اتحاد کی بات کرتے ہو مسلک کیا ہے
تحریر: جاوید اختر بھارتی اتحاد کی بات کرتے ہو مسلک کیا ہے
اتحاد کی بات کرتے ہو مسلک کیا ہے
کتنا آسان ہے زبان سے یہ بات کہنا کہ اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور خاص کر جب اتھل پتھل کی صورت ہو تو اتحاد کی ضرورت محسوس ہو تی ہے
اور جب ماحول سازگار ہوتا ہے تو مسلمان ہی مسلمان کو ایسے کلمات سے نوازتا ہے کہ غیر بھی سنتا ہےتو بڑی حیرت کرتاہے اور وہ سوچتا ہے کہ آخر یہ لوگ ایک دوسرے سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں
آخر کب تک اتحاد کا کھوکھلا نعرہ لگایا جاتا رہے گا اور کس بنیاد پر اتحاد قائم ہوگا اور اب تو اتحاد کی مختلف کٹیگری کا ذکر ہوتا ہے سیاسی اتحاد، بین المذاہب اتحاد، دلت مسلم اتحاد لیکن یہ کبھی نہیں کہا جاتا ہے کہ دلت مسلم اتحاد اور بین المذاہب اتحاد سے پہلے بین المسالک اتحاد کی ضرورت ہے
جب کہ ہر حال میں اسی کی ضرورت ہے کیوں کہ مسلکی اختلاف ہی سب سے مضبوط اختلاف ہے اور یہ اختلاف بھی سب سے مضبوط مسلمانوں کی پسماندہ برادریوں میں ہے
اور ان میں سے مومن انصار برادری سب سے زیادہ مذکورہ اختلافات کا شکار ہے اور یہی برادری سب سے زیادہ جلسہ بھی کراتی ہے اور انہیں کے جلسوں میں مسلکی اختلافات پر مبنی تقریریں بھی ہوتی ہیں
اور یہی وجہ ہے کہ انصاری برادری سیاسی بیداری اور سیاسی شعور سے بہت دور ہے مسلمانوں کی دیگر برادریاں شادی بیاہ میں اکثریت سے صرف اپنی برادری دیکھتی ہیں
اور انصاری برادری کا حال یہ ہے کہ برادری کے ساتھ مسلک بھی دیکھتی ہیں لیکن رنگت اور صحبت سے اتنا فرق پڑتا ہے کہ اب اکثر و بیشتر ایسا بھی دیکھنے میں آرہاہے کہ والدین نہ چاہتے ہوئے بھی اولاد کے آگے مجبور ہوکر مسلکی اختلافات کو نظرانداز کرتے ہیں اور رشتہ داریوں کا قیام کرتے ہیں۔
مکتب فکر کی بنیاد پر مبنی پہچان کو اتنا فروغ دیا گیا ہے کہ ایک دوست اپنے کسی دوست کو لے کر اپنے تعلقات میں پہنچتاہے تو ساتھ میں جانے والا سائیں سائیں اور پھس پھس کرکے پوچھے گا یہ کیا ہیں بھلے کرتا، ٹوپی، پائجامہ، تہبند پہنے ہو، بھلے نماز ہی پڑھ کر کیوں نہ آرہاہو، بھلے ہی باتوں باتوں میں اللہ و رسول کا نام بھی زبان پر آتا ہو پھر بھی پوچھے گا کہ یہ کیا ہیں؟۔
مطلب کس مکتب فکر سے تعلق ہے مسلمانوں کی فرقہ بندی کی جڑیں اتنی مضبوط ہیں پھر بھی کہا جاتا ہے کہ مسلمانوں میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے
جلسوں میں ایک دوسرے کے خلاف زہر افشانی ہورہی ہے، ایک دوسرے کے خلاف تقریریں ہورہی ہیں، آپس میں بحث و مباحثہ ہورہاہے، ایک دوسرے پر فتاوے بھی لگائے جارہے ہیں
ایک دوسرے کے بڑے بڑے علماپر طنز کسے جارہے ہیں اور خامیاں
نکالی جارہی ہیں پھر بھی کہاجاتاہے کہ مسلمانوں کے اندر اتحاد ہوناچاہیے اور یہ اتحاد کی بات چائے خانوں پر، شاہراہوں پرچوراہوں پر کی جاتی ہیں
یہاں تک کہ سیاسی اسٹیج پر بھی کی جاتی ہیں مگر دینی اسٹیج پر نھیں کی جاتیں مدارس میں نہیں کی جاتیں اب یہاں سوچنے اور غور کرنے کی بات ہے کہ آخر مسلمانوں میں اتحاد کیسے ہوگا اور کس بنیاد پر ہوگا ظاہر سی بات ہے کہ سیاسی اتحاد شرائط کی بنیاد پر ہوسکتا ہے
دنیاوی مختلف مسائل کی بنیاد پر ہوسکتا ہے، وزارت اور ملازمت میں شراکت و شمولیت کی بنیاد پر ہوسکتا ہے، سماجی اور معاشی بنیاد پر ہوسکتا ہے لیکن مسلم اتحاد کا مطلب کہ پورا مسلمان ایک دھاگے میں موتیوں کی طرح پرو جائے، کا نہم بنیان مرصوص کے مصداق شیشہ پلائی دیوار بن جائے تو یہ سب سے اہم مسلہ ہے کہ کس بنیاد پر ایسا ہوسکتا ہے
آج تو مسلم نوجوانوں کا بہت بڑا طبقہ ایسا ملے گا جو اپنے آباؤ اجداد و اسلاف کو بھلا چکا ہے، خود اپنے مجاہدین آزادی کو بھلا چکا ہے یہاں تک کہ ائمہ اربعہ کے ناموں کو بھی بھلا چکا ہے ان کی حیات و خدمات کو بھلا چکا ہے مسلم نوجوانوں کی بہت
بڑی تعداد ایسی بھی ملے گی جو حضرت امیر حمزہ و عثمان غنی کی شہادت سے بھی ناواقف ہے کیوں کہ اسے بتایا نہیں جاتا لیکن اسے یہ معلوم ہے کہ ہمارا تعلق کس فرقے سے ہے کیوں کہ گھر سے لے کر مدرسے تک یہ بتایا جاتا ہے
تو ظاہر بات ہے کہ جو بتایا جائے گا وہی معلوم ہوگا ایسی صورت حال میں مسلمانوں میں اتحاد تو صرف کتاب اللہ کی ہی بنیاد پر ہوسکتا ہے تو کیا یہ ممکن ہے؟۔
اگر ممکن ہوتا تو خانقاہوں سے اتحاد کا نعرہ بلند ہوتا، مدارس سے اتحاد کا نعرہ بلند ہوتا، مساجد سے اتحاد کا نعرہ بلند ہوتا ایک مکتب فکر کے جلسے میں دوسرے مکتب فکر کے علما، خطباکو مدعو کیا جاتا لیکن یہاں تو حال یہ ہے کہ راہ چلتے کوئی شکل صورت سے مسلمان نظر آتا ہے تو سکون قلب کے لیےاس سے اس کا مسلک پوچھا جاتا ہے
مساجد کو بھی مسلک و مکتب فکر کے نام سے سجایا جاتا ہے، مدارس کو بھی اسی رنگ میں رنگا جاتاہے پھر بھی کہاجاتاہے کہ مسلمانوں میں اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے یہ اتحاد کے نام پر بالکل کھوکھلا نعرہ ہے جس کو عملی جامہ پہنانے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی
اور اس کا بھرپور فائدہ اغیار اٹھارہے ہیں اور ہم سیاسی طور پر بالکل مفلوج ہو چکے ہیں اور دینی طور پر ہم بہت کمزور ہو چکے ہیں آج پوری امت روایات کا شکار ہو گئی آج پوری امت اختلافات کا شکار ہو گئی۔
تحریر: جاوید اختر بھارتی
(سابق سکریٹری یو پی بنکر یونین)
محمدآباد گوہنہ ضلع مئو یو پی
اخلاق حسنہ کے متعلق چالیس حدیثیں
Pingback: مسلم لڑکیاں فتنہ ارتداد کی جال میں اس کے وجوہات و حل - تحریر: محمد عامر حسین مصباحی
Pingback: ماہر نفسیات کی طرح اپنا کام کرنا چاہیے - اردو دنیا - پیش کش: محمد اویس رضا
Pingback: سیاسی پارٹیاں یا مسلمان کون ہیں محسن - اردو دنیا - تحریر: زاہد علی مرکزی
Pingback: حسب و نسب کا نشہ پھر چڑھنے لگا - اردو دنیا - تحریر: جاوید اختر بھارتی
Pingback: عورتوں کی تعلیم اور روشن کے خیالوں کے الزامات - اردو دنیا - از قلم: غلام مصطفیٰ نعیمی
Pingback: ٹیچرس ڈے بھارت کی عظیم ثقافت - اردو دنیا تحریر: محمد اشفاق عالم نوری فیضی
Pingback: ارتداد کی جانب قدم بڑھاتی مسلم لڑکیاں اور ہماری بے حسی - اردو دنیا
Pingback: بھارت میں جمہوریت ہے پھر بھی مسلمانوں کی سیاسی شناخت کیوں گم ⋆ تحریر: جاوید اختر بھارتی
Pingback: شاعر حضرت حفیظ میرٹھی ⋆ اردو دنیا ⋆ ازقلم: شہباز انصاری
Pingback: کسی کو بھی سیاست کے معیار کو گرنے کی فکر نہیں ہے ⋆ اردو دنیا ⋆ از قلم : جاوید اختر بھارتی
Pingback: صرف معافی مانگنے سے چھپ جاے گا امریکا کا جرم ⋆ از قلم : محمد شعیب رضا نظامی فیضی
Pingback: مجاہد آزادی علامہ فضل حق خیر آبادی ⋆ تحریر: محمد زاہد علی مرکزی
Pingback: خطرے میں کون ہے ⋆ اردو دنیا ⋆ تحریر: غلام مصطفیٰ نعیمی
Pingback: گاندھی کا بھارت ،سراج الدین قریشی کی حق گوئی اور آر ایس ایس ⋆ اردو دنیا ⋆ تحریر: محمد احمد
Pingback: مہنگی ہوتی دوائیاں لوٹ کھسوٹ میں مصروف کمپنیاں اور ڈاکٹرز ⋆ از محمد ہاشم قادری مصباحی
Pingback: آسام کے مختصر روداد ⋆ اردو دنیا
Pingback: علم دین حاصل کرنا سب مسلمانوں پر فرض ⋆ از قلم : محمد اظہر شمشاد رضوی
Pingback: میرج بیورو کے ذریعہ کرائی گئیں شادیاں کتنی کام یاب کتنی ناکام ⋆ تحریر: ہاشم قادری مصباحی
Pingback: نئی دنیا اور نئے کاروبار ⋆ اردو دنیا از قلم : پٹیل عبد الرحمن مصباحی
Pingback: اپنے کام پر دھیان دیں ⋆ اردو دنیا
Pingback: یوم آزادی ہندوستانیوں کو مل کر رہنے کا پیغام دیتی ہے ⋆ اردو دنیا ⋆ از : محمد اظہر شمشاد
Pingback: کسانوں کا آندولن حقائق کی روشنی میں سمجھیں ⋆ بلال احمد نظامی مندسوی
Pingback: تفریح کے نام پر آوارگی کب تک ⋆ از قلم: غلام مصطفیٰ نعیمی
Pingback: دینی مدارس میں عصری علوم کی شمولیت مدرسہ بورڈ کا حالیہ ہدایت نامہ ⋆ از: ڈاکٹر غلام زرقانی
Pingback: میرے قتل پہ آپ بھی چپ ہیں اگلا نمبر آپ کا ہے ⋆ تحریر: مفیض الدین مصباحی، کشن گنج
Pingback: مذہبی مخلوط کلچر غیرت دین کا غارت گر ⋆ اردو دنیا تحریر:- خالد ایوب مصباحی شیرانی
Pingback: وادی تری پورہ کی جانب شیر اسلام کا قافلہ ⋆ اردو دنیا ⋆ از قلم: نازش المدنی
Pingback: غلطی کرنے والے کو سزا دینے کے طریقے ⋆ اردو دنیا ⋆ تحریر: حافظ محمد ہاشم قادری مصباحی
Pingback: تری پورہ وزٹ کے لیے اگرتلا میں تیئس گھنٹے ⋆ اردو دنیا ⋆ تحریر: خالد ایوب مصباحی
Pingback: تری پورہ وزٹ کے لیے اگرتلا میں بتیس گھنٹے ⋆ اردو دنیا ⋆ تحریر: خالد ایوب مصباحی
Pingback: تحریر میں حوالہ چاہیے تو تقریر میں کیوں نہیں ⋆ اردو دنیا ⋆ از قلم: جاوید اختر بھارتی
Pingback: مولانا آزاد نے ملک کی تعلیمی ترقی کے لیے جو لائحۂ عمل تیار کیا ⋆ اردو دنیا
Pingback: شارجہ کتابوں کے میلے میں سونے کے پانی سے لکھا قرآن کریم کا نسخہ ⋆ اردو دنیا
Pingback: ہاں سیاست بھی ہے امراض ملت کی دوا ⋆ اردو دنیا از قلم : جاوید اختر بھارتی
Pingback: مسلمانوں اٹھو بیدار ہو جاؤ ⋆ اردو دنیا ⋆ از قلم : محمد اظہر شمشاد
Pingback: ائمہ مساجد بھی انسان ہیں ان کے بھی یومیہ اخراجات ہیں ⋆ اردو دنیا ⋆ از : جاوید اختر بھارتی
Pingback: ہوائی جہاز ٹکٹ آن لائن بک کرتے ہوے کیسے بچت کریں ⋆ اردو دنیا
Pingback: کسان بل واپس ہوسکتا ہے تو سی اے اے اور این آر سی بل کیوں نہیں ⋆ اردو دنیا احمد حسن سعدی
Pingback: عظیم دولت ہے ماں ⋆ اردو دنیا از قلم : عبدالباقی نوری مصباحی
Pingback: کسانوں کی تحریک و قربانی رنگ لائی ⋆ اردو دنیا تحریر :جاوید اختر بھارتی
Pingback: سوشل میڈیا کا استعمال اور ہمارے بچے و بچیاں ⋆ ColorMag Pro از :محمد مقتدر اشرف فریدی
Pingback: جب جاہل علم حاصل کیےبغیر عالم بننے لگیں ⋆ ColorMag Pro ⋆ از قلم : عقیل احمد فیضی
Pingback: کثرت مدارس مفید یا مضر ⋆ اردو دنیا ⋆ تحریر: محمد شاہد علی مصباحی
Pingback: یوپی اسمبلی کے انتخابات اور مسلمان ⋆ اردو دنیا ⋆ از قلم : محمد احمد حسن سعد امجدی
Pingback: پردے کی اہمیت قرآن و حدیث کی روشنی میں ⋆ اردو دنیا تحریر: ساغر جمیل رشک مرکزی
Pingback: اسلام تربیت اولاد کی اہمیت ⋆ اردو دنیا ⋆ محمد احمد حسن سعدی امجدی
Pingback: اکھیلش اویسی سے اتحاد کیوں کرے ⋆ اردو دنیا ⋆ تحریر: غلام مصطفےٰ نعیمی
Pingback: مسلمانان جھارکھنڈ سے دردمندانہ اپیل ⋆ اردو دنیا
Pingback: مسلمانان جھارکھنڈ سے دردمندانہ اپیل ⋆ اردو دنیا ⋆ از : ڈاکٹر غلام زرقانی
Pingback: حج جیسی اہم عبادت کو بلا روکٹوک پوری طرح سے جاری رکھا جاے ⋆ محمد ہاشم قادری مصباحی
Pingback: تجلیات حضرت سرکار آسی علیہ الرحمہ ⋆ اردو دنیا ⋆ از:ابوضیاءغلام رسول مِہْرسعدی
Pingback: کیا اردغان اپنی خارجہ پالیسی تبدیل کر رہے ہیں ⋆ اردو دنیا ⋆ رپورٹ
Pingback: نیٹ جے آر ایف اردو کی تیاری کیسے کریں ⋆ اردو دنیا ⋆ از : ارشد علیگ
Pingback: ہندو راشٹر کے پرچار کرنے والو سنو ⋆ اردو دنیا ⋆ از : افتخار احمدقادری برکاتی
Pingback: اب نہ جاگیں گےتوکب جاگیں گے ⋆ اردو دنیا
Pingback: ظلم بڑھتا جارہا ہے نام نہاد سیکولر پارٹیاں چپی سادھے تماشا دیکھ رہی ہیں ⋆ محب القدری نعیمی
Pingback: کیا سرکاری نالہ جامعہ اشرفیہ سے شروع ہوکر اشرفیہ میں ہی ختم ہو جاتا ہے ⋆ نور الہدیٰ مصباحی
Pingback: نماز کی پابندی کرنے والا ہمیشہ کام یاب رہا ہے ⋆ اردو دنیا ⋆ تحریر:- افتخاراحمدقادری برکاتی
Pingback: مذہب اسلام میں گستاخ رسول کی سزا ⋆ اردو دنیا ⋆ تحریر:- افتخاراحمدقادری برکاتی
Pingback: گستاخ رسول کے خلاف ٹھاکر گنج میں پر امن احتجاج ⋆ اردو دنیا ⋆ رپورٹ
Pingback: مدارس اسلامیہ میں اردو کی اہمیت ⋆ اردو دنیا
Pingback: مدارس اسلامیہ کی حفاظت کے لیے لائحہ عمل تیار کیجیے ⋆ افتخاراحمدقادری
Pingback: کالجوں کے شہر دھارواڑ میں ایک دن ⋆ اردو دنیا
Pingback: سیاسی پارٹیاں یا مسلمان کون ہیں محسن ⋆ اردو دنیا ⋆ تحریر: زاہد علی مرکزی
Pingback: سوشل میڈیا بلیک میلنگ ⋆ تحریر: شاہد علی مصباحی