مولانا ارشد مدنی سے مناظرہ کے لیے دیوبند جائیں گے مہنت
مولانا ارشد مدنی سے مناظرہ کے لیے دیوبند جائیں گے مہنت
ہندو دھرم گرو نے پیش کیے مناظرے کے 9 سوالات
چند ایام قبل دہلی کے رام لیلا میدان میں جمعیۃ علماے ہند کے ایک پروگرام کے دوران صدر جمعیت علماء ہند مولانا ارشد مدنی کے اوم اور اللہ والے بیان کی ہندو شدت پسند تنظیموں کے رہ نماؤں نے مخالفت کی جارہی تھی
اب یوگ سادھنا یشویر آشرم کے مہنت یشویر سرسوتی، جو گزشتہ کئی دنوں سے مولانا مدنی کے بیان کی مخالفت کر رہے ہیں
انہوں نے اعلان کیا ہے کہ یا تو مولانا مدنی اپنے بیان کے لیے سناتن دھرم کے لوگوں سے کھلے عام معافی مانگیں، یا پھر مولانا مدنی اپنے بیان سے متعلق ثبوت پیش کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ دیوبند میں واقع دارالعلوم کے دروازہ پر پہنچیں گے اور مولانا مدنی کو وہاں تمام انتظامات کرنے ہوں گے، وہ صرف مناظرہ کے لیے وہاں جائیں گے۔
یشویر سرسوتی مہاراج نے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ارشد مدنی نے دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک بڑی سازش کے تحت سناتن دھرم کے خلاف بول کر سناتن دھرم کی توہین کی ہے۔
اس دوران انہوں نے مولانا مدنی کو خط لکھ کر ان سے 9 سوالات پوچھے اور ان کے جواب طلب کیے ۔
سوالات مندرجہ ذیل ہیں۔
1 – اگر اوم اور اللہ ایک ہیں تو کیا آپ اوم کو مانتے ہیں؟
2- کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ کے باپ دادا منو مہاراج تھے؟
3- آپ نے کہا کہ منو اللہ کی عبادت کرتے تھے ،کس کتاب میں لکھا ہے؟
4- کیا آپ نے ویدوں میں اللہ کے بارے میں پڑھا ہے؟
5- دین اسلام کب سے ہے؟
6- دین اسلام کی ابتدا عرب میں ہوئی یا ہندوستان میں؟
7- کیا 1400 سال پہلے بھی اسلام کی تفصیل کہیں ملتی ہے؟
8- کیا اسلام دنیا میں تلوار کے زور پر نہیں پھیلایا گیا ؟
9 – کیا ملک کو مذہب کے نام پر تقسیم نہیں کیا گیا؟