سبھی رہ نما ایک جیسے نہیں
سبھی رہ نما ایک جیسے نہیں :: از : آئی، اے، قادری، برکاتی کریم گنج، پورن پور، پیلی بھیت
بڑھتی منہگائی کے اس دور میں کوئی کسی کا پریشان نہیں، سب اپنے اپنے میں لگے ہوئے ہیں، کسی کو کسی سے کوئی سروکار نہیں، خود غرضی کا عالم یہ ہے کہ دوسروں کی مدد کے نام پر آدمی بات سننے کو تیار نہیں، اسی خود غرضی نے ملک کے ایثار و ہم دردی کے جذبات کو ختم کر رکھا ہے
شاید اس قوم کو نہیں معلوم کہ خود غرضی کی یہ بیماری ایثار و ہمدردی اور خیر خواہی کے جذبات کو دل سے بالکل محو کردیتی ہے، اور دوسروں کے دکھ درد سے بے خبر کرکے رکھ دیتی ہے، صرف لاتعلقی کو فروغ دیتی ہے، بہ ایں سبب سماج میں امتیازی صورتحال حال ترقی کرتی ہے، مثلاً سماج کاایک حصہ شاہانہ زندگی گزارتا ہے اور دوسرا حصہ غربت کی چکی میں پستا ہے۔
ایک حصہ عالی شان عمارت میں نرم و گداز بستر پر ٹھنڈی ٹھنڈی نید لیتا ہے اور دوسرا فٹ پاتھ پر اخبار بچھا کر جیسے تیسے اپنی زندگی کی گاڑی کھینچتا ہے- اسی امتیاز کو ختم کرنے اور معاشرے کو ایک رنگی بنانے کے لیے الله رب العزت نے مسلمانوں کو رشتہ اخوت میں جوڑ دیا-
آیات اور احادیث مبارکہ میں اس سلسلے میں ہدایات کی گئی ہیں- صحابہ کرام کی حیات طیبات ہمیں اس بات کا درس دیتی ہیں کہ معاشرے میں زندگی کیسے گزاری جائے- ان حضراتِ طیبات کی زندگی کی سب سے عظیم الشان مثال وہ مواخات ہے جو حضور اکرم صلی الله تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ہجرت کے بعد ان کے درمیان قائم فرمائی ہے، دنیا اس ہمدردی کی اس سے بہتر مثال کبھی نہ پیش کر سکے گی
معاشرتی زندگی کا اس دینی رشتہ اخوت کو دلی طور پر محسوس کرنے کے سبب تعمیر و ترقی کے میدان میں ان کے درمیان امتیازات کی دیوار حائل نہ ہوسکی اور انہوں نے دنیا کے سامنے اسلامی سماج کی اصل تصویر پیش کر کے اسلام کا بہترین تعارف کرایا
جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ برسوں سے تعصب، حسد جلن، بغض و کینہ، قتل و فساد کے تاریک زدہ ماحول میں زندگی بسر کرنے والے قبائل اسلامی طرزِ حیات سے متاثر ہو کر جوق در جوق داخل اسلام ہوئے، لیکن آج مسلمان بڑا خود غرض ہوگیا ہے، صرف اپنی دنیا آباد کرنے میں مگن نظر آتا ہے، دوسروں کی خیر و خواہی کی بات سن کر ان سنی کر دیتا ہے بلکہ بسا اوقات بھڑک بھی اٹھتا ہے۔
بڑے فخریہ انداز میں بہت سارے لوگوں کو یہ کہتے سنا گیا ہے کہ اپنا کام بنتا بھاڑ میں جائے جنتا، ہر ادنی و اعلیٰ بلکہ دینی حلقہ بھی اس مہلک وبا کی زد میں آچکا ہے، ہر شخص جانتا ہے کہ قوم اپنے رہنما سے بڑی والہانہ عقیدت رکھتی ہے ان کے لئے جان تک کی قربانی دینا اپنے لیے خوش بختی سمجھتی ہے
ان کے رخ زیبا کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ترستی ہے لیکن رہ نما صاحب اپنی غریب جانثاروں کا کتنا خیال رکھتے ہیں یہ بھی کسی پر مخفی نہیں۔
موقع دیکھ کر قدم بڑھاتے ہیں، نذرانوں کی کثرت کو مدنظر رکھ کر دعوت قبول کرتے ہیں، دینی ضرورت پر اپنی ضرورت کو مقدم رکھتے ہیں
کسی دیہی علاقے میں خدمت دین کی بات آجاتی ہے تو یہ جملے دہراتے ہیں کہ اتنا دور کیسے جائیں آنے جانے کے لیے کوئی سہولت نہیں، ویسے بھی ایسے علاقوں میں رہنے سہنے کے لیے معقول انتظام نہیں ہوتا
کیا یہ جملے اس بات کے شاہد نہیں کہ رہنما حضرات فطری تقاضوں کو دینی تقاضوں سے زیادہ اہمیت دے رہیں- یہ مانا کہ سبھی ایسے نہیں لیکن حالات کا تجزیہ بتاتا ہے کہ ہندوستان کے طول و عرض میں اکثریت ایسے رہنماؤں کی ہے-
افتخار احمد قادری ، برکاتی
کریم گنج، پورن پور، پیلی بھیت
Pingback: سید الایام کے محاسن وکمالات ⋆ اردو دنیا ⋆ از قلم محمداشفاق عالم نوری فیضی
Pingback: ایسا قانون ہو جس سے ظلم و جبر کا خاتمہ ہو سکے ⋆ اردو دنیا ⋆ آئی. اے. قادری برکاتی
Pingback: کبھی سیدھا کبھی پٹری سے اتر جاتا ہے ⋆ اردو دنیا تحریر: جاوید اختر بھارتی
Pingback: نیا ہفتہ نیا دن سال نو جس وقت آتا ہے ⋆ اردو دنیا ⋆ افتخار احمد قادری برکاتی
Pingback: مسلمانوں کی پسماندگی کا ذمہ دار کون ⋆ اردو دنیا جاوید اختر بھارتی
Pingback: معزز علماے اہل سنت سے مودبانہ گزارش ⋆ اردو دنیا قمرالزماں خاں اعظمی مصباحی
Pingback: رکشا بندھن اور آج کا ہندستانی مسلمان ⋆ اردو دنیا محمد اشفاق عالم نوری فیضی
Pingback: ہم نے آمد کی خوشی تو منالی لیکن ⋆ اردو دنیا حافظ افتخاراحمدقادری
Pingback: نئے سال کو ہرسال آتے دیکھا ہے پربیتے سال کو واپس آتے نہیں دیکھا توحید رضا علیمی
Pingback: ذات پر مبنی مردم شُماری پر شور ⋆ مشرّف شمسی
Pingback: چمتکاری شعبدہ باز بابائوں سے اپنا ایمان بچائیں ⋆ تحریر۔محمدتوحیدرضاعلیمی
Pingback: وعدہ خلافی وعہد شکنی کی مذمت ⋆
Pingback: سیاسی میدان اور سیاسی شعور ⋆ تحریر: جاوید اختر بھارتی
Pingback: بجلی کا نیا فلیٹ ریٹ پھر بڑھی بنکروں کی بےچینی ⋆ تحریر: جاوید اختر بھارتی
Pingback: راستوں پر جانوروں کی نمائش نہ کریں جس سے دوسروں کے جذبات مجروح ہوں ⋆ مفتی سید ذبیح اللہ نوری
Pingback: میٹھے بول کے فوائد اورتلخ کلامی کے نقصانات ⋆ تحریر۔محمدتوحیدرضاعلیمی بنگلور
Pingback: عصری تعلیمی سال کا آغاز ⋆ اردو دنیا