ملک میں دو بھارت

Spread the love

ملک میں دو بھارت

از: مشرف شمسی

راہل گاندھی جب بولتے ہیں کہ اس ملک میں دو بھارت بن رہا ہے ایک غریب کا اور ایک امیر کا تو ملک کے زیادہ تر عوام اُن کی بات آج کی تاریخ میں سمجھ نہیں پا رہے ہیں ۔


لیکن مذہب کے نشے میں چور عوام کو جلد ہی آنکھ کھلنے لگے گا ۔بھارت گزشتہ ایک سال میں پونے سات لاکھ کروڑ کے قرض میں ڈوب چکا ہے جبکہ دوسری جانب اس ملک کے دو سو ارب پتی کی آمدنی میں اسی دوران دو گنا اضافہ ہوا ہے ۔آج ہی سرکار حمایتی ممبئی کے سب سے بڑا ہندی روزنامھ میں ایک خبر دیکھ رہا تھا کہ منہگائی کی وجہ سے بھارت کی اکنامی سست پڑی۔


حالاں کہ اس طرح کی خبریں بڑے ہندی اخباروں میں شائع ہونا تقریباً بند سا ہو گیا ہے ۔اخباروں نے خاص کر ہندی اخباروں اور ہندی چینلوں نے عوامی مسائل کو اجاگر کرنا ترک کر چکے ہیں ۔اس لیے تو بی جے پی کو ووٹ دینے والے نوجوان بھی سرکاری نوکری کے امتحانات کب ہوں گے ،امتحان پاس کرنے کے باوجود تقرری نہیں ہونے کی شکایت اور امتحان ہو کر امتحان رد ہونے کی شکایت رویش کمار سے اٹھانے کی گذارش کرتے تھے ۔اب تو این ڈی ٹی وی بھی ادانی کے ہاتھ میں چلا گیا ہے اور رویش کمار بھی این ڈی ٹی وی سے استعفیٰ دے چکے ہیں ۔


تو ذرا سوچیں عوامی مسائل کو لے کر سرکار سے سوال کرنا کتنا مشکل سا ہو گیا ہے ۔ سرکار ایک طرح سے عوام کو یہ سندیش دے رہی ہے کہ سرکار جو بھی کچھ کر رہی ہے وہ درست کر رہی ہے اور ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے کام کر رہی ہے۔اس لیے جو بھی چھوٹی موٹی مشکلات آ رہی ہیں اُسے ملک کے لیےبرداشت کریں۔ملک کے نوّے فیصدی عوام کو ملک کو مضبوط کرنے کے نام پر سبھی طرح کی قربانی مانگی جا رہی ہیں جبکہ ملک کا ایک چھوٹا سا طبقہ کورونا میں بھی بھر پور کمائی کر رہا تھا ۔

اس کی وجہ یہ کہ موجودہ مرکزی سرکار عوام کے نفس کو سمجھ چکی ہے اور جان چکی ہے کہ عوام سے جھوٹے وعدے اور مستقبل کے بڑے بڑے خواب دیکھا کر آسانی سے ووٹ حاصل کیئے جا سکتے ہیں لیکن ملک کے گنے چنے کارپوریٹ کو وعدے کا جھانسہ نہیں دیا جا سکتا ہے بلکہ چناؤ جیتنے کے لیے اُنہیں مسلسل فائدہ کراتے رہنا ہوتا ہے۔


یہی وجہ ہے کہ ایک کے بعد ایک منافع میں چل رہی سرکاری کمپنیوں کو کارپوریٹ کو تھمایا جا رہا ہے ۔بدلے میں کارپوریٹ بی جے پی کا چناؤ میں فنڈنگ کرتے ہیں اور بی جے پی اور سرکار کے خلاف ایسی باتوں کو عوام میں جانے سے روکتے ہیں جو پارٹی اور سرکار کو عوام میں غیر
مقبول بناتی ہیں ۔کیوں کہ تقریباً سبھی ہندی چینلوں اور بڑے ہندی اخباروں پر انہی کارپوریٹ کا قبضہ ہے ۔کیونکہ عوام کی بات میڈیا میں سنی نہیں جاتی ہیں تو سرکاری سطح پر انکا خوب استحصال ہو رہا ہے ۔

سرکاری ملازموں اور سیاسی رہنماؤں کا ایک طرح سے گٹھ جوڑ بن چکا ہے اور اب وہ لوگ عوام کو پریشان کرنے اور اُنھیں لوٹنے میں کسی طرح کا خوف اور ڈر محسوس نہیں کرتے ہیں۔بی جے پی اور اسکے اتحادی سے منسلک سیاسی رہنماء بے خوف ہیں کہ پیسے سے آئندہ ٹکٹ بھی لے لیں گے اور اگلا چناؤ بھی جیت جائیں گے ۔اس لیے عام عوام کی ایک شہری حثیت بالکل ختم ہو چکی ہے ۔عوام کی پریشانی سننے والا کوئی نہیں ہے ۔کووڈ کے دوران اور کووڈ کے بعد لوگوں کی آمدنی کم ہو چکی ہے ۔تین کروڑ سے زیادہ مڈل کلاس غریبی حدود میں داخل ہو چکا ہے۔

غریبوں کا حال اور برا ہے لیکن اشتہار میں سب کچھ چکا چوندھ نظر آ رہا ہے ۔لیکن راہل گاندھی کی بات میں سچائی ہے کہ ملک کا ایک چھوٹا سا طبقہ ہر طرح کی سہولیات حاصل کر پا رہا ہے اور جسے کچھ بولے بہت کچھ دیا جا رہا ہے جب کہ نوّے فیصدی لوگوں کے درمیان نعرے تقسیم کیئے جا رہے ہیں اور قربانیاں مانگی جا رہی ہیں ۔ ایک نہ ایک دن سرکار کے وعدوں کا غبارہ پھوٹے گا لیکن تب تک بہت دیر نہ ہو جائے اور ملک کو اس کی بڑی قیمت نہ چکانی پر جائے۔اس لیےاب بھی وقت ہاتھ سے نہیں گیا ہے ۔عوام ہوش کے ناخن لیں اور اس ملک کو دو بھارت بننے سے بچا لیں۔


میرا روڈ ،ممبئی
موبائل 9322674787


دینی مدارس میں عصری علوم کی شمولیت مدرسہ بورڈ کا حالیہ ہدایت نامہ

کثرت مدارس مفید یا مضر

نفرت کا بلڈوزر

ہمارے لیے آئیڈیل کون ہے ؟۔ 

گیان واپی مسجد اور کاشی وشوناتھ مندر تاریخی حقائق ، تنازعہ اور سیاسی اثرات

مسجدوں کو مندر بنانے کی مہم

اورنگزیب عالمگیرہندوکش مندرشکن نہیں انصاف کا علم بردارعظیم حکمراں

سنیما کے بہانے تاریخ گری کی ناپاک مہم

دہلی میں دو طوفان

سپریم کورٹ کا امتحان

باون گز کا قاتل

کیا کانگریس کو کارپوریٹ کا ساتھ مل رہا ہے ؟

متحد حزب اختلاف

آبادی کنٹرول قانون اور مسلمان

مسلمانوں میں کردار سازی کی ضرورت ہے

کھر گے کے سامنے چیلنج

ٹھاکرے کو دیوار سے لگانے کی کوشش

وزیر اعظم سنک اور بھارت کے عوام

سماج وادیوں اور سوشلسٹوں کے کندھے پر بیٹھ کر سنگھ اقتدار تک پہنچی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *