متحد حزب اختلاف
متحد حزب اختلاف
مشرف شمسی
بہار میں نتیش کمار نے جب سے بی جے پی سے اپنا اتحاد ختم کیا ہے اور راشٹریہ جنتا دل کے ساتھ اپنی حکومت بنائی ہے تبھی سے حزب اختلاف کے خیمے میں جوش و ولولہ دیکھا جا رہا ہے ۔
نتیش کمار کا بی جے پی سے الگ ہونے سے پہلے مہاراشٹر میں بی جے پی نے آپریشن لوٹس کے ذریعے شیوسینا،کانگریس اور راشٹر وادی کانگریس کی سرکار کو گرا دیا تھا ۔ مہاراشٹر کی ٹھاکرے سرکار گرنے سے پورے ملک کے حزب اختلاف میں مایوسی چھا گئی تھی اور یہ لگنے لگا تھا کہ2024 میں لوک سبھا کا چناؤ یک طرفہ ہوگا۔
پھر جس طرح سے کانگریس کے اعلی رہنماؤں کو ای ڈی نے گھنٹوں اپنے یہاں بلاکر تفشیس کی اس سے پورے ملک کے حزب اختلاف میں ایک سندیش گیا کہ جب مودی سرکار سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کو بنا کسی بات کہ بدلے کی سیاست کے تحت پریشان کر سکتے ہیں۔
تو اس ملک کی کسی بھی رہ نما کو پریشان کر جیل بھیجا جا سکتا ہے ۔ای ڈی کو جس طرح کی طاقت دی گئی ہے کہ ای ڈی بنا کسی بات کے بھی کسی کو بھی گرفتار کر سکتی ہے اور گرفتاری سے پہلے کوئی بھی کیس بنا سکتی ہے ۔جس شخص کے خلاف کیس بنایا جائے گا وہ ایف آئی آر کی کاپی بھی مانگنے کا حق دار نہیں ہوگا۔ای ڈی جو بھی الزام لگائے گی اس الزام کے خلاف ثبوت اکٹھا کرنے کا کام ملزم کا ہوگا ۔
-
- نیٹ NET، جے آر ایف کیا ہے اور کونسے طلباء وطالبات یہ امتحان دے سکتے ہیں؟
- دینی مدارس میں عصری علوم کی شمولیت مدرسہ بورڈ کا حالیہ ہدایت نامہ
- کثرت مدارس مفید یا مضر
- نیٹ جے آر ایف اردو کی تیاری کیسے کریں ؟؟
- نفرت کا بلڈوزر
- ہمارے لیے آئیڈیل کون ہے ؟۔
- گیان واپی مسجد اور کاشی وشوناتھ مندر تاریخی حقائق ، تنازعہ اور سیاسی اثرات
- مقصد زندگی جینے کی آرزو اور منزل
- وکالت کا پیشہ اور دینی مدارس کے فارغین
ای ڈی جس شخص کے خلاف ایف آئی آر کریگی اُسے ضمانت بھی عدالت نہیں دے سکتی ہے ۔حکومت کے ذریعے ای ڈی کو دی گئی طاقت کو سپریم کورٹ نے بھی ہری جھنڈی دیکھا دیا ہے۔
اب اس ای ڈی کی طاقت کا کہاں استعمال ہو رہا ہے اور ہو سکتا ہے حزب اختلاف کو اچھی طرح سے معلوم ہے ۔پھر جس طرح سے شیوسینا کے ایم ایل اے کو ای ڈی کا کو خوف دیکھا کر توڑا گیا بلکہ جس طرح سے شیوسینا کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی اس سے بھی حزب اختلاف کے رہنماؤں کو بے چین کر دیا ہے۔
ابھی شیو سینا کو توڑ کر بی جے پی مہاراشٹر کی حکومت میں داخل ہوئی ہی تھی کہ پٹنہ میں بی جے پی کے ایک پارٹی پروگرام میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے صاف کہا کہ اب ملک میں علاقائی جماعتوں کا وجود ختم ہو جائے گا۔
اس بات کا حزب اختلاف کی جماعتوں نے زبردست نوٹس لیا ۔حالانکہ حزب اختلاف کے اتحاد کی کوشش بہت پہلے سے کی جا رہی تھی ۔لیکن مذکورہ واقعہ نے حزب اختلاف کو یہ باور کرا دیا کہ اگر 2024 میں مودی سرکار راستہ مضبوطی سے روکا نہیں گیا تو انکا اس ملک کی سیاست سے وجود ہی ختم ہو جائے گا۔ ساتھ ہی اُنھیں جیل بھی جانا پڑےگا ۔
حزب اختلاف کو معلوم ہے کہ مودی سرکار جس طرح سے پیسے اور طاقت کا استعمال چناؤ جیتنے کے لیے کرتی ہے تو حزب اختلاف الگ الگ ہو کر کبھی بھی اس بی جے پی کا مقابلہ نہیں کر سکتی ہے۔
حزب اختلاف کو معلوم ہے کہ ملک کی عام عوام منہگائی اور ہے روزگاری سے پریشان ہیں لیکن منتشر حزب اختلاف کی وجہ سے مودی سرکار کے خلاف ووٹ کرنے سے ہچکچاتے ہیں۔ لیکن نتیش کی حزب اختلاف کے خیمے میں آنے سے اب حزب اختلاف زور آزمائی کے لئے تیار نظر آ رہی ہے ۔لیکن صرف حزب اختلاف کے اتحاد سے بی جے پی سے دو دو ہاتھ نہیں کیے جا سکتے ہیں ۔
کیوں کہ بی جے پی کی حمایت میں نوّے فیصدی میڈیا کھڑی ہے ۔
ایسے میں اپنی آواز گھر گھر تک پہنچانے کے لئے اب حزب اختلاف کو گلی اور محلوں میں جانا ہوگا اور عوام کو بتانا ہوگا کس طرح میڈیا مودی سرکار کے حق میں صبح شام ہندو مسلم کرتی رہتی ہے تاکہ عوام کا دھیان منہگائی،بے روزگاری اور کارپوریٹ لوٹ پر نہیں جا پائے۔
حزب اختلاف خاص کر کانگریس نے بھارت جورو یاترا عوام کو بتانے اور جوڑنے کے لیے شروع کر دیا ہے اور اسی طرح کا آندولن آنے والے دنوں میں جگہ جگہ دیکھنے کو مل جائے گی ۔۔حزب اختلاف کو جانچ ایجنسیوں کو بھی بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے جو پوری طرح سرکار کے اشارے پر کام کرتی نظر آتی ہیں ۔
حزب اختلاف اب زمینی لڑائی کے لیے تیار ہو رہی ہے اس میں کتنی کام یابی ملےگی یہ تو آنے والا وقت بتائے گا لیکن بھارت کی سیاست سے سیاستدان کے غلط کام میں تم بھی چپ ہم بھی چپ کی سیاست ختم ہوتی نظر آ رہی ہے ۔یہ ملک کے عوام کے لیے ایک نیک شگون ہے۔
موبائل 9322674787
Pingback: جشن عید میلاد النبی و مسابقہ قرأت ⋆ اردو دنیا
Pingback: کھرگے کے سامنے چیلنج ⋆ اردو دنیا
Pingback: وزیر اعظم سنک اور بھارت کے عوام ⋆ اردو دنیا مشرف شمسی
Pingback: مڈل کلاس کے لیے مشکل وقت ⋆ اردو دنیا مشرف شمسی
Pingback: سماج وادیوں اور سوشلسٹوں کے کندھے پر بیٹھ کر سنگھ اقتدار تک پہنچی ہے ⋆ اردو دنیا
Pingback: نوکری سے نکالنے کے پہلے ذہن سازی ⋆ اردو دنیا مشرف شمسی
Pingback: بھارت میں اسلامی حکومت ہوتی تو آبادی کا تناسب مختلف ہوتا ⋆ مشرف شمسی
Pingback: پیپر لیک ایک سنجیدہ مسئلہ ⋆ از : مشرف شمسی
Pingback: ہندو مسلم کارڈ کے خلاف بہار کے وزیر کی سیاسی چال ⋆ مشرف شمسی