چند ریان کے کام یاب سفر پرایک نظم

Spread the love

چند ریان کے کام یاب سفر پرایک نظم

ایک سوال۔۔۔؟

انس مسرورانصاری


بہت ا نچے ہو تم انچے نگر کی با ت کر تے ہو

زمیں پرہو مگر شمس و قمرکی بات کر تے ہو

کمند یں تم نے پھینکی ہیں بہت بام ثریّا پر

نظر کی حدسےبھی آ گےسفر کی بات کرتے ہو

فلک کوتکنےوالو،ہے زمیں کی بھی خبر تم کو

سسکتی آ د میت کیا نہیں آ تی نظر تم کو

چلے ہو ا ک نئی د نیا بسا نے آسما نو ں میں

مبارک ہو خلوص دل سے یہ عز م سفر تم کو

نو ا ہے تلخ میری، گفت گو ہے ز ہرمیں ڈ و بی

مگردانش ورو! کہتا ہوں تم سےآج  کچھ  میں بھی

ابھی زندان آشوب جہاں میں قید ہے انساں

ابھی مشق عتاب آ سماں میں قید ہے انساں

بزعم قو ت با ز و ابھی ہیں جنگ کے نعر ے

ابھی تخریب کاری کےجھا ں میں قید ہے انساں

ر سنورپایا نہ اب تک تم سے حسن محفل گیتی

جمال انجم و شمس و قمر کی بات کرتے ہو

تمھا ر ا مد عا تو ا ر تقا ئے نسل آدم  ہے

مگر کیا تم کبھی نوع بشر کی با ت کرتے ہو ؟


 ا نس مسرورانصاری

قومی اردو تحریک فاؤنڈیشن(انڈیا)

رابطہ/9453347784

One thought on “چند ریان کے کام یاب سفر پرایک نظم

Leave a reply

  • Default Comments (1)
  • Facebook Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *