کیرالہ اسٹوری کی حمایت کرنے والا وزیراعظم

Spread the love

کیرالہ اسٹوری کی حمایت کرنے والا وزیراعظم

✍: سمیع اللہ خان

بھارت کے وزیراعظم نے کھلے عام کیرالہ اسٹوری جیسی انتہائی بدبودار مسلم دشمن فلم کا پروموشن کیا ہے،

کیرالہ اسٹوری کو آتنک وادیوں کے خلاف بنی فلم قرار دیا ہے کیرالہ اسٹوری مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لیے بنائی گئی ہے ل

یکن مودی صاف طورپر مسلمانوں کو وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی آتنک وادی کہہ رہے ہیں۔

نریندر مودی کا یہ کردار اتنا واضح ہے کہ مسلمانوں کے تئیں ان کی ذہنیت اور ارادے کو کھول کھول کر بیان کرتا ہے،

انتہائی گھٹیا فلم جو ہندوؤں کو مسلمانوں سے ڈرانے کے لیے بنائی گئی ہے جس میں جھوٹ کی بھرمار ہے ایسے انتہائی نچلے اور فسادی پروپیگنڈے کو ملک کا وزیراعظم پروموٹ کرتا ہے،

اس کےبعد بھی مزید کچھ کہنے سننے کی گنجائش رہ جاتی ہے؟ کچھ دنوں پہلے نریندر مودی نے کھلے عام بجرنگ دل جیسی ہندوتوا دہشتگردوں کی فورس کو بجرنگ بلی یعنی کہ ہندوؤں کا بھگوان تک قرار دے دیا تھا.

بحیثیت “وزیراعظم” نریندرمودی کے یہ صریح عملی کردار اس حقیقت کو واشگاف کرنے کے لیے کافی ہیں

کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت و تشدد پھیلانے اور ہندوتوا دہشتگردوں کو طاقت پہنچانے میں نریندرمودی خود ملوث ہے،

لوگ یہ دعوے کرتے ہیں کہ بھارت میں پھیلی ہوئی مسلم مخالف نفرت اور بڑھتے ہوئے ہندوتوا فسادات میں وزیراعظم کا کوئی رول نہیں ہے ی

ہ سب کرتوت نیچے والوں کی ہے لیکن وزیراعظم اپنے عملی کردار سے ان دعوؤں کو خارج کرتے رہتے ہیں اور واضح کرتے رہتے ہیں کہ نیچے جو لوگ مسلمانوں کےخلاف فساد برپا کرتے ہیں وہ سب میرے ہی پالے ہوئے ہیں

اور ان کی کمان میرے ہی ہاتھوں میں ہے وہ سب کچھ میری مرضی کے مطابق ہی کرتے ہیں

2 thoughts on “کیرالہ اسٹوری کی حمایت کرنے والا وزیراعظم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *