے۔ اس موقع پر قومی اساتذہ تنظیم بہار کا ایک وفد ریاستی کنوینر محمد رفیع کی قیادت میں پہنچا اور ڈاکٹر وسیم الرحمن کا اس بڑی کامیابی کے لئے پھولوں کا گلدستہ پیش کر استقبال کیا۔
قومی اساتذہ تنظیم بہار کے وفد میں محمد رفیع کے ساتھ سیکریٹری محمد تاج الدین، ریاستی مجلس عاملہ کے رکن نسیم اختر، سیتا مڑھی کنوینر محمد ربانی منہاج، بوچہاں صدر زاہد انور، سیکریٹری ذاکر حسین اور محمد وجاہت رفیع وغیرہ شامل تھے۔
جناب محمد رفیع نے ڈاکٹر سعود اعظم رحمانی صاحب سے کہا کہ آپ کے صاحبزادے کی کامیابی سے ہم لوگ فخر محسوس کر رہے ہیں
تو انہوں نے کہا سب آپ لوگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ میرا بیٹا ملک کے سب سے بڑے امتحان UPSC میں کامیابی حاصل کیا۔ جناب رفیع نے اس موقع پر ڈاکٹر وسیم الرحمن اور ڈاکٹر سعود اعظم رحمانی صاحب کو اپنی کتاب ‘ صد برگ ‘ جسے محمد تاج الدین نے مرتب کیا ہے اور ‘ تحریک تحفظ اردو زبان و ادب ‘ کا بکلٹ وغیرہ پیش کیا۔
ڈاکٹر وسیم الرحمن اور ڈاکٹر سعود اعظم رحمانی کو مبارکباد پیش کرنے ان کی رہائش پر سابق وزیر حکومت بہار جناب رام صورت رائے، محمد سجاد، ریٹائر استاد آفتاب عالم، ماسٹر شفیع احمد، محمد طارق، منصور عالم، محمد عرفان، نفیش احمد، الیاس نداف، محمد امروز وغیرہ بھی پہنچے۔ جناب رفیع نے بتایا کہ ٹھیکہی گاؤں میں ہر سمت خوشی اور جشن کا ماحول تھا۔
گاؤں کی سرحد میں داخل ہوتے ہی بڑے بڑے گیٹ بنے ہوئے تھے جس پر ڈاکٹر وسیم الرحمن اور ڈاکٹر سعود الرحمن صاحب کی تصویر لگی تھی۔ ان کے دروازے پر بھی جو پنڈال لگا تھا اس میں بھی انہیں مبارکباد پیش کرنے والے بینر لگے تھے۔
تقریب اتنی شاندار اور پروقار تھا اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر سعود اعظم رحمانی و ان کے صاحبزادوں کا اخلاق آنے والے تمام مہمانوں کے لئے مثال بن گیا۔ سب سے محبت سے ملنا، خندہ پیشانی سے استقبال کرنا، عجز و انکساری کا ثبوت پیش کرنا قابل رشک ہے۔