کورٹ میرج کرنا شرم ناک عمل ذمہ دار کون
تحریر: حافط محمد ہاشم قادری مصباحی صد یقی کورٹ میرج کرنا شرم ناک عمل ذمہ دار کون لڑکے ،لڑ کیوں کا گھر سے بھاگ کر کورٹ میرجـ کرناـ شرم ناک ماں باپ شر مندہ ذمہ دار کون؟
کورٹ میرج کرنا شرم ناک عمل ذمہ دار کون
اِنسان کی بہت ساری فطری ضروریات ہیں، اہم ضروریات میں روٹی کپڑا اور مکان ہیں۔ بالغ ہونے کے بعد کھانے پینے کے ساتھ سب سے اہم ضرورت جنسی خواہش کو پوری کرنا رہتا ہے۔
جس طرح کھائے پیئے بغیر آد می نہیں رہ سکتا اسی طرح جنسی ضرورت پوری کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔
رسول رحمت ﷺ نے فر مایا: ’’ اے نوجوانوں! تم میں جو کوئی نکاح کی استطاعت رکھتا ہے وہ نکاح کرے کہ یہ اجنبی عورت کی طرف نظر کرنے سے نگاہ کو روکتا ہے اور شرم گاہ کی حفاظت کرنے والاہے اور جس میں نکاح کرنے کی استطاعت نہ ہو وہ روزہ رکھے کہ روزہ قاطع شہوت ہے۔
یعنی شہوت( نفسانی خواہش،عموماًخواہشِ جماع کوتوڑنے والاہے)۔صحیح بخاری،کتاب النکاح حدیث:5066۔ج:3،ص422)۔
اسی لیے اسلام میں نکاح کی بڑی اہمیت ہے، اسلام نے نکاح کے تعلق سے جو نظریہ پیش کیا ہے وہ نہایت جامع اور بے نظیر ہے۔ اسلام کی نظر میں نکاح “شادی” محض انسانی خواہشات کی تکمیل اور فطری ضروریات وجذبات کی تسکین،آسودگی کا نام نہیں ہے۔
انسان کی جس طرح بہت ساری فطری ضروریات ہیں اُن میں نکاح بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔
اس لیے اسلام اِنسان کو اپنی فطری
natural
ضرورت کو جائز اور مہذب طریقے کے ساتھ پورا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ جہاں چاہو جانوروں کی طرح منھ نہ مارو۔
شادی کے بغیر جنسی تعلق
،physical relation
, قائم کرنا حرام وگناہ ہے،گناہ ہے ،گناہ ہے۔
اسلام نے نکاح کو نسلِ انسانی کی بقا و تحفظ کے لیے ضروری بتایاہے۔اور نکاح کو عبادت سے تعبیر کیا ہے۔
لڑکا ،لڑکی کا اپنی مرضی سے شادی کرنا اِنتہائی بے شر می ہے:۔ شریعت مطہرہ نے اسلامی معاشرے کو جنسی بے راہ روی سے بچانے کے لیے تسکینِ شہوت کے لیے نکاح کا حلال راستہ بتایا!۔
اور نکاح کی صورت میں ہم بستری وجسمانی تعلقات قائم کرنے کو نہ صرف حلال قرار دیا بلکہ ثواب بھی بتایا۔ جب کہ اس کے علاوہ تسکینِ شہوت کے دیگر تمام ذرائع کو حرام قرار دیاہے۔
نیز نکاح چوں کہ تسکین شہوت کا حلال ذریعہ ہے اس وجہ سے نکاح کا اعلان کرنے کا حکم دیا کہ مسجد میں نکاح کرو ،کی ترغیب بھی دی ہے۔ تاکہ اس حلال و پاکیزہ بندھن،رشتہ ازدواج سے جڑنے والے افراد پر کسی کو تہمت لگانے کا موقع نہ ملے اور ایک پاکیزہ معاشرہ وجود میں آئے جو نسل انسانی کی بقا کا ذریعہ ہو۔
رسول کریم ﷺ کا فر مان عالی شان ہے: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول ﷺ نے فر مایا:’’ اس نکاح کا اعلان کرو(یعنی نکاح) اعلانیہ کرو اور اس پر دف بجایا کرو‘‘۔(سنن تر مذی حدیث:1089)۔
والدین اور معاشرے سے چھپ کر شادی کرنا معیوب ہے:۔
اپنی پسند کی شادی کرنا،والدین اور معاشرے سے چھپ کر شادی کرنا، خاندان و گھر والے جس شادی سے راضی نہ ہوں معاشرتی شرم و حیا کا باعث ہے اور نکاح کے مقصد کے بھی خلاف ہے ورسول گرامی کے فرمان کے بھی خلاف ہے کہ نکاح کا اعلان کرو مسجد میں نکاح کرو۔
چھپ چھپاکرشادی بے شر می اور اپنی عزت کو نیلام کرنا،ماں ،باپ کی عزت کو گروی رکھنا،معاشرے کی سب سے گھنائونی بُرائی ہے۔
خصوصاً لڑکی کی جانب ایسا قدم اُٹھانا فطری حیا اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے؛ اس لیے شریعت نے اس کی حوصلہ شکنی کی ہے۔ بالغہ لڑکی کفو میں اپنے والدین کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے، شرعاً اس کی اجازت تو ہے۔
البتہ بہتر نہیں، اس میں دنیا و دین وآخرت کی تباہی ہے۔’’ کفو ‘‘ کا برابر ہونا، ذات میں برابر ہونا، ہم خاندان ہونا،ہم رتبہ ہونا،نسب کے لحاظ سے برابر ہونا،وغیرہ وغیرہ کا مطلب یہ ہے کہ لڑ کا مسلمان ہو،دیانت اورنسب ومال و پیشہ اور تعلیم میں لڑ کی کا ہم پلہ ہو۔
اس سے کم نہ ہو، نیز کفائت میں مرد کی جانب کا اعتبار ہے یعنی لڑکے کا لڑکی کے ہم پلہ اور برابر ہونا ضروری ہے وغیرہ۔ ( ” نوٹ” زیادہ معلومات کے لیے فقہ کی کتابیں،قانونِ شریعت،بہارِ شریعت ودیگر کتب فقہ کا مطا لعہ فر مائیں)۔
بالغہ لڑ کی اگر باضابطہ ہم کفو میں گواہوں کی موجودگی میں نکاح کر لیتی ہے تو نکاح صحیح اور درست ہوجاتاہے؛ تاہم بالغہ لڑ کی کے ماں،باپ کی مرضی کے خلاف بھاگ کر نکاح،کورٹ میرج کر لینا انتہائی نا مناسب ہے
ا ور ماں ،باپ کی بے عزتی کرنا کرانا انتہائی نا مناسب کام ہے، اس میں بہت سی قباحتیں ہیں چونکہ بھاگنے سے پہلے بالعموم ابتداء میں غلط تعلقات پیدا ہوتے ہیں؛ حرام کاریاں ہوتی ہیں،نکاح سے پہلے ہی جنسی تعلقات
،physical relation,
قائم ہوتے ہیں جوانی کے جوش و محبت میں غلط کام میں کوئی شرم وحیا باقی نہیں رہتی۔
اسی لیے اگر خاندان کے دیگر افراد ناراض ہوتے ہیں،تو ان کا ناراض ہونا بجا ہوتا ہے؛ لیکن جب اس لڑکی نے نکاح کرلیا اور اپنے سابقہ ناجائز تعلقات سے توبہ کر لیا تو اب خاندان ودیگر افراد کو بھی تعلقات استوار کر لینا بہتر ہے۔
قطع تعلق کی اسی حد تک اجازت ہے جب تک انسان گناہ پر بر قرار رہے۔ پسند کی شادی بعد میں پچھتا ویٰ:۔ عموماً پسند کی شادی میں جوانی کا جوش اور وقتی جذبات محرک بنتے ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ ان جذبات اور پسندیدگی میں کمی آنے لگتی ہے
نتیجۃً ایسی شادیاں نا کام ہوجاتی ہیں اور آگے چل کر” طلاق” کی نوبت آجاتی ہے،جب کہ اس کے مقابلے میں خاندان والوں اور تجر بہ کار والدین اور بزرگ حضرات کے صلاح ومشورے کے بعد طے کیے ہوئے رشتے زیادہ پائیدار ثابت ہوتے ہیں۔
فریقین دولہا،دُلہن کے اوپر دونوں جانب سے دبائو قائم رہتا ہے،نرم،گرم،ان بن ہونے پر دونوں طرف کے گارجیئن کی مداخلت سے سمجھا بجھاکر معاملہ رٖفع دفع ہو جاتا ہے،شریعت اسلامیہ نے یہی تعلیم دی ہے اور بالعموم شریف گھرانوں کا یہی طریقہ کار ہے۔ والدین کی کرائی گئی شادیاں دیر پاہوتی ہیں وقت گزر تے زوجین میں محبت پروان چڑھتے رہتی ہے۔
بچوں ،لڑکیوں،لڑ کوں کو چاہیے کہ وہ شادی جیسے اہم رِشتے کو کرنے جیسے بوجھ کو خود سے اُٹھانے کے بجائے اپنے بڑوں پر اعتماد کریں،ان کی رضا مندی کے بغیر کوئی قدم بہ اُٹھائیں۔
ناجائزشہوانیت سے اجتناب کے فوائد :۔
ہر مسلمان خاص کر مسلم بچے،بچیاں اپنی عزت وناموس کی حفاظت کریں اپنے ماں، باپ کو شر مندگی سے بچائیں۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے۔ ترجمہ: اور بد کاری کے پاس نہ جائو بے شک وہ بے حیائی ہے اوربہت بُری راہ ہے۔ ( القر آن، سورہ بنی اسرائیل 17:آیت 32 ( کنز الایمان) اس آیت میں زنا جیسے گناہ کی حرمت و خباثت کو بیان کیا گیا ہے’’زنا‘‘ اسلام بلکہ تمام آسمانی مذاہب میں زنا کو بد ترین گناہ اور جرم قرار دیا گیا ہے۔
یہ پرلے درجے کی بے حیائی اور فتنہ وفساد کی جڑ ہے بلکہ اب تو ایڈز ایک خوفناک شکل میں پوری دنیا میں عذابِ الٰہی کی صورت میں پھیلتا جا رہا ہے۔ حضور کی حدیث پاک ہے: اعلیٰ ترین ثواب یہ ہے کہ باوجود قدرت کے،خوفِ خدا کے باعث زنا نہ کرے۔
خاص طور سے اس وقت شہوت بھی پائی جا رہی ہو اور زنا سے باز رہے تو یہ صدیقین کا درجہ ہے۔ آگے حضور ﷺ نے فر مایا: جو عاشق ہوا اور پار سا رہا اور عشق کو چھپایا پھر مر گیا وہ شہید ہے۔(اسلام امن عالم باب 4ص165)۔
حجۃالاسلام امام غزالی علیہ الرحمہ فر ماتے ہیں ’’ شرم گاہ کی شہوت تمام انسانی شہوات پر غالب ہے اس کے نتائج ایسے بھیانک ہیں جن کے بیان سے شرم آتی ہے اور اِظہار سے خوف لگتا ہے۔
آپ نے تصریح فر مائی کہ زنا اور نظرِ بد سے بچنے والوں میں کئی قسم کے لوگ ہوتے ہیں
۔.1 اپنی عاجزی کے سبب
۔2 کسی خوف کے باعث
۔3 عزت و حشمت کے خیال سے
۔4 حیا شرم کی بنیاد پر اور ان تمام وجوہ سے بچنے والے کو کوئی خاص ثواب نہیں ملے گا، بلکہ اِن میں ایک حظ نفس کو دوسرے پر ترجیح دیتا ہے، ہاں اِن مواضع میں بھی ایک فائدہ بہر حال ہے کہ آدمی گناہ سے محفوظ رہتا ہے۔
چاہے جس سبب سے ہو۔ آپ یہ بھی لکھتے ہیں شہوت اِنسانی عقل کی سب سے نا فر مان چیز’’زنا‘‘ ہے یعنی غصہ سے بھی زیادہ وغیرہ وغیرہ۔( اسلام امن عالم باب4 ص 165)۔
ماں ،باپ کی ذمہ داریاں:۔
بچیوں اور لڑکوں پر بھی کڑی نظر رکھیں عمر ہونے پر جلد شادی کریں۔جہیز اور زیادہ پڑھانے کی لالچ میں شادی میں دیر بالکل نہ کریں،بے حیائی بے شر می کی محفلوں میں قطعی شریک نہ ہونے دیں،آج کے جوحالات ہیں اِن میں ماں باپ بھی برابر کے ذمہ دار ہیں اور تاخیر سے شادی کرنا بھی ایک اہم سبب ہے۔
اللہ ہمیں سمجھ عطا فر مائے آمین ثم آمین:۔
الحاج حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی
خطیب و امام مسجد ہاجرہ رضویہ
اسلام نگر، کپالی،پوسٹ:پارڈیہہ،مانگو
جمشیدپور(جھارکھنڈ)
پن
۸۳۱۰۲۰
رابطہ: 09431332338
Hafiz Mohammad Hashim Quadri Misbahi
Imam Masjid-e-Hajra Razvia
، Islam Nagar, Kopali, P.O.Pardih, Mango
Jamshedpur, Jharkhand.Pin-831020
Mob.: 09386379632 (W
لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا
خدائی پابندیوں کو اپنا کر ہی ایڈزسے بچا جا سکتا ہے
تحریر میں حوالہ چاہیے تو تقریر میں کیوں نہیں
ہندوستان کی آزادی اور علامہ فضل حق خیر آبادی
مذہبی مخلوط کلچر غیرت دین کا غارت گر
قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی
عورتوں کی تعلیم اور روشن کے خیالوں کے الزامات
سیاسی پارٹیاں یا مسلمان کون ہیں محسن
قمر غنی عثمانی کی گرفتاری اور تری پورہ میں کھلے عام بھگوا دہشت گردی
اتحاد کی بات کرتے ہو مسلک کیا ہے
افغانستان سے لوگ کیوں بھاگ رہے ہیں
مہنگی ہوتی دٓاوا ئیاںلوٹ کھسوٹ میں مصروف کمپنیاں اور ڈاکٹرز
۔ 1979 سے 2021 تک کی آسام کے مختصر روداد
کسان بل واپس ہوسکتا ہے تو سی اے اے اور این آر سی بل کیوں نہیں
ہوائی جہاز ٹکٹ آن لائن بک کرتے ہوے کیسے بچت کریں
ہندی میں مضامین کے لیے کلک کریں
Pingback: جہیز کا سد باب نہ ہوا تو یقیناً یہ چنگاری شعلہ بن جائے گا ⋆ اردو دنیا ⋆ افتخار احمدقادری برکاتی
Pingback: کی گیی محنتوں کو اللہ تعالیٰ ضائع نہیں کرتا ⋆ اردو دنیا ⋆ ازقلم: علم الہدیٰ رضوی
Pingback: شرجیل امام کےخلاف عمر خالد کے وکیل کا شرم ناک بیان ⋆ اردو دنیا ⋆ از : سمیع اللہ خان
Pingback: اجمیر شریف کی درگاہ بھی نشانے پرشوالہ ہونے کا دعویٰ ⋆ اردو دنیا نیوز
Pingback: جہیز کا وبال اور شرعی احکام ⋆ اردو دنیا ⋆ از قلم : محمد توصیف رضا قادری علیمی
Pingback: سبھی رہ نما ایک جیسے نہیں ⋆ اردو دنیا ⋆ افتخار احمد قادری برکاتی
Pingback: سیاسی بصیرت اور دفع الزامات کی ضرورت ⋆ اردو دنیا ⋆ طارق انور مصباحی
Pingback: سید الایام کے محاسن وکمالات ⋆ اردو دنیا ⋆ از قلم محمداشفاق عالم نوری فیضی
Pingback: جہیز کا وبال اور شرعی احکام قسط دوم ⋆ اردو دنیا ⋆ از: محمد توصیف رضا قادری
Pingback: سوشل میڈیائی فتنوں کا دفاع لازم ⋆ اردو دنیا ⋆ طارق انور مصباحی
Pingback: ایسا قانون ہو جس سے ظلم و جبر کا خاتمہ ہو سکے ⋆ اردو دنیا ⋆ آئی. اے. قادری برکاتی
Pingback: نیا ہفتہ نیا دن سال نو جس وقت آتا ہے ⋆ اردو دنیا ⋆ افتخار احمد قادری برکاتی
Pingback: مختصر فضائل ومناقب حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ ⋆ محمد توصیف رضا
Pingback: محرم الحرام خرافات رسومات واصلاح ⋆ اردو دنیا از قلم: محمد توصیف رضا قادری علیمی
Pingback: رکشا بندھن اور آج کا ہندستانی مسلمان ⋆ اردو دنیا محمد اشفاق عالم نوری فیضی
Pingback: نکل کر خانقاہوں سے ⋆ اردو دنیا
Pingback: ہم نے آمد کی خوشی تو منالی لیکن ⋆ اردو دنیا حافظ افتخاراحمدقادری
Pingback: ماں کا مقام قرآن وحدیث کی روشنی میں ⋆ اردو دنیا افتخاراحمد قادری
Pingback: اسلام تربیت اولاد کی اہمیت ⋆ اردو دنیا ⋆ محمد احمد حسن سعدی امجدی
Pingback: ذات پر مبنی مردم شُماری پر شور ⋆ مشرّف شمسی
Pingback: بچوں کی تربیت میں ماں کا کردار ⋆ از قلم: محمدعامرحسین مصباحی
Pingback: بانکا میں فروغ اردو سیمینار مشاعرہ عمل گاہ کا انعقاد ⋆ منھاج عالم
Pingback: داڑھی کاٹنے کی وجہ سے چار طلبا کا اخراج ⋆ سمیع اللہ خان
Pingback: قیامت خیز زلزلہ ⋆ از : مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: وعدہ خلافی وعہد شکنی کی مذمت ⋆ از : محمدتوحید رضا علیمی
Pingback: سیاسی میدان اور سیاسی شعور ⋆ تحریر: جاوید اختر بھارتی
Pingback: بجلی کا نیا فلیٹ ریٹ پھر بڑھی بنکروں کی بےچینی ⋆ تحریر: جاوید اختر بھارتی
Pingback: راستوں پر جانوروں کی نمائش نہ کریں جس سے دوسروں کے جذبات مجروح ہوں ⋆ مفتی سید ذبیح اللہ نوری
Pingback: مسلم لڑکیوں میں پھیلتا ارتداد اسباب وعلاج ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: اظہار رائے کی آزادی ⋆ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی
Pingback: میٹھے بول کے فوائد اورتلخ کلامی کے نقصانات ⋆ تحریر۔محمدتوحیدرضاعلیمی بنگلور
Pingback: عصری تعلیمی سال کا آغاز ⋆ اردو دنیا