پیر طریقت مولانا احمد نصر بنارسی کے خطاب کے ساتھ روحانی مجلس کا ہوا انعقاد
پیر طریقت مولانا احمد نصر بنارسی کے خطاب کے ساتھ روحانی مجلس کا ہوا انعقاد
کئی لوگ ہوئے مولانا بنارسی کے ہاتھوں بیعت سے مشرف
مظفر پور، 6/ جون (وجاہت، بشارت رفیع)
پیر طریقت شیخ المشائخ حضرت مولانا سید احمد نصر بنارسی، سجادہ نشیں خانقاہ امدادیہ بنارس ایک روحانی مجلس میں شرکت کی غرض سے چین پور جنوبی ٹولہ، کڈھنی، مظفر پور تشریف لائے۔
شہر سے متصل چین پور واجد پنچایت کے چین پور جنوبی ٹولہ میں حضرت کی خصوصی تربیتی مجلس اور روح پرور بیان ہوا۔ جس میں قرب و جوار، دور دراز کے لوگ کثیر تعداد میں شرکت فرماکر حضرت کی نصیحت و صحبت سے فیض یاب ہوئے۔
اس موقع پر بعد نماز عشاء کئی لوگوں نے حضرت کے ہاتھوں پربیعت سے مشرف ہو کر پوری زندگی راہ سلوک پر چلنے کا عزم کیا۔ حضرت والا نے اپنی خطاب میں کہا کہ اپنی اصلاح کے لئے بزرگوں سے تعلقات قائم کریں اور اپنی ظاہری و باطنی اصلاح کی فکر کریں۔
مجلس کے اہم شرکاء میں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع، محمد امیراللہ، الحاج ماسٹر محمد شاہ عالم، الحاج محمد خورشید، ذکی حسن، محمد حیدر رضا، حافظ عبدالرحیم رحمانی، ماسٹر فتح، ارشد نیاز وغیرہ۔
آج کی اس روحانی مجلس کے انعقاد پر قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی سیکریٹری جناب مولانا محمد تاج الدین قاسمی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مجلس منعقد کرنے والوں اور باشندگان چین پور بنگرہ کو دلی مبارکباد پیش کیا ہے